پاکستان آرمی اور قرآن (شاہد رضا
اسلامک اسکالر)
آج میں اور آپ اپنے ملک میں آرام و سکون کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں تو اس
میں ہمارا کچھ کمال نہیں ہے بلکہ ہم تو رات کو گھوڑے بیچ کر سو جاتے ہیں
لیکن ہمارے جوان سرحدوں پر اپنی ڈیوٹی کو احسن انداز میں انجام دیتے ہیں ،پوری
دنیا کی افواج پاکستان آرمی کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ،اور یہ عزت اﷲ
نے عطا کی ہے ،ہمارے جوان سیاچین ،گلگت کی پہاڑیوں اور برف کے پہاڑوں پر
اپنی ڈیوٹی کو انجام دیتے ہیں ،ہر روز ہمارے جوان شہید ہوتے ہیں تو مائیں
روتی نہیں ہیں بلکہ فخر سے کہتی ہیں میرا بیٹا شہید ہو گیا،سلام ہے ایسی
عظیم ماؤں پرجن کے لال نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے اپنی زندگی کی قربانی
دے دی ،ہماری قوم کا ہر بچہ پاکستان آرمی کے ساتھ ہے،ہر بچے کو شوق ہے کہ
میں بھی پاکستان آرمی میں جاؤں اور اپنے ملک کی خدمت کروں ،پاکستان آرمی کے
لئے قرآن کیا کہتا ہے:
۱)’’اور جو کچھ بھی اسلام اور کفر کے لشکر کے مقابلہ کے دن تم کو تکلیف
پہنچی ہے وہ خدا کے علم میں ہے اور اسی لئے کہ وہ مومنین کو جاننا چاہتا
تھا
(آل عمران آیت ۱۶۶)
۲)’’یہ وہ ایمان والے ہیں جب ان سے بعض لوگوں نے کہا کہ لوگوں نے تمہارے
لئے لشکر جمع کر لیا ہے لہذا ان سے ڈرو تو ان کے ایمان میں اور اضافہ ہو
گیا اور انہوں نے کہا ہمارے لئے خدا کافی ہے اور وہی ہمارا ذمہ دار ہے(آل
عمرآن ۱۷۳)
۳)’’تمہارے واسطے ان دونوں گروہوں کے حالات میں ایک نشانی موجود ہے جو
میدان جنگ میں آمنے سامنے آئے کہ ایک گروہ راس خدا میں جہاد کر رہا تھااور
دوسرا کافر تھا جو ان مومنین کو اپنے سے دو گنا دیکھ رہا تھا اور اﷲ اپنی
نصرت کے زریعے جس کی چاہتا ہے تائید کرتا ہے اور اسی میں صاحبان عقل کے
واسطے سامان عبرت و نصیحت بھی ہے‘‘(سورہ آل عمران آیت ۱۳)
ہماری افواج کی بہادری کی ایک مثال ’’ضرب عضب‘‘بھی ہے جہاں ہمارے جوان لڑے
اور ہمارے ملک میں کافی حد تک امن قائم ہوا۔
اور میں یہاں پر نہ صرف پاکستان آرمی بلکہ ہر قانونی ادارے کو سلام پیش
کرتا ہوں کہ ہر ادارے نے اپنی محنت اور کوشش سے ملک میں امن قائم کیااور
اگر ہم قرآن کی نظر سے دیکھیں تو اﷲ بھی ایسے افراد کی تعریف کرتا ہے جو
محنت،لگن اور خلوص کے ساتھ اپنے اپنے کاموں کو انجام دیتے ہیں اور جن کی
وجہ سے ہم چین کی زندگی گذار رہے ہیں۔
خدا سلامت رکھے پاکستان بچانے والے کو،پاکستان چلانے والے کو اور پاکستان
بنانے والے کو)
پاکستان زندہ باد ، افواج پاکستان زندہ باد |