پاکستان قومی اسمبلی کے کارکنوں کی تنخواہیں اور مراعات

اگر میں آپ کو کہوں کہ ہمارے ملک میں ایک ایسی ملازمت ہے جس کے لیے تعلیم کی کوئی شرط نہیں کم از کم تنخواہ 2 لا کھ اور دیگر اخراجا ت کے اضافی الاؤنسز بھی دے دیے جائیں گے تو یقیناً آپ فوراً مجھے پاگل ہی کہیں گے لیکن یہ پاکستان ہے یہاں ایسا ہونا کوئی حیرانگی کی بات نہیں آپ بھی ایسی ملازمت حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ بھی عوام کے ووٹوں سے پاکستان قومی اسمبلی کے ممبر بن جائیں تو یہ مراعات حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ آپ جانتے ہیں ہمارے ہی ووٹوں سے جیتنے والے ممبر قومی اسمبلی جناب MNA صاحبان کو کن کن مراعات سے نوازا جاتا ہے تمام سیاست دان اپنی دھواں دار تقریروں میں خود کو پاکستان کے سب سے بڑے خادم ثابت کرتے ہیں۔ اصل خدمت تو وہ ہم سے کرواتے ہیں خدمت تو وہ ہوتی ہے جو بغیر کسی معاوضے کے کی جائے ہمارے بھولےعوام جمہوریت تو چاہتے ہیں لیکن انہیں اندازہ نہیں کہ حکمران سویلین ہوں یا ملٹری، یہ جمہوریت انہیں کتنی مہنگی پڑتی ہے اس بات سے قطعی بے خبر ہوتے ہیں کہ ہمارے سیاست دان یہ کام ایسے ہی نہیں کرتے بلکہ یہ ایک بہترین انویسٹمنٹ جس کا سیاست کے بغیر موقع نہیں ملتا۔ پاکستانی رکن قومی اسمبلی کو محض عوام سے وعدوں اور دعوؤں کے عوض ان مراعات سے نواز جاتا ہے جو درج ذیل چارٹ میں پیش کر رہا ہوں امید ہے آنکھیں کھل جائیں گی۔
پاکستانی رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات
۔ ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے سے 2 لاکھ روپے
۔ آئینی اخراجات کی مد میں ادائیگیاں ایک لاکھ روپے
۔ دفتری اخراجات ایک لاکھ چالیس ہزار روپے
۔ سفری مراعات (8 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے) اسلام آباد آمد اور روانگی 6000 کلومیٹر۔ 48 ہزار روپے
۔ ڈیلی BETA اخراجات پانچ سو روپے
۔ فرسٹ کلاس اے سی ٹرین میں سفر کی مراعات مفت لامحدود
۔ اہلیہ یا پرسنل اسسٹنٹ کے ساتھ بزنس کلاس کی پرواز ایک سال میں 40 ٹرپ مفت
۔ کسی بھی سرکاری ہاسٹل میں رہائش مفت
۔ گھر میں بجلی کے اخراجات 50 ہزار یونٹس کا مفت استعمال
۔ لوکل ٹیلیفون کال چارجز ایک لاکھ 70 ہزار کالیں مفت

۔ ایک رکن قومی اسمبلی کا سالانہ خرچ 3 کروڑ 20 لاکھ روپے
۔ ایک رکن قومی اسمبلی کا پانچ سال کا خرچ 16 کروڑ روپے
۔ 342 اراکین اسمبلی کے پانچ سال کا خرچ 54 ارب، 72 کروڑ روپے

یہ یاد رکھیں کہ یہ اعداد و شمار صرف سرکاری اندازوں کے مطابق ہیں، یہ اس سے زیادہ بھی ہوسکتے ہیں اور کرپشن کی صورت میں تمام اربوں کی تعداد میں جاسکتے ہیں۔ ہمارے ہی ٹکڑوں پر پلنے والے اگر ہم پر ہی حکم چلانے لگے، خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے لوگ اٹھا کر امریکا کو دیتے رہے اور اپنی مٹھیاں اور جیبیں گرم کرتے رہے تو آخر ایسی اسمبلیوں، حکمرانوں کی ملک کو ضرورت ہی کیا ہے۔ صرف دھوکا ہی دھوکا ہے یہی پاکستانی قوم کی قسمت ہے ۔
Abid Hussain burewala
About the Author: Abid Hussain burewala Read More Articles by Abid Hussain burewala: 64 Articles with 85538 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.