جنت مکانی حضرت سیدہ سردار بی بی' دختر حضرت سید
برکت علی زوج مخدومی ومرشدی حضرت سید غلام حضور'سابق اقامتی ننگلی' امرت سر'
بھارت' متوفی 1996 کی پاکٹ ڈائری کا' کس حد تک' اپنے کسی مضون میں ذکر کر
چکا ہوں۔ اس ڈائری میں شجرہ قادریہ بھی درج ہے۔ اس کی بڑی خوبی یہ ہے کہ
شاعر کا نام اور قادریہ خاندان سے تعلق بھی' داخلی شہادت کے طور مل جاتا ہے۔
یہ پیر سید غلام جیلانی کے مرید تھے جو گڑھ شنکر پنجاب بھارت میں' رہائش
پذیر تھے۔ اس ذیل میں شجرے کا یہ بند ملاحظہ ہو۔
حضرت پیر غلام جیلانی
مہر علی دے رہبر جانی
ہر دم وسن وچ دھیان
یا رب مشکل کریں آسان
یہ شجرہ کل ستائس بندوں پر مشتمل ہے۔ شجرے کے پہلے نو بند کمال کی روانی
رکھتے ہیں۔ اس میں شخصی تعارف کے لئے صفتی کلمات سے کام لیا گیا ہے۔ مثلا
علی ولی ہیں زوج بتول
شاہ مرداں ہیں شیر خدا
بی بی زہرہ بنت رسول
حسن عسکری نورالنور
عبدالعزیز ہیں یمنی ہادی
عبدالوہاب فضل الہی
حضرت یحیی رہبر کامل
تاج الدین نے زہد کمایا
حضرت پیر غلام جیلانی
گڑھ شنکر وچ تخت مکان
عموما پڑھنے اور سننے میں بھی آیا ہے کہ اردو پر پنجابی اثرات پائے جاتے
ہیں۔ پنجابی بھی اردو کے اثرات سے محفوظ نہیں۔ اس شجرہ کے حوالہ سے اردو کے
اثرات ملاحظہ فرمائیں۔
نحوی
اس پر میرا تکیہ مان
مہدی زمان کا جان ظہور
کچھ مصرعے لسانی اعتبار سے اردو اور پنجابی کے نہیں ہیں۔ اسلوبی اعتبار سے
اردو کے ضرور ہیں مستعمل اور قابل فہم بھی ہیں۔
باقر وجعفر و موسی کاظم
حسن عسکری نورالنور
خواجہ کرخی در بیان
ابوالعباس احمد دل شاداں
حضرت یحیی رہبر کامل
شاہ جنید پیر بغدادی
ہمارے ہمارے ہاں بیوی کے لئے لفظ زوجہ استعمال کیا جاتا ہے۔ خاوند کے لئے
یہ یا اس کی کوئی شکل مستعمل نہیں ہے۔ شاعر نے خاوند کے لئے لفظ زوج
استعمال کیا ہے۔ یہ استعمال کے حوالہ سے غیرمانوس ہے حالاں کہ درست اور
فصیح ہے۔
علی ولی ہیں زوج بتول
مہر علی نے ان ستائیں بندوں میں خوب صورت مرکبات بھی دئیے ہیں۔ مثلا
سید طالح اہل حضور
ہر دم تیرا شکر احسان
مہر علی ہے عاجز خاکی
راہ خدا ہیں جان فدا
حضرت یحیی رہبر کامل
اس پر میرا تکیہ مان
ایک مرکب تو لسانی صوتی اور معنوی اعتبار سے بڑے کمال کا ہے۔
نظر و نظری کرن نہال
دو نئے مہاورے بھی دیے ہیں۔ دو مصرعے خالص پنجابی کے نہیں ہیں۔
زہد کمایا
تاج الدین نے زہد کمایا
رہبر پایا'
لہجے کے اعتبار سے اردو کا نہیں ہے۔ ورنہ اس مصرعے کے اردو ہونے میں کوئی
شک نہیں۔
شرف الدین نے رہبر پایا
اردو : شرف الدین کو رہبرملا
پنجابی: شرف الدین نوں رہبر ملیا
شرف الدین نے رہبر پایا.....غیر فصیح نہیں ہے۔ صوتی حوالہ سے بھی' ہر زبان
بولنے والوں کے لئے' سماعتی گرانی کا سبب نہیں بنتا۔
پورے شجرے میں' مصرعوں میں ایک آدھ لفظ کی تبدیلی سے' اردو وجود حاصل کر
لیتی ہے۔
اگر اسے اردو پر پنجابی کے اثرات کا نام دیا جائے' تو بھی بات یکسر غلط
معلوم نہیں ہوتی۔
شجرہ ملاحظہ ہو
شجرہ قادریہ
الله الله ہر دم آکھ
تن من اپنا کرکے پاک
نبی محمد دے قربان
یا رب مشکل کریں آسان
الله الله ہر دم آکھ
آکھ کا استعمال قافیہ کی مجبوری ہے۔
نبی محمد دے قربان
دے کی بجائے کے
نبی محمد کے قربان
یا رب مشکل کریں آسان
کریں کی بجائے کرنا
یا رب مشکل کرنا آسان
.........
خاص خدا دا نبی پیارا
امت نوں بخشاون ہارا
اس پر میرا تکیہ مان
یا رب مشکل کریں آسان
خاص خدا دا نبی پیارا
دا کی جگہ کا
خاص خدا کا نبی پیارا
امت نوں بخشاون ہارا
نوں کی جگہ پرانی اردو کے مطابق کوں
امت کوں بخشاون ہارا
..........
بی بی زہرہ بنت رسول
علی ولی ہیں زوج بتول
میں عاجز دا سر قربان
یا رب مشکل کریں آسان
میں عاجز دا سر قربان
دا کی جگہ کا
میں عاجز کا سر قربان
..........
صاحبزادے نور العین
یعنی حضرت حسن حسین
صدقے حضرت عابد جان
یا رب مشکل کریں آسان
باقروجعفروموسی کاظم
موسی رضا دی الفت لازم
تقی نقی دے میں قربان
یا رب مشکل کریں آسان
موسی رضا دی الفت لازم
دی کی جگہ کی
موسی رضا کی الفت لازم
تقی نقی دے میں قربان
دے کی جگہ کے
تقی نقی کے میں قربان
.........
حسن عسکری نورالنور
مہدی زمان کا جان ظہور
ہر دم میرا ایہو دھیان
یا رب مشکل کریں آسان
ہر دم میرا ایہو دھیان
ایہو کی جگہ یہ ہی
ہر دم میرا یہ ہی دھیان
.........
پنج بارہ ہور چودہ جان
اہل بیت دے حب ایمان
صفت نہ کیتی جا بیان
یا رب مشکل کریں آسان
پنج بارہ ہور چودہ جان
ہور کی جگہ اور۔ گویا صرف آواز ہ کو ا میں بدلنا ہے۔
پنج بارہ اور چودہ جان
..........
شاہ مرداں ہیں شیر خدا
راہ خدا ہیں جان فدا
خواجہ حسن بصری دل جان
یا رب مشکل کریں آسان
حبیب عجمی دے گھول گھماواں
داؤد طائی دے صدقے جاواں
خواجہ کرخی در بیان
یا رب مشکل کریں آسان
حبیب عجمی دے گھول گھماواں
داؤد طائی دے صدقے جاواں
دے کی جگہ کے
حبیب عجمی کے گھول گھماواں
داؤد طائی کے صدقے جاواں
........
خواجہ سری سقطی ہادی
شاہ جنید پیر بغدادی
ابوبکر شبلی دا مان
یا رب مشکل کریں آسان
ابوبکر شبلی دا مان
دا کی جگہ کا
ابوبکر شبلی کا مان
........
ابوالعباس احمد دل شاداں
عبدالعزیز ہیں یمنی ہادی
شیخ یوسف دے میں قربان
یا رب مشکل کریں آسان
شیخ یوسف دے میں قربان
دے کی جگہ کے
شیخ یوسف کے میں قربان
.......
ابوالفرح طرطوسی قاری
ابوالحسن علی ہنکاری
ابوسعید مخدومی جان
یا رب مشکل کریں آسان
ابومحمد عبدالقادر
غوث قطب سب در پر حاضر
طالب جسدا کل جہان
یا رب مشکل کریں آسان
طالب جسدا کل جہان
دا کی جگہ کا
طالب جسکا کل جہان
.........
عبدالوہاب فضل الہی
عبدالرحیم دی پشت پناہی
سید وہاب رکھ حفظ امان
یا رب مشکل کریں آسان
عبدالرحیم دی پشت پناہی
دی کی گہ کی
عبدالرحیم کی پشت پناہی
.........
حضرت یحیی رہبر کامل
جمال الدین ہیں ہر دم شامل
نور الدین دے پیر۔۔۔۔۔۔۔
یا رب مشکل کریں آسان
نور الدین دے پیر۔۔۔۔۔۔۔
دے کی جگہ کے
نور الدین کے پیر۔۔۔۔۔۔۔
.......
تاج الدین نے زہد کمایا
شرف الدین نے رہبر پایا
محمد یاسین ہیں فیض رسان
یا رب مشکل کریں آسان
سید طالح اہل حضور
سید صالح نور النور
ہر دم میرا ورد زبان
یا رب مشکل کریں آسان
سید یحیی الحق جب آئے
سید عثمان رہبر پائے
سید عبدالله دے پیر نوں جاوے
یا رب مشکل کریں آسان
سید عبدالله دے پیر نوں جاوے
دے کی جگہ کے اور نوں کی جگہ کوں رکھ دیں
سید عبدالله کے پیر کوں جاوے
.........
سید غلام مصطفے جانو ہادی
نام لیاں دل ہووے شادی
سید احمد ہیں اہل ۔۔۔۔۔۔
یا رب مشکل کریں آسان
سید غلام مصطفے جانو ہادی
جانو' جاننا کے لئے ہے تاہم سمجھو رکھ دیں۔
سید غلام مصطفےسمجھو ہادی
........
سید علی معظم قادر
وچ حضوری ہر دم حاضر
عارف فاضل کامل جان
یا رب مشکل کریں آسان
وچ حضوری ہر دم حاضر
وچ کو میں بدل دیں
حضوری میں ہر دم حاضر
.........
حضرت قادر بخش کمال
نظر و نظری کرن نہال
دوئیں تھائیں روشن جان
یا رب مشکل کریں آسان
نظر و نظری کرن نہال
کرن کو کریں کر دیں
نظر و نظری کریں نہال
........
حضرت پیر غلام جیلانی
قادر بخش نے ہوئے نورانی
گڑھ شنکر وچ تخت مکان
یا رب مشکل کریں آسان
گڑھ شنکر وچ تخت مکان
وچ کو میں بدل دیں
گڑھ شنکر میں تخت مکان
.......
حضرت دے دو بھائی پیارے
قادر بخش دے ہی دلارے
عطا محمد ہیں دربان
یا رب مشکل کریں آسان
حضرت دے دو بھائی پیارے
قادر بخش دے ہی دلارے
دے کی جگہ کے
حضرت کے دو بھائی پیارے
قادر بخش کے ہی دلارے
.........
غلام غوث دے قربان
بیٹے جس دے ست عیان
الله دتے ہو رحمان
یا رب مشکل کریں آسان
غلام غوث دے قربان
بیٹے جس دے ست عیان
دے کی جگہ کے
غلام غوث کے قربان
بیٹے جس کے ست عیان
........
لنگر رکھ دے ہر دم جاری
وچ دربار رہے گلزاری
آئے سوالی خالی نہ جان
یا رب مشکل کریں آسان
لنگر رکھ دے ہر دم جاری
وچ دربار رہے گلزاری
رکھ دے کی جگہ رکھتے اور وچ کی جگہ میں رکھ دیں.
لنگر رکھتے ہر دم جاری
دربار میں رہے گلزاری
........
شجرہ شریف میں کہیا سارا
مینوں بخشیں پروردگارا
ہر دم تیرا شکر احسان
یا رب مشکل کریں آسان
مینوں بخشیں پروردگارا
مینوں کو مجھے کر دیں
مجھے بخشیں پروردگارا
........
حضرت پیر غلام جیلانی
مہر علی دے رہبر جانی
ہر دم وسن وچ دھیان
یا رب مشکل کریں آسان
مہر علی دے رہبر جانی
دے کی جگہ کے رکھ دیں
مہر علی کے رہبر جانی
........
مہر علی ہے عاجز خاکی
توں ساقیاں دا ہیں ساقی
شاہ جیلانی دے ایمان
یا رب مشکل کریں آسان
توں ساقیاں دا ہیں ساقی
شاہ جیلانی دے ایمان
تبدیلی
تو ہے ساقیوں کا ساقی
شاہ جیلانی کے ایمان
.......
شجرہ شریف پڑھیں بھائی
قلب تہاڈے دی ہو گی صفائی
جو ہیں قادری خاندان
یا رب مشکل کریں آسان
قلب تہاڈے دی ہو گی صفائی
تہاڈے کو تہارے دی کی جگہ کی
قلب تہارے کی ہو گی صفائی
..........
پڑھنے دا وقت صبح و شام
پڑھ لیا جس پیتا جام
پیر سوہنے دا ہے قربان
یا رب مشکل کریں آسان
پڑھنے دا وقت صبح و شام
دا کی جگہ کا
پڑھنے کا وقت صبح و شام
پیر سوہنے دا ہے قربان
دا کی جگہ کا
پیر سوہنے کا ہے قربان
.......
|