سائنسدانوں کے دریافت کردہ عجیب و غریب جانور

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دنیا اب کوئی راز نہیں رہی اور سب کچھ ظاہر ہوچکا ہے لیکن ان کی یہ بات اس وقت انتہائی غلط ثابت ہوتی ہے جب سائنسدان ہر سال جانوروں کی نئی اور ناقابلِ یقین اقسام دریافت کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں- اور ان اقسام کی تعداد صرف تھوڑی سی نہیں بلکہ ہزاروں کی صورت میں ہوتی ہے-جانوروں کی چند ایسی ہی اقسام کا ذکر ہم آج اپنے آرٹیکل میں کریں جنہیں حال ہی میں دریافت کیا گیا ہے-
 

The Flic-Flac Spider
یہ مکڑی کی ایک نئی نسل ہے جو حال ہی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے مراکش میں دریافت کی ہے- یہ مکڑی حیرت انگیز صلاحیتوں کی مالک ہے جس میں اس کا گول دار چکر کی شکل میں چلنا بھی شامل ہے- تاہم یہ انسانوں کے لیے خطرناک یا مہلک واقع نہیں ہوئی-

image


Crop Circle Pufferfish
گزشتہ 20 سالوں سے زائد عرصے سے سائنسدان اس جانور یا پودے کی تلاش میں تھے جو Amami-Oshima کی سمندری تہہ میں دائرے تخلیق کرتا ہے- بالآخر ان کی یہ تلاش اس مچھلی پر آکر ختم ہوگئی- یہ مچھلی بھی نئی دریافتوں میں شامل ہے- یہ دائرے اس نسل کی نر مچھلی مادہ مچھلی کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے تخلیق کرتی ہے-

image


Electrical Sea Slug
یہ سمندری گھونگھے کی ایک نئی قسم ہے جو کہ جاپان کے اونا گاؤں کے نزدیک سے دریافت کی گئی ہے- سائنسدانوں کا خیال ہے اس سمندری گھونگھے سے وابستہ کچھ حقائق اب بھی پوشیدہ ہیں- یہ گھونگھا دیگر سمندر گھونگے کے درمیان ہی رہتا ہے اور باقی سمندری گھونگھوں کی غذا سمندری مرجان یا پھر مرجانی حوين ہوتی ہے-

image


X-Phyla
یہ دیکھنے میں کسی مشروم کی مانند لگتے ہیں جبکہ جانور کی یہ نئی قسم آسٹریلیا کے Point Hicks نامی سمندر میں 3200 فٹ کی گہرائی میں سمندری تہہ میں دریافت کی گئی ہے- یہ انتہائی چھوٹے ہوتے ہیں اور مشکل سے دکھائی دیتے ہیں- سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ جیلی فش سے تعلق رکھتے ہیں- سائنسدان ان پر اپنی تحقیق جاری رکھے ہوئے اور وہ ان کے بارے میں جاننے کے حوالے سے انتہائی پرامید ہیں-

image


Bone House Wasp
یہ کیڑا چین میں دریافت ہوا ہے اور یہ اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ایک منفرد طریقہ اپناتا ہے- یہ جب اپنا گھونسلہ تخلیق کرتے ہیں تو ساتھ ہی سیلز یا خانے بھی بناتے ہیں- یہ انڈے دیتے ہیں اور وہاں مردہ مکڑی چھوڑ دیتے ہیں اور سیل کو بند کردیتے ہیں- یہ کام تمام خانوں میں کیا جاتا ہے- آخری خانے میں مکڑی کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ مردہ چیونٹیاں رکھی جاتی ہیں- ان مردہ چیونٹیوں سے ایک ایسا کیمیکل خارج ہوتا ہے جس کی بو ان انڈوں کو شکاریوں سے محفوظ رکھتی ہے-

image


Walking Stick
یہ لکڑی نما کیڑے کی قسم ہے اور ایک نئی دریافت بھی ہے- یہ کیڑا ویتنام کے Tam Dao National Park میں دریافت کیا گیا ہے اور یہ زیادہ طویل نہیں ہوتا- اس کی لمبائی 9 انچ تک ہے تاہم سائنسدانوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس علاقے متعدد ایسے کیڑے اب بھی موجود ہیں جنہیں دریافت کرنا ابھی باقی ہے- اسی لیے سائنسدانوں کے پاس اس کیڑے کے حوالے سے معلومات انتہائی محدود ہے-

image


Fanged Frog
سلاویسی میں دریافت کی جانے والے مینڈک کی یہ دنیا کی وہ واحد قسم ہے جو بچے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ مینڈک کی دیگر اقسام انڈے دیتی ہیں- سائنسدانوں کے لیے یہ اب بھی ایک راز ہے کہ مینڈک کی اس خاص قسم کے لیے یہ سب کچھ کیسے ممکن ہے؟

image


Bracycephalus Frog
یہ مینڈک برازیل کے جنگلات سے دریافت کیا گیا ہے اور یہاں سے اس مینڈک کی 7 اقسام دریافت کی گئی ہیں- یہ مینڈک 1 سینٹی میٹر طویل ہیں جبکہ مختلف رنگوں کے ہیں- ان کی جلد زہریلی ہوتی ہے اور وہ انہیں شکاریوں سے محفوظ رکھتی ہے- یہ چمکدار رنگوں کے ہونے کے علاوہ خطرناک حد تک زہریلے ہوتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

No longer is the world a mystery some believe. How wrong they are. Every year, scientists find new species of animals, incredible new species that they never thought could exist. Not just a few, but thousands, they have found so many that they are still naming them. It’s time to be amazed. Here is a list of what they have found and named for 2015.