یہ توسو فیصد ٹھیک ہے ،قوم غریب ،باریاں لینے والے امیرہورہے ہیں..

حکومت کا اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں68 ہزارسے بڑھاکرایک لاکھ 30ہزارکرنے اور دیگرمراعات بڑھانے کا حتمی فیصلہ ...

کیا ابھی قوم موجودہ حکومت اور پی ٹی آئی کے قول وفعل میں تضادات سے متعلق کسی مخمصے میں مبتلارہے گی ...؟؟یا ایک ایک مٹھی بریانی اورمیٹھے چاول کھاکر اور ٹھنڈی ٹھنڈی لسی کا ایک گلاس پی کر ن لیگ کے نوازشریف ،ماضی کی پی پی پی کے زرداری اور کے پی کے میں عمران خان کی حکومتوں کی صفرکارکردگی کے ہی گُن گاتے... نہیں تھکے گی... ؟؟

بہرکیف ...!!اَب کیا قوم کو عمران خان کے اِس کہے پر سوفیصدیقین نہیں کرلیناچاہئے کہ’’موجودہ حکومت میں قوم غریب ہورہی ہے اور باریاں لینے والے (نواز و زرداری اور اِن کے چیلے )امیر ہورہے ہیں‘‘ یقیناایساہی ہے جیساکہ آج پاکستان تحریک ِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کہہ رہے ہیں اور اگر ابھی قوم نے ہوش کے ناخن نہ لیئے تو پھر وہ دن کوئی دورنہیں کہ جب مُلک کی سرزمین سے غریبوں کا نام ونشان مٹادیاجائے گااور اِس پرسرزمین پر وہی لوگ آبادرہیں گے جو حکمران ہوں گے ...یا جو اِس وقت کی طرح اُس وقت کے حکمرانوں کے کسی بھی شکل میں چیلے ہوں گے۔

بہرحال...!!خبرہے کہ حکومت نے قوم کے غریبوں کے ووٹوں سے مسندِ اقتدارپر قدم....رنجافرمانے والے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرزکی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے جس کے لئے اگلے بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں68ہزارسے بڑھاکرایک لاکھ30ہزارروپے کردی جائیں گی جبکہ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ اسپیکراور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں جو بھی اضافہ کیاجائے گاوہ توقعات سے بڑھ کرہوگااور اِس کے ساتھ ساتھ حکومت نے یہ ارادہ بھی کررکھاہے کہ اراکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں جو اضافہ کیا جائے گا وہ ڈیلی الاؤنس اور ٹی اے ڈی اے کی مد میں ہونے والے اضافے کے علاوہ ہے اگرچہ اِس کا ابھی صرف امکان ظاہرکیاجارہاہے مگر دوسری خبریہ بھی ہے کہ اراکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں او ردیگرمراعات کے علاوہ پروٹوکول میں اراکان پارلیمنٹ کووفاقی سیکرٹریز کے برابر پروٹوکول دینے کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کیاجائے گاجس پر مُلک کے وہ سرکاری ملازمین شسدررہیں حکومت نے اگلے بجٹ میں جن کی تنخواہیں صرف 10سے 15فیصدتک بڑھانے کا ابھی صرف عندیہ ہی دیاہے اور جس نے ساتھ ہی یہ بھی باورکردیاہے کہ اِس بات کا بھی حتمی فیصلہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کیاجائے گاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یہ اضافہ کیابھی جائے یا اِنہیں اُسی پرانی تنخواہوں پر ہی کام کرنے دیاجائے جس پر یہ ابھی کررہے ہیں۔

جبکہ اِسی خبرمیں ایک حیران کُن انکشاف یہ بھی کیاگیاہے کہ ’’اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں فوری اضافے کے لئے اسپیکرسردار ایازصادق کے ساتھ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی رابطے قائم کئے تھے اوریوں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کی خواہش و منشیٰ پرہی اسپیکرسردارایازصادق نے خصوصی کیمٹی تشکیل دی جس نے اپنی سفارشات مرتب کرکے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی خدمت ِ عالی میں پیش کی .

یہاں راقم الحرف کا خیال جاتاہے کہ’’ جِسے وزیرخزانہ جناب عزت مآب اسحاق ڈارصاحب نے دوقدم آگے بڑھ کر وصول کی ہوگی... اور ایسے مقصدجان کر پہلے تو چوماہوگاپھر اپنی آنکھوں سے بھی لگایاہوگااور پھرکچھ ہی لمحوں، گھنٹوں اور دِنوں بعدہی اراکانِ پارلیمنٹ کو اِس بات کا یہ کہہ کر یقینادلایاہوگاکہ’’ میں یعنی کہ (آپ کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار)نے آپ( اراکان پارلیمنٹ) کی تنخواہوں ، ڈیلی الاؤنس اور ٹی اے ڈی اے سمیت پروٹوکول کی اضافی سہولیات کے حصول کے لئے پیش کی گئی تجاویز سے متعلق وزیراعظم سے تُرنت مشاورت کرلی ہے‘‘یوں اَب وہ دن دورنہیں جب ہمارے اراکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہیں68ہزارسے یک مشت بڑھ کرایک لاکھ 30 ہزارسے بھی آگے بڑھ جائیں گی اور وہ اگلے بجٹ میں بڑھنے والی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوجائیں گے ۔

جبکہ دوسری طرف ہمارے یہی اراکانِ پارلیمنٹ اور وزیرخزانہ مسٹراسحاق ڈاراور اِن کے سمدھی ہمارے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف ہیں کہ جنہوں نے آنے والے بجٹ میں مُلک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10سے 15فیصدتک بڑھانے کا عندیہ کچھ یوں دیاہے کہ ابھی مُلکی معیشت اِس قابل نہیں ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اِس سے زیادہ کوئی اضافہ کیاجائے اِنہیں یہ بھی سمجھادیاکہ سرکاری ملازمین اور مُلک کی غریب قوم کو مُلکی معیشت اور مُلک کی تعمیر وترقی کے خاطر ابھی کڑوی گولیوں کی بوریاں کھانی اور ساتھ ہی ساتھ کڑوے زہریلے جیسے شربت کے ٹپ بھی پینے ہوں گے اور اِس کے ساتھ ہی اسحاق ڈاراور وزیراعظم نوازشریف نے یکدل اور یک زبان ہوکر مُلک کے سرکاری ملازمین کو یہ بھی یقین دلادیاکہ اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصدتک کئے جانے والے اضافے سے متعلق ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو قومی خزانے میں موجود رقم کا جائزہ لینے کے بعدیہ فیصلہ کرے گی کہ آیا موجودہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصدتک اضافہ کیا بھی جائے یا نہ کیاجائے....؟؟

یہاں سخت افسوس اور غم و غصے کے ساتھ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایک طرف وزیرخزانہ اور وزیراعظم گریڈ18سے 22گریڈتک کے سرکاری افسران اور چیف جسٹس صاحبان کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دوپلاٹس دینے کی پابندی ختم کررہے ہیں تو وہیں اگلے بجٹ میں وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور وزیراعظم نوازشریف باہمی صلاح مشوروں سے اراکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں، دیلی الاؤنس و ٹی اے ڈی اے سمیت اِنہیں فول پروف پروٹوکول کی سہولیات بھی باہم پہنچانے کے اعلانات اور اقدامات کرنے کے بھی ارادے کئے ہوئے ہیں جبکہ یہ کیسے خود کو حقیقی عوامی نمائندہ کہنے والے ہمارے وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم میاں نوازشریف ہیں ...؟؟جوکہ اگلے آئی ایم ایف کے مشوروں سے مہنگائی سے لبریز بجٹ میں مُلک کے غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10سے 15فیصداضافے کے بارے میں سو، سوبارسوچ رہے ہیں اور نہ صرف یہ ایساکررہے ہیں بلکہ اِس بات کا بھی ارادہ کئے ہوئے ہیں کہ اگراگلے آنے والے بجٹ میں غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکدم سے 10سے 15فیصداضافہ ہوگیااور پینشنرز کی پیشن بڑھادی گئی اور اِسی طرح EOBIکی سہولیات لینے والے کو بھی اِس مدمیں اضافہ دے دیاگیاتو قومی خزانہ یکدم سے خالی ہوجائے گااور مُلکی معیشت کااقتصادی ڈھانچہ زمین بوس ہوجائے گا اِس بناپر حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصداضافے کے بارے میں ابھی صرف سوچے گی اور پھر فیصلہ کرے گی کہ اگلے بجٹ میں اتنابھی اضافہ کیاجائے یا نہیں...؟؟مگر دوسری طرف یہی حکومت اور اِس کے وزیرخزانہ اور وزیراعظم ہیں کہ جنہوں نے آئندہ بجٹ میں اراکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں سوفیصدسے زائد اضافے کا پروگرام پہلے سے ہی طے کررکھاہے جو کہ کیااَب عمران خان کی اِس بات کو سچ ثابت کرنے کے لئے کافی نہیں ہے کہ ’’موجودہ حکومت میں سوفیصد قوم غریب،باریاں لینے والے امیرہورہے ہیں‘‘جبکہ بعض کے نزدیک تو عمران خان کا مُلک کی غریب قوم کے ساتھ مخلص ہونابھی ایک سوالیہ نشان ضرورہے مگر پھر بھی اِس نے جو اور جتناکہاوہ سب سوفیصدٹھیک ضرورہے کہ ’’قوم غریب، باریاں لینے والے اور اِن کے چیلے امیرہورہے ہیں‘‘۔(ختم شُد)
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 971565 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.