کوئٹہ چند دلچسپ حقائق کا مالک

کوئٹہ پاکستان کا ایک ایسا شہر ہے جسے چاروں اطراف سے پہاڑیوں نے گھیر رکھا ہے اور ان پہاڑوں کو مردار٬ زرغون٬ تختو اور چلتن کے نام سے جانا جاتا ہے- کوئٹہ کا شمار پاکستان کے اہم اور تاریخی شہروں میں کیا جاتا ہے جبکہ یہ صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت بھی ہے- آج کوئٹہ کے حوالے سے ہم آپ کو چند اہم حقائق بتائیں گے جو یقیناً آپ کی معلومات میں اضافے کا سبب بنیں گے-
 

image
کوئٹہ صوبہ بلوچستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور 2,653 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اس شہر کی آبادی تقریباً 10 لاکھ افراد پر مشتمل ہے-
 
image
کوئٹہ شہر کی تاریخ 11ویں صدی سے جاملتی ہے جب اس محمود غزنوی نے قبضہ کیا تھا-
 
image
کوئٹہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر پھلوں کے باغات پائے جاتے ہیں٬ یہی وجہ ہے کہ کے اسے پھلوں کے باغات کا شہر بھی کہا جاتا ہے-
 
image
کوئٹہ اپنی معیاری خشک میوہ جات کے باعث بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہے-
 
image
کوئٹہ پاکستان کا سب سے زیادہ اونچائی پر واقع شہر ہے-
 
image
اس شہر میں حیوانات کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں جن میں مارخور٬ چیتے٬ بھیڑیے٬ سنہری عقاب اور گدھ وغیرہ شامل ہیں-
 
image
پاکستان کا مشہور پہاڑی سلسلہ کوہِ سلیمان کوئٹہ کے مشرقی حصے میں واقع ہے-
 
image
کوئٹہ کا بولان میڈیکل کالج 1972 میں اس وقت قائم کیا گیا جب عطاﺀ اﷲ مینگل وزیر اعلیٰ تھے- اس میڈیکل کالج کو بلوچستان میں ایک خاص مقام حاصل ہے-
 
image
ہنہ جھیل ایک انتہائی خوبصورت جھیل ہے جو کہ شہر کے مشرقی حصے میں دس کلومیٹر کے فاصلے پر موجود پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے-
 

image

کوئٹہ ائیرپورٹ پاکستان کا دوسرا بڑا بلند ترین ائیرپورٹ ہے-
 

image

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پاکستان کے بلند ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے- یہ اسٹیشن سطح سمندر سے 5499 فٹ کی بلندی پر واقع ہے-
 

image

بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں جون 1970 میں بنائی گئی اور یہ 200 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے-
 

image

حیات درانی واٹر اسپورٹ اکیڈمی بلوچستان کا واحد واٹر اسپورٹس ٹریننگ سینٹر ہے-
 

image

کوئٹہ کے قریب ایک نیشنل پارک بھی واقع ہے جسے ہزار گنجی نیشنل پارک کہا جاتا ہے- ہزار گنجی کے معنی “ہزار خزانے“ کے ہیں- یہ پارک کوئٹہ سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے اور 32500 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-
 

image

پیر غائب آبشار سیر و تفریح کے حوالے سے ایک خوبصورت مقام ہے اور کوئٹہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے- یہ مقام تاریخی بولان وادی میں واقع ہے-
 

image
کوئٹہ کے مشہور ترین چوک منان اور شاہجہان چوک ہیں-
 
image
کوئٹہ کے مشہور بازار لیاقت بازار٬ سورج گنگ بازار اور قندھاری بازار ہیں-
 
image
کوئٹہ متعدد قسم کے عجائب گھروں کا گھر بھی ہے جس میں جیولوجیکل میوزیم بھی شامل ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Quetta is also spelled Kuwatah which is a variation of Kot, a Pashto word meaning fortress. It is surrounded by four grand hills, Murdaar, Zarghoon, Takatu and Chiltan, that form a natural rampart, almost acting as guards around the city. Quetta is the the Capital of Balochistan province and even though authorities have failed to develop it like they should have, Quetta remains one of the most significant and historic cities in Pakistan.