حال ہی میں ٹویوٹا کمپنی ایک ایسی کار تیار کرنے میں
کامیاب ہوگئی ہے جس کا ایندھن پیٹرول یا ڈیزل نہیں بلکہ تازہ ہوا ہے- اور
یہی نہیں اس کار کے سیلنسر سے دھوئیں کے بجائے ایسا پانی خارج ہوگا جو پینے
کے قابل ہوگا-
|
|
ٹویوٹا کی ایجاد کردہ Mirai نامی اس کار میں صرف ہائیڈروجن گیس بھروانی
ہوگی اور وہ بھی کار کے ٹینک میں بالکل اسی طرح داخل کی جائے گی جیسے کہ
گاڑی میں پیٹرول بھروایا جاتا ہے- اس گیس اور ہوا میں پائی جانے والی
آکیسجن سے ایسا ردِ عمل ظاہر ہوگا جس کے نتیجے میں بجلی پیدا ہوگی اور وہ
کار کو چلنے میں مدد فراہم کرے گی-
اخراج کے طور پر کار کے سائلنسر سے صاف پانی نکلے جسے پیا تک جاسکے گا-
111 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی یہ گاڑی ایک مرتبہ ٹینک بھروانے
کی صورت میں 300 کلومیٹر کا سفر طے کرسکے گی- اس ٹینک کو بلٹ پروف بنایا
گیا ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ٹینک پھٹے نہیں اور گاڑی میں آگ نہ
لگے-
|
|
اس گاڑی کی رفتار صرف 9.6 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ تک جاپہنچتی ہے جبکہ
بجلی سے چلنے کے باوجود اسے بار بار چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہے- یاد رہے
کہ اب تک بجلی سے چلنے والی جتنی بھی کاریں متعارف کروائی گئی ہیں انہیں
متعدد بار چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ایک نقص بھی ہے- |