پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی جانب سے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز کے یکساں اوقات مقرر کیے جانے کے بعد
اب رمضان میں افطار کا وقت بھی یکساں مقرر کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے-
|
|
وفاقی وزیر کے اس فیصلے کے بعد تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد ایک ہی
وقت پر روزہ افطار کریں گے-
وفاقی وزیر کا اپنا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ “ یہ فیصلہ تمام مسالک کے
علما کی مشاورت سے کیا گیا ہے- اور افطار کے وقت تمام مسالک کی مساجد میں
ایک ہی وقت میں سائرن بجایا جائے گا اور لوگ ایک ساتھ روزہ افطار کریں گے“-
|
|
وفاقی وزیر کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ “ ملک بھر میں ایک روز عید منانے کے
لیے صوبہ خیبرپختونخواہ کے علما سے بھی مشاورت جاری ہے“- |