پہلی مرتبہ پاکستان وکی پیڈیا کی جانب سے منعقد کروائے
جانے والے ایک تصویری مقابلے میں شرکت کرنے جارہا ہے- اس مقابلے کا حصہ
بننے کا مقصد پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے کو
فروغ دینا ہے ہے۔
|
|
’وکی لوز ارتھ‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس مقابلے 1 مئی 2015 سے ہوچکا
ہے جبکہ پاکستانی اپنی تصاویر 31 مئی 2015 ارسال کرسکتے ہیں۔
یہ تصویری مقابلہ ستمبر سال 2013 سے منعقد کیا جارہا ہے اور اب تک اس
مقابلے میں صرف 15 ممالک شرکت کرتے تھے- یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان بھی
شرکت کر رہا ہے اور پاکستان میں اسے ’وکیپیڈیا لوز ناردرن پاکستان‘ کا نام
دیا گیا ہے۔
پاکستان نیپال اور بھارت کا بعد تیسرا ایسا ایشیائی ملک ہے جو اس عالمی
مقابلے کا حصہ بننے جارہا ہے-
اس مقابلے میں کوئی بھی پاکستانی شریک ہوسکتا ہے اور مقابلے کا حصہ بننے کے
لیے پرکشش قدرتی مقامات، پاکستان کے جنگلات، نیشنل پارکس، باغات اور ثقافتی
مقامات وغیرہ کی تصاویر بھجوائی جا سکتی ہیں-
|
|
مقابلے میں عالمی سطح پر دس بہترین تصاویر منتخب کی جائیں گی اور ان
تصویروں کے انتخاب کا آغاز جون میں ہوگا-
منتخب کردہ بہترین تصاویر بنانے والے فوٹوگرافروں کو نہ صرف انعامات سے
نوازا جائے گا بلکہ سنہ 2016 میں اٹلی میں منعقد ہونے والی وکی مینیا
کانفرنس میں شرکت کے لیے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
|
Click Here for Participation |