ایام ہفتہ کے اعمال

اتوار:
بعد نماز صبح اگر یا فتاح (۷۹) بار پڑھے تو فتح و نصرت حاصل ہو گی۔

پیر:
بعد نماز صبح (۱۲۹)بار ’’یا لطیف‘‘پڑھے تو باری تعالی اپنی رحمت سے مال عطا فرمائے گا۔

منگل:
بعد نماز صبح (۹۳۰)بار ’’یا قابض‘‘پڑھے تو باری تعالی اُسے وہ چیز عطا کرے گا جس کی خواہش ہو گی۔

بدھ:
صبح کی نماز کے بعد ’’یا متعال‘‘(۵۴۱)مرتبہ پڑھے تو عزت دنیاو آخرت حاصل ہو۔

جمعرات:
بعد نماز صبح ’’یا رزاق‘‘(۳۰۸)مرتبہ پڑھے تو اﷲ اپنی رحمت سے اس قدر مال عنایت فرمائے گا جس کا حساب نا ممکن ہو گا۔

جمعہ:
صبح کی نماز کے بعد اگر (۲۵۶)مرتبہ ’’یا نور‘‘پڑھے تو چشم خلائق میں عزیز ہو گا۔اگر کوئی چیز گم ہو گئی ہو تو بہ وقت خواب (۲۵۶)مرتبہ ’’یا نور‘‘
پڑھے ممکن ہے خواب میں گمشدہ چیز کا پتہ مل جائے۔

ہفتہ:
بعد نماز صبح (۱۰۶۰)بار ’’یا غنی‘‘کہے تو درگاہ خدا وندی سے اس قدر مال مرحمت ہو کہ جملہ مالدار اس سے حسد کرنے لگیں۔

یہ تمام عمل صبح کی نماز کے بعد کئے جاتے ہیں کیوں کہ دن کا آغاز انسان کو صبح کی نماز سے ہی کرنا چاہئے ،صبح کی نماز کے وقت ہی رزق تقسیم ہوتا ہے اور فرشتے زمین پر تشریف لاتے ہیں اسی لئے جو بھی دعا فجر کی نماز کے بعد کی جاتی ہیں اکثر قبول ہوتی ہیں ۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 240226 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.