این.جی.اوز . کا کردار پاکستان میں .....

میں نے چند سال پہلے جب پاکستان کی بربادی پر لکھا تو .این .جی .اوز...کے کردار پر روشنی ڈالی .تو کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی تھی ..کیونکہ پاکستان کی تاریخ ہے .کہ یہاں جو کوئی بھی لکھتا رہے .روتا رہے . آوہو زاری کرتا رہے . حکمران ووہی کرتا ہے جو اس کے مفاد میں ہو .اب دیکھ لیں .پہلے بھی مخالفت کے باوجود نج کاری ہوئی .ادارے خیرات میں بیچے گہے.اب بھی جتنا مرضی شور مچا لو .ادارے فروخت کئے جائیں گے .اور کمیشن بھی لی جاۓ گی .کیونکہ کچھ دوستوں کو راضی بھی رکھنا ہے اور خوش بھی کرنا ہے .کیونکہ جن لوگوں نے الیکشن میں انویسٹمنٹ کی تھی .ان کو فایدہ بھی دینا ہے .یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ حکمران کے اقتدار کی باری آئے.اور یار لوگ ملک کی تقدیر سے نہ کھیلیں..یہاں تو ساتھ فوٹو کھنچوا کر لوگ کیش کروا جاتے ہیں . انویسٹمنٹ کرنے والوں کو تم بیوقوف سمجھتے ہو ..یہ پاکستان کی تاریخ ہے .یہاں ملک کی کون پرواہ کرتا ہے .ملک جاۓ جھنم میں ..اپنا مفاد سب سے پہلے ..یہاں باضمیر بھوکے مرتے ہیں ..اور بےضمیر اقتدار کے مزے لیتے ہیں .پراڈو -بنگلہ .پلاٹ.زمینیں یہ میری اوقات ہے .یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے ..یہاں اپوزیشن بھی باہر کے دورے عوام ke خون پسینے سے کرتی ہے ..بات کہاں سے کہاں چلی گئی.بات کر رہا تھا کہ پاکستان کا معاشرہ .کلچر .امن .کیوں برباد ہو گیا ..کس کس نے کیا کیا کردار ادا کیا ..کہتے ہیں کچھ شہر کے لوگ بھی ظالم تھے کچھ مجھے مرنے کا شوق بھی تھا ...کیونکہ عالمی طاقتوں نے ہم کو سٹڈی کیا .کہ اس قوم کی کونسی کمزوریاں ہیں .جن کو استمال کر کے ان کو اسلام سے دور کیا جا سکتا ہے تو انہوں نے اپنے آجنڈہ پر کام کیا اور کامیاب ہو رہے ہیں .ہمارے زن . زر . زمیں کے فتنے کو ہوا دی . ہماری کمزوری سے فایدہ اٹھایا ..اور پھر آج حلات یہ ہیں کہ میں مسلمان کہلواتا ہوں مگر اسلام کے بغیر ..میں دہشت گردی کرتا ہوں . مسلمان کہلوا کر اسلام کو بدنام کرتا ہوں ..حالانکہ مجھے معلوم ہے مجھے فنڈنگ کون کرتا ہے .میں فیشن شو ..میوزک شو . ٥ سٹار ہوٹل میں کرتا ہوں ..ناچ گانے کی محفل سجاتا ہوں .ڈانس کرتا ہوں .امریکا کے سفارت خانے میں شراب پیتا ہوں .. عورتوں کے حقوق پر سیمنار کرتا ہوں اور پھر انہی عورتوں کو سپلائی بھی کرتا ہوں اور پھر روی روی شنکر کی تعلیم بھی عام کرتا ہوں اور سارے کام مسلمان کی چھتری کے نیچے کرتا ہوں اور یہ بھی مجھے پتہ ہے کہ جس ادارے کو میں چلا رہا ہوں اس کو فنڈنگ کون کر رہا ہے ..مگر میں آنکھیں بند کر لیتا ہوں کیونکہ پراڈو ..بنگلہ .میری ٹھاٹھ باٹھ کا ذمہ دار میرا ڈالر ہے ..ہم صرف ایک دہشت کو دیکھ رہے ہیں جو حکمران اور طالبان ڈالر سے کر رہے ہیں ..طالبان تو ہمارا قصہ تمام کر دیتے ہیں کہ ہم کو کچھ سمیٹنے کا موقعہ بھی نہیں دیتے .مگر جو .این .جی .اوز ..کی صورت میں دہشت گرد ہے وہ ہم کو نظر ہی نہیں آتے .جو ہمارا دین . دنیا .اور آخرت . سب کچھ تباہ کر رہے ہیں ...اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ہم سب ان برائیوں کا حصہ بن چکے ہیں .اغیار کی سازش کامیاب اور میں کہنے کو حق بجانب کہ اس حمام میں اب ہم سب ننگے ہو چکے ہیں ..اب میری قوم کو کسی بڑے آپریشن کی ضرورت ہے ..جیسے انقلاب .

اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کے تحفه کے ساتھ ساتھ وافر مقدار میں . این .جی اوز . کا تحفہ بھی جناب مشرف صاحب کا تھا ..کیونکہ عالمی ٹھیکیداروں نے یہ سمجھ لیا تھا .کہ دہشت گردی سے پاکستان کو تباہ برباد تو کیا جا سکتا ہے . مگر مسلمان کی انسانیت اور اخلاقیات اور اسلامیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا . تو انہوں نے فحاشی پھیلانے کے آجنڈہ کو اس طریقہ کار کو ترجیح دی .اور پاکستان میں . این جی .اوز . کا جال بچھا دیا .بڑے بڑے اداروں کو اور نامور لوگوں کو اس میں شامل کیا .تاکہ کوئی پوچھ گچھ نہ ہو اور نہ کوئی آڈٹ ہو ..اگر کبھی چھان بین ہوئی .تو دیکھنا ایسے ایسے مناظر اور گپلے سامنے این گے کہ عقل دنگ رہ جاۓ گی ..مگر پاکستان کا حکمران کب جاگے گا .جب چڑیاں چگ گئی کھیت ....معاشرہ تو تباہی کے دھانے پر پنچ چکا ہے . مگر حکمران تو خود یہی چاہتا ہے .اور جو میرے مہربان یہ کہتے ہیں کہ معاشرہ کیوں برباد ہو رہا ہے .انقلاب کیوں نہیں آیا .اور مشرف کا دور تھوڑا سا خوشحال کیوں تھا .ان سب رازوں سے پردہ چاک ہو سکتا ہے .گو کہ نظر آنے والی دہشت گردی سے بھی ان کا کردار زیادہ برا ہے .آپ . این .جی . اوز .چلانے والوں کی لسٹ رجسٹر کریں .پھر دیکھیں . کہ ان میں کتنے پارلیمنٹ . بیوروکریسی اور شہنشاہ شامل ہیں .اور کون کس کس طرح مال بھی بنا رہا ہے اور اپنے ڈالر دینے والے آقا کو بھی خوش کر رہا ہے .اگر نجم سیٹھی جیسے چمچے نوازے جا سکتے ہیں .تو ڈالر دینے والے اتنے بیوقوف ہیں کہ اپنا کام نہیں لے سکتے .میں نے جب اپنے دوست وہاں کام کرنے والے سے پوچھا کہ آپ کی اجینسی کیا کام کرتی ہے .تو اس نے کہا.اور کاموں کے علاوہ ہمارا کام الیکشن پر نظر رکھنا بھی تھا .تو میں نے سوال کیا کہ میوزک شو . فیشن شو پر تم نے خرچہ کیا .فحاشی پھیلانے کے لئے .مگر الیکشن پر آپ نے صرف نظر رکھی اور دھاندلی کو نظر انداز کر دیا یا دھاندلی کروائی .تو وہ ہنس پڑا..واہ میری قوم بغیرتی والے اقدامات سے خوشحالی چاہتی ہے مگر اپنے معدنی وسایل کو بروۓ کار لا کر خوشحال نہیں ہونا چاہتی ..قناعت پسندی پر جی کر دنیا آخرت سرخرو نہیں ہونا چاہتی . بلکہ دوسروں کے حقوق غصب کر کے اور حرام کی عیاشی کی کمائی سے دنیا آخرت بنانا چاہتے ہیں .ہر دور میں حکمرانوں کو ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ فنڈنگ ہوئی ..مگر قوم کی بد قسمتی کہ آج تک یہاں کبھی کسی کا احتساب نہیں ہوا ..اسی لئے ہمارا دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب جا رہا ہے .....
Javed Iqbal Cheema
About the Author: Javed Iqbal Cheema Read More Articles by Javed Iqbal Cheema: 190 Articles with 132892 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.