’’ایگزیکٹ کمپنی ‘‘اور قرآن

ہر شریف انسان آج کے دور میں عزت کے ساتھ زندگی گذارنا چاہتا ہے وہ چاہتا ہے کوئی بھی ایسا کام نہ کرے جو انسان کی ذلت کا باعث بنے اگر انسان کوئی بھی کام کرنے سے پہلے ’’استخارہ‘‘دیکھ لے (حلال کام میں)اور اﷲ سے مشورہ کر لے تو کبھی مشکل میں گرفتار نہ ہو لیکن کیا کیجئے آج کا انسان اتنا خود اعتماد ہو گیا ہے کہ اﷲ اور رسول ؐ پر ایمان کم ہوتا جا رہا ہے اگر ہم آج کے اس دور کی بات کریں تو ایک بڑا نام ’’ایگزیکٹ کمپنی ‘‘کا ذہن میں آتا ہے مجھ کو یاد ہے جب بھی ہم گھومنے پھرنے سی ویو کی طرف جاتے تھے تو ’’ایگزیکٹ کمپنی ‘‘کی عمارت کو دیکھ کر خوش ہوتے تھے کہ ہمارا ملک الحمد ﷲ ترقی کر رہا ہے لیکن یہ نہیں پتہ تھا یہی کمپنی ہمارے ملک کی عزت اور وقار کو ٹھیس پہنچائے گی،جو کام آپ کا تھا آپ وہی صحیح انداز میں انجام دیتے تو شاید ایک دن مائیکرو سافٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے لیکن آپ نے رات ہی رات میں امیر ہونا چاہا صحیح راستے کو چھوڑ کر برے راستہ کی طرف چلے گئے ور آخر کاردولت بھی گئی اور عزت بھی۔آپ جیسوں کے لئے ہی قرآن میں ارشاد ہے:
۱)’’اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ خدا سے ڈرو تو تکبر اور تعصب اسے گناہ پر آمادہ کر دیتا ہے ایسے کے لئے بس جہنم ہی ہے اور وہ یقیناً بد ترین جگہ ہے‘‘(سورہ بقرہ آیت ۲۰۶)
۲)’’جن کی حالت یہ ہے کہ مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے پھرتے ہیں کیا ان کے پاس عزت کی تلاش میں جاتے ہیں؟
(تو یاد رکھیں کہ)عزت تو ساری کی ساری اﷲ کے قبضے میں ہے (سورہ نساء ۱۳۹)
۳)’’انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم ہم یقیناً غالب رہیں گے‘‘(سورہ شعراء آیت ۴۴)
۴)’’اس نے کہا بادشاہ جب کسی بستی میں گھستے ہیں تو اُسے اُجاڑ دیتے ہیں اور وہاں کے با عزت لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے‘‘(سورہ نمل آیت ۳۴)
۵)’’جو لوگ برائیوں میں لگے رہتے ہیں ان کے لئے سخت ترین عذاب ہے اور ان کا یہ مکر برباد ہو جائے گا‘‘(فاطر ۱۰)
۶)’’کہنے لگا پھر تو تیری عزت کی قسم میں ان سب کو یقیناً بہکا دوں گا‘‘(سورہ ص آیت ۸۲)
۷)’’یہ کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینے جائیں گے تو عزت والا وہاں سے ذلت والے کو نکال دے گا سنو عزت تو بس اﷲ،رسول اور ایمانداروں کے لئے ہے لیکن یہ منافق نہیں جانتے‘‘(سورہ منافقون آیت ۸)

بچپن سے سنتے آئے ہیں ’’نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے‘‘آپ نے اُن کے ساتھ نقل کی جہاں کے قوانین اتنے سخت ہیں کہ انہوں نے اپنے’’ صدر بل کلنٹن‘‘کو نہیں چھوڑا آپ کس کھیت کی مولی ہیں،جناب میں آپ سے اور ہر دھوکا اور بیوقوف بنانے والے سے دست بستہ گذارش کرتا ہوں کہ اﷲ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے آج جو کچھ تم دنیا میں کر رہے ہو کرو لیکن ایک بات یاد رکھنا:
انا ﷲ و انا الیہ راجعون(بے شک اﷲ کی طرف سے آئے ہو اور پلٹ کر اﷲ کی طرف جانا ہے) دنیا کو تو بیوقوف بنا سکتے ہو لیکن اﷲ کی نگاہ ہر ذرہ پر ہے اور تمہیں اپنے ہر عمل کا اﷲ کو جواب دینا ہے۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 237924 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.