دنیا کے کرپٹ ترین ممالک

کرپشن کا کینسر کسی بھی ملک کو تباہ و برباد کرسکتا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں کسی نہ کسی سطح پر ضرور کرپشن پائی جاتی ہے- لیکن جو ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کرتے ہیں انہیں ترقی کی سیڑھیاں چڑھنے سے کوئی نہیں روک پاتا لیکن جو اس حوالے سے ناکام دکھائی دیتے ہیں ان کا خاتمہ یقینی ہوجاتا ہے- آج ہم آپ کو دنیا کے چند کرپٹ ترین ممالک کے بارے میں بتائیں گے- اس فہرست کی بنیاد ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سال 2014 کی کرپٹ ترین ممالک کے حوالے سے کی جانے والی درجہ بندی پر ہے- مندرجہ ذیل تمام کرپٹ ممالک ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کسی نہ کسی درجہ پر موجود ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر ممالک کی اس حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہیں-
 

Paraguay
30 سالوں تک اس ملک میں ڈکٹیٹر شپ کا راج رہا جس کی وجہ سے یہاں سیاسی عدم استحکام دکھائی دیا- آج بھی یہ ملک سمگلنگ٬ منی لانڈرنگ اور دیگر منظم جرائم کا مرکز قرار دیا جاتا ہے- اگرچہ خانہ جنگی اور پرتشدد واقعات فہرست میں دیگر جرائم کے مقابلے میں کچھ خاص نہیں ہیں لیکن پھر بھی اس ملک میں بدعنوانی اور غربت عروج پر ہے-

image


Republic of the Congo
کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے بعد اب کانگو کی معیشت میں معمولی بہتری آئی ہے لیکن تاحال اس ملک ایک بڑی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے- بدامنی یہاں کا اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور ملک میں قانون کی عملداری کی سخت ضرورت ہے-

image


Tajikistan
تاجکستان 1991 میں سوویت یونین سے آزادی حاصل کرنے کے فوراً خانہ جنگی کی لپیٹ میں آگیا تھا- اگرچہ اب یہاں خانہ جنگی کا تو اختتام ہوچکا ہے لیکن پھر بھی اس ملک کی معیشت زوال پذیر ہے اور بڑے پیمانے پر یہاں غربت کا راج ہے-

image


Chad
گزشتہ چند دہائیوں سے اس ملک کو صرف ناکافی بنیادی ڈھانچے٬ غربت٬ ہجرت کے بحران اور بدامنی کے حوالے سے جانا جاتا ہے- اور یہی وجہ ہے کہ اس کا شمار بھی دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں کیا جاتا ہے-

image


Cambodia
کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی نسل کشی اور خانہ جنگی کے بعد کمبوڈیا گزشتہ دو دہائیوں سے نسبتاً پر امن ہونے کا لطف اٹھا رہا ہے لیکن پھر بھی کسی نہ کسی حد تک یہاں بدامنی اب بھی پائی جاتی ہے- اس ملک کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں بھی ہوتا ہے-

image


Burma
برما میں 40 سال تک فوجی حکومت رہی اور 2010 میں پہلی مرتبہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا- لیکن اس کے باوجود برما تنازعات کا شکار ہے جس میں سب سے بڑا تنازعہ اقلیتوں کے بارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جو برما ایک طویل مدت سے کرتا آرہا ہے- یہ دنیا کا ترقی پذیر ملک ہے اور اب بھی یہاں غربت کا راج ہے-

image


Zimbabwe
زمبابوے پر ایک طویل مدت تک فوجی حکمرانی رہی- اس ملک کی معیشت اور بنیادی ڈھانچہ آج بھی زوال کا شکار ہے جبکہ ایک بڑی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے-

image

Burundi
برنڈی ایک غریب ملک ہے اور کئی سالوں سے یہاں نسلی تشدد اور نسل کشی کا راج ہے- برنڈی کسی حد تک خود کو مختصر وقت کے لیے منظم کیا لیکن یہ مسلسل تنازعات میں گھرا ہوا ہے-

image

Syria
شام بھی اب نسلی تشدد٬ نسل کشی اور کئی قسم کے تنازعات کا شکار بن چکا ہے- اس ملک کو بڑے پیمانے پر لاقانونیت کا سامنا ہے جبکہ کئی گروپ ملک پر قبضے کے لیے لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں-

image

Angola
انگولا بھی ایک غریب ملک ہے اور اپنی آزادی کے بعد اس کے 30 سال خانہ جنگی میں گزرے ہیں- ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود آج بھی غریب ہے- اس غربت کی وجہ اس ملک میں پائی جانے والی بے انتہا کرپشن اور پر تشدد واقعات ہیں-

image
Somalia
صومالیہ دنیا کا سب سے کرپٹ ترین ملک ہے- اس ملک میں بحری قزاقوں٬ جرائم پیشہ گروہوں اور گروپوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے- سال 2012 میں ایک نئی بین الاقوامی سطح پر حمایت یافتہ حکومت نے اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالی ہے لیکن ان تمام جرائم کے خاتمے کے لیے ایک طویل وقت درکار ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Want to know which are the top corrupt countries / governments in the world? While corruption can be found in just about every country, it is more widespread in some than others. We looked through a list of countries from failed states to emerging democracies to present you with the list of some most corrupt countries in the world.