کراچی یا کربلا!

پاکستان کا بڑا شہر کراچی ہے یہاں آبادی دن بدن بڑھ رہی ہے تو مسائل بھی بڑھ رہے ہیں اور حکومت کو اپنی پلاننگ بھی ایسے ہی بنانی چاہئے کہ مسائل کا حل نکلے۔کھانا اور پینا انسان کی اہم ضرورت ہے اب سمجھ میں نہیں آتا انسان کھائے گا کیا اور نچوڑے گا کیا؟کھانے پینے کی اشیاء اتنی مہنگی کر دی کئی ہیں کہ غریب ایک وقت کے کھانے پر گذارا کر رہا ہے ،غریب پانی سے پیٹ بھر لیا کرتا تھا اب وہ بھی نہیں ہے کہاں جا رہا ہے کراچی کا پانی،کیوں بنایا جا رہا ہے کراچی کو کربلا،کربلا میں پانی رسول ؐ کے نواسے پر بند کیا گیا جو بڑا ظلم ہے ، اور کراچی والوں پر پانی بند کیا گیا کوئی کیوں نہیں کہتا یہ بھی ایک بڑا ظلم ہے۔کیوں نہیں سمجھتا یہ انسان،کیوں اس دنیا میں اتنا کھو چکا ہے کہ اپنے فائدے کے لئے غریبوں کو بھوکا اور پیاسا مار رہا ہے وہ کیا سمجھتا ہے کہ ہمیشہ زندہ رہے گا کیا قبر میں یہ پیسہ لے کر جائے گا کیوں نہیں سوچتا یہ انسان کہ اﷲ کو کیا جواب دیں گے ہم خون ناحق کا،پانی بند کرنے کا ،کب تک تم ظلم کرتے رہو گے قبر کا بھی سوچو ـ:
حضرت علی ؑ فرماتے ہیں’’:صحت اور دولت پر کبھی ناز نہ کرنا کیونکہ بیماری اور مفلسی بتا کر نہیں آتی‘‘
پہلے ایک دن بعد پانی آتا تھا پھر دو دن بعد آنے لگا اب ایک ایک ہفتے بعد بھی پانی نہیں ملتا اور جب ملتا ہے وہ بھی اتنی کم مقدار میں ہوتا ہے کہ گھر کا ٹینک بھی نہیں بھر پاتا حکومت سوچے کہاں جا رہا ہے پانی ،کہیں یہ بھی دہشت گردی تو نہیں کہ عوام کو پانی کے لئے اتنا پریشان کرو کہ یہ سڑکوں پر نکل آئیں کاروبار زندگی بند ہو جائے پاکستان کا اقتصاد تباہ ہو جائے،حکومت سوچے کہیں ٹینکر مافیا کی وجہ سے تو یہ مسئلہ نہیں کیونکہ اگر عوام کو پانی ملا تو ٹینکر مافیا کا کاروبار بند ہو جائے گا،حکومت سوچے کہیں پانی کو کہیں اور بیچا تو نہیں جا رہا کہ عوام کاکیا ہے ان کو چھوڑو پانی بیچو اور دولت کماؤ،ہاں یہ بات ضرور ہے کہ بارش کہ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات ہو رہی ہیں لیکن ایک اچھی حکومت کا کام یہ ہے کہ مشکل وقت میں عوام کی مشکل کودور کرے اچھے وقت میں تو کرنا نہ کرنا برابر ہے لیکن اس وقت ہم پر جو برا وقت ہے اس کا طریقہ کار ایسا بنائیں کہ پانی سب کو ملے اور سب احتیاط سے استعمال کریں تا کہ پانی کی قلت نہ ہو کیوں کہ ایک غریب آدمی پانی کا بل نہیں دے پا رہا ٹینکر کہاں سے منگوائے گا مجبوری میں صاف پانی کی بجائے گندہ پانی پینا پڑے گا ہم دست بستہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف صاحب سے گذارش کریں گے ذرا اس مسئلے کو بھی دیکھیں تا کہ پانی کا مسئلہ حل ہو سکے،ہمارے بچے گندہ پانی پی پی کر مسلسل بڑی بڑی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں یہ ہماری نئی نسل ہیں ان کی حفاظت بڑی اہمیت کی حامل ہے کراچی میں پانی کی کمی کی وجوہات کو معلوم کیا جائے اور مذموم عزائم والے افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 239646 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.