اگر آپ ماسکو کے رہائشی مسلم ہیں اور نماز باجماعت کی
ادائیگی کے لیے پریشان ہوتے ہیں تو اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے
کیوں کہ اب ماسکو میں موبائل مسجد کا قیام عمل میں لایا گیا ہے-
|
|
خبر کے مطابق موبائل مسجد کے پراجیکٹ مینجر مسٹر فازان کا کہنا ہے کہ رواں
ہفتے کے اختتام تک موبائل مسجد کی سروس فعال کردی جائے گی۔ یہ مساجد بنیادی
طور پر ایک ٹرالر میں قائم کی گئیں ہیں۔ ان مساجد میں 6 سے 7 نمازیوں کی
گنجائش ہے۔
نماز باجماعت کے خواہش مند افراد مسجد کے لیے انٹرنیٹ پر موبائل مسجد کی
فرمائش کر سکیں گے اور مسجد خود چل کر بتائی ہوئی جگہ پر آ جائے گی۔اس
منصوبے کے سربراہ آئرات کاسیموف نے بتایا کہ موبائل مسجد میں خاص طور پر
وضو کرنے کی جگہ اور 6 افراد کے لیے باجماعت نماز کے لیے ایک ہال بنایا گیا
ہے-
|
|
متحرک مسجد کی خدمات بلا معاوضہ ہوں گی۔ آئندہ ایسی آٹھ مساجد تیار کیے
جانے کا پروگرام ہے جن میں سے چھ غیر متحرک ہوں گی اور دو شہر بھر میں
گھومتی رہیں گی۔
|
|
ان مساجد کی شرعی حیثیت کے بارے میں تو مفتیان کرام ہی درست فیصلہ دے سکتے
ہیں لیکن آپ لوگوں کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ یہ جاننے کا انتطار رہے
گا۔ |