دنیا کی بلند و بالا اور شاندار عمارات کے بارے میں تو
اکثر آپ سنتے ہی رہتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ کسی عمارت کے پرکشش دکھائی
دینے یا پھر اس کے کارآمد ہونے کے حوالے سے سائز کوئی معنی نہیں رکھتا- آج
ہم آپ کو دنیا کے چند انتہائی چھوٹے گھروں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ
مختلف ممالک میں واقع ہیں اور مختصر ترین ہونے کے باوجود نہایت دلکش اور
کارآمد ہیں-
|
|
The Skinny House نامی یہ گھر بوسٹن میں واقع ہے- چار منزلہ اس گھر کی
چوڑائی صرف 10 فٹ ہے جبکہ گھر کا داخلی راستہ گھر کے ساتھ موجود تنگ گلی
میں ہے-
|
|
ایمسٹرڈیم میں واقع اس تنگ گھر کو 17th-Century Gable House کے نام سے جانا
جاتا ہے- یہ گھر سامنے کھڑی گاڑیوں کے مقابلے میں بمشکل تھوڑا سا زیادہ
وسیع ہے-
|
|
سان فرانسسکو میں Tiny Row Homes نامی ان گھروں کی چوڑائی بھی بہت کم ہے-
اس گھر میں صرف داخلی راستہ٬ گیراج اور صرف سیکنڈ فلور ہے- گھر میں اس سے
زیادہ کچھ بھی نہیں ہے-
|
|
Flatiron نامی یہ عمارت نیویارک میں واقع ہے- اس بلند و بالا عمارت کی
چوڑائی صرف 6.5 فٹ ہے-
|
|
میساچوئٹس میں واقع O'Reilly Spite نامی یہ چھوٹا سا گھر 1908 میں تعمیر
کیا گیا- اس گھر کی لمبائی 37 فٹ جبکہ چوڑائی صرف 8 فٹ ہے- اس گھر کا
اندرونی رقبہ صرف 308 اسکوائر فٹ ہے-
|
|
Montlake Spite نامی یہ گھر سیٹل میں واقع ہے اور 860 فٹ اسکوائر فٹ کے
رقبے کے حامل اس گھر کی چوڑائی صرف 55 انچ ہے- یہ چوڑائی میں اس حد تک تنگ
ہے کہ آپ یہاں پیانو بھی نہیں رکھ سکتے-
|
|
کیلیفورنیا کے علاقے Alameda میں واقع اس گھر کو اسپائٹ ہاؤس کے نام سے
جانا جاتا ہے- اور یہ گھر اس اتنا تنگ ہے کہ آپ صرف 5 سیکنڈ میں گھر کے ایک
کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ سکتے ہیں-
|
|
وینکوور میں واقع اس عمارت کو Sam Kee بلڈنگ کے نام سے پکارا جاتا ہے- اس
عمارت کے سامنے کے دروازے سے لے کر عقبی دیوار تک اس عمارت کی گہرائی صرف 4
فٹ اور 11 انچ بنتی ہے- یہ عمارت اس حادثے کے بعد تعمیر کی گئی جب زمین کے
مالک کو اس سڑک کی چوڑائی کی صورت میں اپنی زمین کا کچھ حصہ کھونا پڑا-
|
|
ٹیکساس کے علاقے Wichita Falls میں واقع یہ ایک قدیم عمارت ہے جسے
Newby-McMahon کے نام سے جانا جاتا ہے- اس عمارت کا شمار دنیا کی چھوٹی
لیکن فلک بوس عمارات میں کیا جاتا ہے- یہ عمارت بڑی ہوسکتی تھی لیکن ایک
قانونی جنگ کے نتیجے میں اس کی تعمیر رک گئی تھی-
|
|
لندن میں واقع Mixed-Use نامی یہ عمارت ایک ریستوران اور
رہائش گاہ بھی ہے- اس عمارت کی چوڑائی دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ
اردگرد موجود عمارات کی تعمیر کے بعد بچ جانے والے درمیانی حصے میں اس
عمارت کو تعمیر کیا گیا ہے- |