پی-ٹی٠آئی کی مقبولیت میں کمی!

میں نے ہماری ویب پر ہی ایک کالم میں عمران خان کی سیاست کا ذکر کیا تھا کہ کیسے وہ عروج یا زوال کا شکار ہوگی۔

پاکستان میں پچھلے کئی سالوں سے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی باری باری حکومتیں کرتی رہی ہیں اور ان ادوار میں خامیاں اور خوبیاں دونوں موجود ہیں لیکن ملک کی وقار ، فلاح و بہبود ، ترقی اور عوام کے لئے بہت کچھ کرنے کے خالی دعوے ہی ہوتے رپے لیکن ان پر عمل نہیں ہوا۔ اب تک پاکستان میں بیروز گاری ، دہشت گردی ، توانائی ، لوڈشیڈنگ اور پانی کے مسائل ابھی تک موجود ہیں اور صرف ایک کالا باغ ڈیم پر متفق نہیں ہوسکے اور تعمیر نہ ہو سکا۔

پاکستان تحریک انصآف کی مقبولیت جو دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات سے پہلے تھی اور یہ کہا جا رہا تھا کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس کی وجہ دھاندلی کو کہا جا رہا ہے لیکن اس میں اتنا ہاتھ دھاندلی کا نہیں ہے۔

عمران خان خود جتنا ہی ایماندار، مخلص اور سچا کیوں نہ ہو اس نے پارٹی ک ےلئے جو کچھ کرنے کا دعوے کئے وہ سچ نہ کر سکے۔ عمران خان اور پی-ٹی-آئی کی مقبولیت میں کمی کی درج ذیل اسباب ہیں

١۔ عمران خان نے پی-ٹی-آئی میں نئے اور نوجوان لوگوں کو شامل کرنے کا نعرہ دیا تھا لیکن اس پر پوری طرح عمل نہ ہوا اور زیادہ تر وہی پرانے چہرے اور لوگ جن سے لوگ تنگ آچکے تھے کو جماعت میں شامل کر لیا گیا۔
٢۔ انتخابات میں پارٹی کا ٹکٹ بھی ایسے لوگوں کو دے دیئے گئے جن سے لوگ تنگ تھے اور جنھوں نے اپنے حلقے کے لئے پہلے حکومت میں ہونے کے باوجود کچھ کام نہ کیا۔ وہ صرف اورصرف عمران کی وجہ سے سیٹ تو جیت گئے تھے
٣۔ عمران خان انتخابات میں صرف اور صرف نوجوان لوگوں کو ٹکٹ دیتے تو بے شک ہار بھی جاتے تو ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا اور آنے والے انتخابات میں کلین سویپ کر سکتے تھے۔
٤۔ مسلم لیگ ن کی حکومت جس طرح اور جیسے بھی قائم ہوئی وہ اس کو چلنے دینے اور ان کی خامیاں ، دھاندلیاں اور کرپشن کو عوام کے سامنے لاتے رہتے اور موثر حزب اختلاف کا کردار ادا کرکے پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کرتے۔
٥۔ عمران خان کا دھرنے کا فیصلہ بھی درست ثابت نہیں ہوا مانا کہ اس سے عوام کو کافی فائدہ ہوا ہے اور ریلیف ملا لیکن عمران خان اور پی-ٹی-آئی کی مقبولیت میں کمی ہوئی۔
٦۔ دھرنے کی وجہ سے مسلم لیگی ارکان اور حکومت نے اپنا رویہ اور اپنے اقدامات درست کر لئے اور ایسے فیصلے کرنے لگے جو عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئے اور یوں ان کی پوزیشن بہتر ہوتی گئی۔
٧۔ مسلم لیگی حکومت نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی اور ان خامیوں اور غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جن کی وجہ سے ان پر تنقید ہو رپی تھی۔
٨۔ عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی حکومت نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات ، مہنگائی کو کنٹرول اور ملک میں میرٹ سسٹم وغیرہ جیسے اقدامات سے اپنی مقبولیت میں اضافہ کر لیا ہے اور اس کا ثبوت کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے
تازہ ترین ثبوت ملتان میں ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کا شاندار کامیابی حاصل کرنا ہے اور جس طرح مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے لگتا ہے آئندہ عام انتخا بات میں پھر مضبوط ہو جائے گی ہاں عمران خان اپنی غلطیاں اور خا میاں دور کر لے اور جو منشور اور وعدے عوام خاص کر نوجوانوں سے کئے وہ پورے کرے اور پوری جماعت میں نئے اور نوجوان لوگوں کو ترجیح دے تو حالات مختلف ہو سکتے ہیں
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 168995 views I live in Piplan District Miawnali... View More