مصنوعات کی تشہیر کے حوالے سے ایک محاورہ اکثر سنائی دیتا
ہے “ جو دِکھتا ہے وہ بِکتا ہے“- اور آج کل کی کمپنیاں ہمیں اسی محاورے پر
عمل پیرا دکھائی دیتی ہیں- مصنوعات میں خاصیت ہو یا نہ ہو لیکن اشتہارات
ضرور خاص ہوتے ہیں- کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے منفرد اور پرکشش
انداز اپناتی ہیں- ہم یہاں صرف چند مشہور کمپنیوں کے ایسے منفرد اشتہارات
کی بات کریں گے جو مختلف سڑکوں کے پر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں-
|
|
ایک مصروف شاہراہ پر اپنی مقبولیت میں اضافے کے لیے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ
میکڈونلد کی جانب سے بنایا جانا والا اشتہار-
|
|
Ikea کمپنی کی جانب سے بنوایا جانے والا بس اسٹاپ٬ جس پر صرف بس کا انتظار
کرنے والوں ہی کی نہیں بلکہ یہاں سے گزرنے والوں کی بھی نظر پڑتی ہے-
|
|
مشہور چاکلیٹ Kit Kat کی جانب سے تیار کردہ بینج جہاں لوگ کچھ دیر بیٹھ کر
آرام بھی کرسکتے ہیں-
|
|
کوکا کولا ایک منفرد خیال کے ساتھ٬ یقیناً اس شاہراہ سے گزرنے والے لوگ اس
خیال سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے-
|
|
ائیرپورٹ شٹل میں لگائی جانے والی یہ بیلٹ گھڑیاں بنانے والی ایک مشہور
کمپنی IWC Schaffhausen کی جانب سے ہیں-
|
|
یہ چاکلیٹ بنانے والی کمپنی مارس کا کمال ہے٬ کی ٹرک کے جتنی جسامت کی حامل
یہ چاکلیٹ ضرور لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے-
|
|
نیو سپرمین مووی کی مشہوری کے لیے لفٹ کا سہارا لیا گیا-اور یہ بھی ایک
ایسا مقام ہوتا ہے جو لوگوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے-
|
|
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس شاہراہ سے گزرنے والے کار ڈرائیور Adidas کے اس
دیوقامت اشتہار سے متاثر ہوئے بغیر رہ سکیں گے-
|
|
پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا کہ جیسے دیوار پر لگا پوسٹر اتر رہا ہو لیکن
یہ مشہور صرف ایریل کا اشتہار ہے جس میں صرف کے استعمال سے کپڑوں میں پیدا
ہونے والی چمک دکھانے کی کوشش کی گئی ہے-
|
|
کوپن ہیگن کے چڑیا گھر نے اپنے مشہوری کے لیے یہ انوکھا
طریقہ اپنایا جس نے واقعی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا-
|
|
آئی بی ایم کا یہ اشتہار واقعی لوگوں کے لیے فائدہ مند
ثابت ہوا-
|
|
Nike کا شمار دنیا کی مشہور ترین کمپنیوں میں ہوتا ہے
اور یہ انوکھی بینج اسی کمپنی کا اشتہار ہے جو کسی کو آرام کی اجازت نہیں
بلکہ دوڑتے رہنے کا مشورہ دیتی ہے- اس کی وجہ کمپنی کے کھیلوں کے لیے
استعمال کے جانے والے جوتے ہیں-
|
|
The Economist جو آس پاس سے گزرنے والوں کو روشنی فراہم
کرتی ہے-
|