منفی جذبات

میدان جنگ میں فوج اپنے دشمن کی نگاہوں سے اوجھل ہونے کے لیے خود کو اطراف کے ماحول سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے کوشش کی جاتی ہے کہ ان کا لباس زمین سے زیادہ سے زیادہ مناسبت رکھتا ہو۔تاہم یہ طریقہ بھی ناکافی ہے۔حال ہی میں امریکہ کی ایک کمپنی نے ایسا ایک کپڑا تیار کیا ہے جو نہ صرف گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا ہے بلکہ خود کو حیران کن حد تک ماحول سے بھی ہم آہنگ کر لیتاہے ۔ اس کا نہ صرف رنگ تبدیل ہو جاتا ہے بلکہ اس پر ماحول کی مناسبت سے مخصوص شکلیں بھی ابھر آتی ہیں۔ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والے اس کپڑے کا نام استیلتھ فیبرکس ہے۔ اس کپڑے کی تیاری میں کئی برس لگے ہیں۔

دشمن کو مارنے کے لیے تو ہم ایسا رنگ بدلنے والا کپڑا تو بنا سکتے ہیں لیکن اپنے غصے پے قابو پانا،اپنی زبان کے زہر سے دوسروں کو نقصان پہنچانے سے خود کو بچانے والا آلہ پتہ نہی ہم کیوں نہیں ایجاد کرپاتے۔کاش ہم ایسا کوئی کپڑا یا آلہ بنانے پر بھی قادر ہو جائیں جس سے ہم اپنے منفی جذبات اور رجحانات پے قابو پا سکیں۔
Tahir Afaqi
About the Author: Tahir Afaqi Read More Articles by Tahir Afaqi: 24 Articles with 19325 views I am interested to indulge myself for meeting new challenges of life and want to find new solutions for myself and for humanity.. View More