ایپکس کمیٹی اور دہشت گردی کے پیچھے سیاسی جماعتیں

ایپکس کمیٹی میں رینجرز نے رپورٹ پیش کی جس کے مطابق کراچی میں بھتہ خوری، بھیک، قربانی کی کھالوں، قبضہ مافیا اور ایرانی تیل وغیرہ سے سالانہ 230 ارب روپے اکھٹے کیے جاتے ہیں اور یہ سارے پیسے دہشت گردی کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی بہت بڑی فنڈنگ ان پیسوں سے کی جاتی ہے ۔

سب سے اہم اور خطرناک بات یہ سامنے آئی ہے کہ اس سارے معاملے میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ملوث ہیں۔ وہی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم جو " چور مچائے شور " کے مصداق طالبان اور دہشت گردی کا رونا روتی رہی ہے ۔

مشہور صحافی اور اینکر شاہد مسعود کے مطابق کچھ دن پہلے ہونے والی ایپکس کمیٹی میں رینجرز نے باقاعدہ ان لوگوں کے نام پیش کیے جو اس وقت سندھ حکومت میں مخلتف وزارتیں سنبھالے ہوئے ہیں اور ٹی وی پر ٹاک شوز میں بھی شریک ہوتے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق رینجرز نے بڑا پکا کام کیا ہے اور جن جن لوگوں کے نام لیے ان کے ساتھ ناقابل تردید ثبوت بھی پیش کیے ۔ ڈی جی رینجرز کے مطابق ان کاروائیوں کی بدولت صرف چند ہفتوں کے دوران کم از کم تین جگہ سے کم از کم 9 ارب روپے سیاسی پارٹیوں سے متعلقہ لوگوں کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں ۔ ناقابل یقین بات یہ ہے کہ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ان ایپکس کمیٹیوں میں شریک ہو رہے ہیں ۔

یہاں پاکستان کی عدلیہ نے ہمیشہ کی طرح نہایت "اہم رول" ادا کیا ہے اور ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت کئی ایسے لوگوں کو کروڑوں روپے کی ہتک عزت کے قانونی نوٹس بھیجے ہیں جو ان معاملات کو عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں جن کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود نے ٹی وی پر ملوث لوگوں کے نام لینے سے معذرت کر لی ۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان اور وکیل اعتزاز احسن کا ردعمل نہایت دلچسپ ہے اور صاف پتہ چلتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔ ان کے آج کے بیانات ملاحظہ کیجیے ۔۔۔

" رینجرز کو کیسے یہ سب پتہ چلا " ۔۔
"ہمیں اس وقت انڈیا کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے " ۔۔۔
" ان انکشافات کا مقصد کیا تھا آخر" ۔۔۔۔
" ڈی جی رینجرز کی رپورٹ فضا خراب کر رہی ہے " ۔۔۔

اعتزاز احسن سے کوئی پوچھے کہ دہشت گردوں کی امداد کے نتیجے میں جو پاکستان تباہ ہوگیا اور ہزاروں لوگ مارے گئے کیا اس سے فضا خراب نہیں ہوئی ۔ نیز یہ سوال کہ " ان انکشافات کا کیا مقصد تھا ؟" نہایت ہی بچگانہ ہے ۔ رینجرز وہاں اور کر کیا رہی ہے ؟؟

یہاں اب دو نہایت اہم سوالات اٹھتے ہیں ۔۔ پہلا ۔۔

سارے ثبوت و شواہد پاک آرمی کے پاس موجود ہیں ۔ موجودہ حکومت کیا ایکشن لے گی ؟؟

دوسرا دہشت گردی کے ہاتھوں پاک آرمی روزانہ شہادتیں دے رہی ہے ۔ اگر حکومت نے تعاون نہیں کیا یا سندھ حکومت نے مزاحمت کی تو کیا پاک فوج اس سارے معاملے پر چپ کر جائیگی اور مسلسل اپنی شہادتیں برداشت کرتی رہے گی ؟؟؟
Shahid Khan
About the Author: Shahid Khan Read More Articles by Shahid Khan: 2 Articles with 2651 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.