اچھی اور تیز رفتار کار کا شوق کس کو نہیں ہوتا٬ لیکن یہ
بھی ایک حقیقت ہے کہ جس کار میں یہ دونوں خصوصیات پائی جائیں گی وہ یقیناً
مہنگی بھی ہوگی- ان کاروں کے مہنگا ہونے کا سبب ان کا خوبصورت ڈیزائن اور
طاقتور انجن ہوتا ہے- آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں جن کاروں کا ذکر کر رہے ہیں
وہ دنیا کی تیز رفتار ہونے کے علاوہ مہنگی ترین کاریں بھی ہیں اور ان میں
سے چند پاکستان میں بھی موجود ہیں- یہاں ہم قارئین کی آسانی کے لیے کاروں
کی قیمت پاکستانی کرنسی کے مطابق بتا رہے ہیں-
|
Lamborghini Aventador
اس خوبصورت گاڑی کی حد رفتار 217 میل فی گھنٹہ ہے- پاکستان میں اس گاڑی کی
قیمت تقریباً 3 کروڑ 94لاکھ بنتی ہے- اس وقت پاکستان میں صرف 2 ایسی گاڑیاں
موجود ہیں جو کہ کراچی شہر میں پائی جاتی ہیں- |
|
Gumpert Apollo
یہ ایک جرمن کار ہے جسے Gumpert نامی کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس کی حد
رفتار 225 میل فی گھنٹہ ہے- اور اس گاڑی کی قیمت کی شروعات تقریباً 8 کروڑ
82 لاکھ سے ہوتی ہے-
|
|
Pagani Huayra
منفرد ڈیزائن کی حامل یہ کار ایک اطالوی کمپنی کا تیار کردہ ہے- اس گاڑی کی
حد رفتار 230 میل فی گھنٹہ ہے- پاکستانی کرنسی میں اس گاڑی کی قیمت تقریباً
14 کروڑ بنتی ہے-
|
|
Zenvo S T1
یہ گاڑی ڈنمارک میں تیار کی گئی ہے اور اس میں دنیا کے مہنگے ترین
پارٹس نصب ہیں- پاکستانی کرنسی کے مطابق اس گاڑی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ
سے زائد بنتی ہے- اس وقت پاکستان میں صرف ایک ایسی گاڑی موجود ہے-
|
|
The McLaren F1
برطانوی آٹو میکر کی تیار کردہ یہ کار ایک نمائش میں پیش کی گئی ہے اور اس
گاڑی کی حد رفتار 231 میل فی گھنٹہ ہے- اس گاڑی کی قیمت تقریباً 14 کروڑ
پاکستانی روپے بنتی ہے-
|
|
Saleen S7 Twin-Turbo
یہ ایک امریکہ کی تیار کردہ اسپورٹس کار ہے جس کی حد رفتار 248 میل فی
گھنٹہ ہے- اس گاڑی کی قیمت کی شروعات تقریباً 6 کروڑ پاکستانی روپے سے ہوتی
ہے-
|
|
Koenigsegg CCR
یہ گاڑی سوئیڈن کی تیار کردہ ہے اور اپنی حد رفتار 250 میل فی گھنٹہ کی
رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- سوئیڈن نے ایسی صرف 3 گاڑیاں تیار کی
ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ ایک نایاب گاڑی ہے- پاکستانی کرنسی میں اس گڑی کی
قیمت 39 کروڑ روپے بنتی ہے-
|
|
9ff G T9-R
یہ خوبصورت گاڑی دنیا کی مشہور ترین کمپنی پورشے کی تیار کردہ ہے- ایسی 20
گاڑیاں تیار کی گئیں تھیں- اس گاڑی کی حد رفتار 257 میل فی گھنٹہ ہے- 2013
میں یہ کمپنی بینک کرپٹ ہوگئی تھی لیکن اس کار کی قیمت کا آغاز تقریباً 16
کروڑ پاکستانی روپے سے ہوتا ہے-
|
|
SSC Ultimate Aero
یہ گاڑی شیلبی سپر کار نامی کمپنی کی تخلیق ہے اور اس کی حد رفتار 257 میل
فی گھنٹہ ہے- یہ گاڑی دنیا کی تیز رفتار گاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی
ہے اور یہ ریکارڈ اس کے پاس 2007 سے لے کر 2010 تک رہا ہے- اس گاڑی کی قیمت
تقریباً 7 کروڑ 64 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے-
|
|
Koenigsegg Agera R
یہ گاڑی سوئیڈن کی ایک انجنئیر کی ڈیزائن کردہ ہے اور 260 میل فی گھنٹہ کی
رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اور یہ دنیا کی تیز رفتار کاروں میں سے
ایک ہے- پاکستانی کرنسی میں اس گاڑی کی قیمت 42 کروڑ 78 لاکھ روپے بنتی ہے- |
|
Bugatti Veyron Super Sport
یہ ایک سپر اسپورٹس کار ہے جس کی حد رفتار 268 میل فی گھنٹہ بنتی ہے- اس
گاڑی کی قیمت 22 کروڑ 92 لاکھ پاکستانی روپے ہے- اور آپ کو یہ جان کر شدید
حیرت ہوگی کہ یہ گاڑی پاکستان کے ایک سابقہ صدر کے پاس بھی ہے- |
|
Hennessey Venom GT
یہ ایک انتہائی منفرد اور دلچسپ ڈیزائن کی حامل کار ہے اور پورے سال میں
صرف 10 ایسی گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں- اس گاڑی کی حد رفتار 270 میل فی
گھنٹہ ہے- اس گاڑی کی قیمت کا آغاز تقریباً 10 کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے
سے ہوتا ہے- |
|