آج کے دور میں روح کی غذا گانے
بجانے کو سمجھا جاتا ہے جو ایک بہت ہی غیر عقلی بات ہے سب سے پہلے تو آپ یہ
سمجھیں کے قرآن کی نگاہ میں روح کیا ہے :
’’اور پیغمبر یہ آپ سے روح کے بارے میں دریافت کرتے ہیں تو کہہ دیجئے کہ یہ
میرے پروردگار کا ایک امر ہے اور تمہیں بہت تھوڑا سا علم دیا گیا ہے‘‘(سورہ
الاسراء آیت ۸۵)
’’اسے جبرئیل امین لے کر نازل ہوئے ہیں ‘‘(سورہ شعراء آیت ۱۹۳)
روح کے بارے میں اﷲ کا واضح اعلان ہے کہ یہ اﷲ کا امر ہے اور اس کو کوئی
عام آدمی نہیں بلکہ جبرائیل امین لے کر آتے ہیں بھلا کیسے ممکن ہے کہ جو
چیز اﷲ کا امر ہو وہ ایک ایسی چیز سے اپنی غذا حاصل کرے جسے اﷲ اور رسول ؐ
نے حرام قرار دیا ہو۔یہ آرٹیکل لکھنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ ایک صاحب نے یہ
دعوی کیا ہے کہ گانا سننا جائز ہے اور یہ بات معاذ اﷲ معاذ اﷲ قرآن میں
لکھی ہے جس پر اس آرٹیکل کو لکھا جا رہا ہے اور میں دست بستہ گذارش کرتا
ہوں ایسے تمام افراد سے کہ خدایا ہر بات تحقیق کے بعد کیا کریں فضول میں
کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے ہمارے معاشرے کے افراد خراب ہوں اور میں اپنے
معاشرے کے افراد سے بھی یہی کہوں گا کہ کوئی بھی بات سنیں تو یقین کرنے سے
پہلے تحقیق کریں ،اگر آپ یہ عادت اپنے آپ میں ڈال لیں گے تو نہ جانے کتنے
مسائل سے آپ خود بخود نکل جائیں گے بھلا کیسے ممکن ہے کہ معاذ اﷲ قرآن میں
ایک حرام چیز کو حلال قرار دیا جائے قرآن کی نگاہ میں گانا بجانا کیا ہے:
’’اور لوگوں ہی میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو کلام دل فریب خرید کر لاتا ہے
تا کہ لوگوں کو اﷲ کے راستے سے علم کے بغیر بھٹکا دے اورا س راستے کی دعوت
کو مذاق میں اُڑا دے ایسے لوگوں کے لئے سخت ذلیل کرنے والا عذاب ہے‘‘(سورہ
لقمان آیت ۶)
’’جا جس پر بھی بس چلے اپنی آواز سے گمراہ کر اور اپنے سوار اور پیادوں سے
حملہ کر دے اور ان کے اموال و اولاد میں شریک ہو جا اور ان سے خوب وعدے کر
کہ شیطان سوائے دھوکہ دینے کے اور کوئی سچا وعدہ نہیں کر سکتا(الاسراء ۶۴)
’’اب کیا یہی وہ باتیں ہیں جن پر تم اظہار تعجب کرتے ہو ؟ہنستے ہو اور روتے
نہیں ہو ۔اور گا بجا کر انہیں ٹالتے ہو؟جھک جاؤ اﷲ کے آگے اور بندگی بجا
لاؤ(سورہ نجم آیت ۵۹ تا ۶۲)
ان آیات میں کہاں گانا بجانا حلال کیا گیا ہے؟ان آیات سے یہ بات ثابت ہے کہ
گانا بجانا ایک شیطانی عمل ہے جو انسان کو اﷲ کے راستے سے ہٹا کر گمراہی کی
طرف لے جا رہا ہے اور یہ عمل مسلمانوں کا نہیں اﷲ کو نہ ماننے والوں کا
شیوہ ہے اور یہ بات یاد رکھیں گانا بجانا روح کی غذا نہیں بلکہ جہنم کی آگ
ہے فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ جنت کی ہوا چاہئے یا جہنم کی آگ۔مزید معلومات کے
لئے آپ ای میل بھی کر سکتے ہیں :[email protected] ،وقتی طور پر تو
گانا بجانا بہت اچھا لگتا ہے لیکن یہ ایک شیطانی عمل ہے جس سے بچ کر ہی ہم
اﷲ اور رسول ؐ کو خوش کر سکتے ہیں۔ |