کیا آپ جانتے ہیں کہ آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہے جو سعودی
عرب بھی اونٹ فراہم کرتا ہے؟ یا پھر آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا
مویشی فارم آسٹریلیا میں واقع ہے اور اس فارم کا رقبہ اتنا زیادہ ہے کہ
اسرائیل بھی اس سے چھوٹا ہے- آج کے آرٹیکل میں آپ کو آسٹریلیا سے متعلق چند
ایسی ہی حیرت انگیز باتیں بتائیں گے جن سے آپ پہلے ناواقف تھے-
|
|
آسٹریلیا میں واقع اس جھیل کو Lake Hillier کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس
کے پانی کا رنگ چمکتا گلابی ہے- سائنسدان آج تک اس رنگ کی وجہ نہیں جان سکے-
|
|
ساںنسدانوں کے مطابق آسٹریلیا جانوروں کی تین چوتھائی اقسام اب بھی ایسی
موجود ہیں جنہیں دریافت کیا جانا باقی ہے-
|
|
2009 میں Sam Eisho نامی ایک عراقی باشندے نے آسٹریلوی حکومت کو وہ امدادی
رقم لوٹانے کی کوشش کی جو اس نے اپنی تعمیراتی کمپنی شروع کرنے سے قبل لی
تھی-
|
|
آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ وائی فائی ان کی ایجاد ہے
اور اسی وجہ سے اس ایجنسی کو اس وقت مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
|
|
آسٹریلیا میں انسانوں سے زیادہ کینگرو پائے جاتے ہیں-
|
|
اس آسٹریلوی دریا کا نام انتہائی عجیب ہے جو اس دریا کی موجودگی سے انکار
کرتا ہے- اسے Never Never River کہا جاتا ہے-
|
|
آسٹریلیا میں ایک ایسا پودا پایا جاتا ہے جسے صرف چھونے سے ہی انسان کو
الٹیاں شروع ہوجاتی ہیں- اس پودے کو Dendrocnide moroides کہا جاتا ہے-
|
|
آسٹریلیا انٹارٹیکا کے ایک بہت بڑے حصے پر پھیلا ہوا ہے جس کا رقبہ 5.8
ملین اسکوائر کلومیٹر بنتا ہے-
|
|
1859 میں صرف 22 خرگوش متعارف کروائے گئے اس وقت تک آسٹریلیا میں کوئی
خرگوش موجود نہیں تھا- دس سال بعد یعنی 1869 میں آسٹریلیا 2 ملین خرگوشوں
کا گھر تھا-
|
|
ہائی وے 1 دنیا کی سب سے طویل ترین ہائی وے ہے- یہ
آسٹریلوی ہائی 9 ہزار میل طویل ہے-
|
|
آسٹریلیا میں ایک پہاڑ کو Mt. Disappoint کے نام سے جانا
جاتا ہے اور اس انوکھے نام کی وجہ یہ ہے کہ جب اسے کوہ پیما نے سر کیا تو
اسے چوٹی پر پہنچ کر وہاں سے کیے جانے والے نظارے نے مایوس کردیا-
|
|
نیو ٹاؤن میں ایک Elizabeth نامی بک شاپ ایسی ہے جو
کتابوں کو کاغذ میں لپیٹ کر فروخت کرتی ہے- ان کا کہنا ہے کہ “ کوئی بھی
صرف کتاب کا ٹائٹل پیج دیکھ کر کتاب کے بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتا“-
|
|
آخری بار 1981 میں ایک آسٹریلوی باشندہ مکڑی کے کاٹنے کی
وجہ سے ہلاک ہوا تھا- اس کے بعد آج تک کوئی ایسا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا-
|
|
آنا کریک اسٹیشن دنیا کا سب سے بڑا مویشی فارم ہے اور اس
کا رقبہ مکمل ملک اسرائیل سے بھی کئی زیادہ ہے-
|
|
وکٹوریہ میں آپ کے بغیر الیکٹریشن لائنس کے گھر کا بلب
بھی تبدیل نہیں کرسکتے-
|
|
آسٹریلیا دنیا کے 10 سرفہرست مہلک ترین سانپوں کا گھر ہے-
|
|
آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہے جو سعودی عرب کو بھی اونٹ فراہم کرتا ہے-
|