کراچی میں بارش ہونے پر حکومت نے
سکون کا سانس لیا ۔۔۔۔ موسم ٹھنڈا ہونے پر لوگوں کا مزاج بھی ٹھنڈا ہونے کی
توقع ہے ۔۔۔ ویسے تو گرمی کی شدت سے سنا ہے دو ڈھائ سو لوگ ٹھنڈے ہو کر
ایدھی کے کول ہاؤس میں پہنچ گئے ہیں ۔
شہر میں کئی مقامات پر لوگوں کی قطاریں لگی ہوئیں ہیں جیسے من و سلویٰ مفت
میں تقسیم ہو رہا ہے معلوم کرنے پر پتا چلا برف بک رہی ہے ۔ لوڈ شیڈنگ نے
فرج کو بھی پانی پانی کر دیا ہے ۔۔۔۔۔
محترم وزیرِاعظم کا فرمان ہے بجلی کے مسلے کو جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے
۔۔۔۔۔
اور واقعی وہی ہو رہا ہے جنگی حالات میں ہوتا ہے ۔۔۔ شہر بھر میں بلیک آؤٹ
بی بی نے مرنے سے پہلے قاتلوں کے خلاف ایف آئ آر کٹوا دی تھی ۔۔۔ ان کے
قاتلوں کو معاف نہیں کیا جائے گا -
ہم اپنے پانچ برس کے دورِ حکومت میں خواب کی کیفیت میں تھے کہ ۔۔ ہم بر سرِ
اقتدار آچکے ہیں ۔۔۔۔
پانچ برس حکومت بچانے کے لیے جوڑ توڑ میں اور دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں
لگے رہے
کیونکہ دونوں ہاتھ اور دماغ جوڑ توڑ میں مصروف تھا اس لیے قاتلوں کی طرف
نہیں گیا - اب اپنےدھواں دھار بیان کے بعد بی بی کا کارڈ کھیلنا نا گزیر ہو
گیا تھا ۔۔۔۔۔
سیاستدانوں کو اپنے مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے چاھئیے ۔۔ خورشید شاہ
جب ایک ہی تھالی میں کھانا ہو تو مل جل کر کھایا جائے تو برکت ہوتی ہے ورنہ
تھالی ہی الٹ جاتی ہے ۔
بجلی کی بندش کے خلاف ۔۔ شہریوں کا احتجاج
حسب معمول ٹائر جلائے گئے ۔ آسمان آگ برسا رہا تھا ۔ لوڈ شیڈنگ نے زندگی
اجیرن کر دی تھی ۔ تو عوام پیچھے کیوں رہتے ۔ اپنا حصہ تو ڈالنا تھا
محنت ایمانت اور دیانت جیسے سنہرے اصول اپنا کر پاکستان کو ترقی کی منازل
سے ہمکنار کریں گے ۔۔۔۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے خادم ِ اعلیٰ نے
فرمایا
یہ مستقبل کے پلان ہیں عوام فی الحال بیان پر گزارہ کریں
لوڈ شیڈنگ کا جن قابو سے باہر ۔۔۔۔۔۔
ویسے تو مہنگائ کا جن ۔۔۔ کرپشن کا جن بھی قابو سے باہر ہو چکا ہے -----
جنوں کو قابو کرنے والے عاملوں سے رابطہ کریں ۔ کیا پتا وہ کوئ طریقہ نکال
لیں ---
چائنا کٹنگ میں بڑے بڑے نام آتے ہیں -----
فیشن ڈزائینرز کے نہیں سیاست سے وابستہ لوگوں کے نام ہیں ۔۔۔ یہ کوئ ہیئر
اسٹائل نہیں زمینوں پر غیر قانونی قبضے کی کٹنگ ہے
کروڑوں روپے انتخابات میں لگانے والے چند ہزار کے لیے تو اقتدار میں نہیں
آتے پیسے بھی تو پورے کرنے ہوتے ہیں پورے سود کے ساتھ
غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا ۔۔۔ غیرت کے نام پر کرنے کے واقعات
اخبار کی زینت بنتے رہتے ہیں ۔ جو کہ معمول کی بات ہے ۔ خبر تب ہو گی جب
کوئ ماں یا بیوی اپنے بد کردار بیٹے یا شوہرکو غیرت کے نام پر قتل کر دے گی
۔۔۔۔ غیرت صرف مردوں میں پائ جاتی ہے جس کا وہ اظہار آئے دن تیزاب پھینک کر
یا ناک یا گلا کاٹ کر کرتے رہتے ہیں ۔۔۔ |