ہندوستان کے ترقی کا راز

سونے کی چڑیا کہلانے والا ہندوستان واقعی اسم با مْسمّیٰ تھا سب کی للچائی ہوئی نظریں اسی ملک پر مرکوز تھیں کیوں کی یہاں بہتی نہریں تو جاری چشمے لہلہاتی کھیتیاں تو جھومتے اشجار ندیوں کی روانی تو کھلتے پھول.

اتحاد بین الناس کی مثال قائم تھی اگر مسجدوں میں اذان ہوتی تو احتراماً لوگ مندروں کی گھنٹیاں بند کر دیتے تھے.گاؤں کی کھیتیاں ہندو مسلم مِل کے کرتے تھے بیماری علاج و معالجہ دقت و پریشانی میں ہندو مسلم ساتھ ہو تے تھے.شادی کی محفلوں یا مندر کی کشتی دنگلوں میں ہندو مسلم ساتھ ہوتے تھے.لیکن آج ایسا ماحول کیوں ہے ؟لوگ ایک دوسرے سے خائف کیوں ہیں؟سونے کی چڑیا کہاں اْڑ گئی؟آئیے اس کا راز جانیں.اصل میں لوگ گندی اور گرد آلود سیاست سے جْڑ گئے یہاں سے عوامی استحصال ہونا شروع ہوا لوگوں نے مفاد عامہ کو بالائے طاق رکھ دیا اور خود کے مفاد کے لیئے یعنی سیاست کے لیئے ہندو کو مسلم سے الگ اور مسلم کو ہندو سے الگ کیا بھائی بھائی سے جْدا ہو گیا آپس میں بغض و عناد نے جنم لیا ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن گئے.تب سونے کی چڑیا اپنا سب کچھ یہیں چھوڑ کے اْڑ گئی. آج بھی ہندو ،مسلم ہیں لیکن وہ اتحاد باقی نہیں رہا وہ ہمدردی مفقود ہو گئی.جھرنے,جھیلیں,ندیاں,کھیتیاں,باغ,پھل اور پھول سب موجود ہیں لیکن وہ رونق نہیں رہی.سونے کی چڑیا آج بھی ہمیں اپنے خاموش صداؤں سے پکار رہی ہے کہ اے ہندو مسلم کے اتحاد کے دشمن باز آجاؤ اْن لوگوں کے کاوِشوں اور جدّوجہد کی قدر کرو جو ہندومسلم اتحاد کے خواہاں ہیں مفاد پرستی چھوڑ دو اور اتحاد چاہنے والوں کا ساتھ دو. آپس کی لڑائی بند کرو ہمیں ہمارا گھر دے دو میں بھی چین سے جی سکوں تم سب بھی آپس میں غمخوار ہو جاؤ ہندو مسلم سکھ عیسائی، آپس میں سب بھائی بھائی.یہ نعرہ پھر بچوں اور بڑوں کے زبان پر ہوگا.مجھے میرا وطن مل جائیگا اور ندیوں.جھرنوں.کھیتوں کی رونق واپس آجائیگی.کیا آپ سب (ہندومسلم) متحد ہونے پر راضی ہو تاکہ تمہارا چین و سکون کھویا ہوا واپس مل جائے؟

Saeed Ur Rehman
About the Author: Saeed Ur Rehman Read More Articles by Saeed Ur Rehman: 4 Articles with 5326 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.