پاکستان کی بربادی میں سیاستدان ملوث ہے

ہاں تو عرض کرنا چاہتا تھا کہ پاکستان کی تباہی و بربادی میں سیاستدان کا ہاتھ تھا اور ہے .کیونکہ سیاستدان نا اہل ہے .سقوط ڈھاکہ میں .ضیاء کے تلوے چاٹنے میں .اسحاق خان کی واہ واہ میں .امریکا کی خوشنودی میں .مشرف کی چمچہ گیری میں .نو گیارہ کے واقعہ میں .غداروں .ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑنے میں .کالاباغ ڈیم نہ بنانے میں .بجلی کا بحران پیدا کرنے میں .سوئی گیس .پیٹرول .گیس .سونے چاندی .معدنیات کے زخائر کو استمعال میں نہ لانے میں سیاستدان ملوث ہے .فرسودہ نظام تبدیل کیوں نہیں ہوا .بیوروکریسی کو نکیل نہیں ڈالی.پانی اور کشمیر کا مسلہ حل کیوں نہیں ہوا .بحران پر بحران کیوں پیدا ہوتے ہیں .صرف سیاستدان کی نا اہلی کی وجہ سے .ملک میں مارشل لا کیوں لگے فوج کو اختیارات کیوں سونپے گے .صرف اور صرف سیاستدان کی نا اہلی کی وجہ سے .عالمی بینک کو کس نے دعوت دی .کس نے کشکول کو دونوں ہاتھوں میں مضبوطی سے تھاما ہوا ہے .وہ ہے میرا سیاستدان .جو عوام سے قوم سے جھوٹ بولتا ہے .جھوٹے وعدے کرتا ہے الیکشن کے دنوں میں .فریب دیتا ہے مکاری کرتا ہے .اسلح کی نمایش کرتا ہے .کرپشن کرتا ہے .منافقت کرتا ہے .اسلح سے ملک کو پاک نہیں کرتا .احتساب و انصاف کا قانون اپنے اوپر لاگو نہیں کرتا .اقتدار کے لئے کرسی کے لئے عالمی طاقتوں سے سودے بازی کرتا ہے .این.آر .اوز .کے اگریمنٹ کرتا ہے .ججوں کو .عدالتوں کو .بیوروکریسی کو .پولیس کو اپنے مفادات کے لئے استمعال کرتا ہے .ہر ادارے کے اوپر اپنے زر خرید غلام بٹھاتا ہے .تاکہ لوٹ مار آسانی سے کی جا سکے .عدالتوں سے فیصلے اپنی مرضی سے کرواتا ہے .پاکستان کی دولت لوٹ لوٹ کر باہر منتقل کرتا ہے .اور پھر قرضے لے کر قوم کو گروی رکھتا ہے .اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے میں منافقت کرتا ہے .جب عوام کا کچومر نکلے تو آواز بلند نہیں کرتا اور جب اپنے ذاتی مفادات کو تکلیف ہو یا اس کی کرپشن بے نقاب ہونے لگے تو کہتا ہے اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا .مگر سیاستدان کو شاید اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ اب وہ عوام میں ننگا ہو چکا ہے اب وقت تبدیل ہو چکا ہے .اب عوام ہر چور لٹیرے کا احتساب چاہتے ہیں اب عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا .اب اگر اس ملک نے قایم رہنا ہے تو کرپٹ سیاستدانوں .لینڈ مافیا .غداروں .کی اینٹ سے اینٹ بجے گی .پہلی بار قوم کو جنرل راحیل شریف کی شکل میں ایک مخلص قیادت مخلص سوچ نظر آئی ہے اور میسر ہوئی ہے .جس کی قیادت میں انصاف بھی ہو گا احتساب بھی ہو گا اور کرپٹ .غداروں کا صفایا بھی ہو گا .اور دہشت گرد ی کا خاتمہ بھی ہو گا .اگر اب کی بار نہیں ہو گا تو پھر اس پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے .کرپٹ سیاستدانوں کا منہ کالا ہونے کا .تختہ دار پر چڑھنے کا وقت آ پنچا ہے . جو انڈیا کے آگے تو بھیگی بلی بنتے ہیں مگر پاکستانی فوج کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کرتے ہیں .پاکستانی سیاستدان کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ تم آپس میں حلوہ کھچڑی کھانے کے لئے تو اتحاد بنا سکتے ہو مگر فوج کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے لئے کوئی اتحاد قایم نہیں کر سکتے .بھول جاؤ اب .مجھے معلوم ہے کہ عوام میں ابھی اتنا شعور نہیں آیا اور کچھ لوٹے ابن ال وقت لوگ اقتدار کے بھوکے اتحاد بنایں گے مگر اب کامیاب نہیں ہو سکیں گے .کیونکہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کو اس برے حال تک پنچانے والے یہی سیاستدان ہیں .جو اپنے اپنے مفادات کے لئے تو اکھٹے ہو جاتے ہیں مگر قوم کے مفاد میں یہ کالا باغ ڈیم بھی نہیں بنا سکتے .سیاستدانوں کے دل میں درد صرف ماڈل آیان علی کا اور اس کے ڈالروں کا ہے .واہ میرے سیاستدان تیری غلط سوچ اور تیری کرپٹ جمہوریت پے لعنت .تیرے بیہودہ کردار پے لعنت .تیری عیاشی تیری مکاری تیری ملک دشمنی پے لعنت ..
نہ بدلے جس سے نظام وہ انقلاب افکار نہیں ہوتا .
بہہ جاۓ جو قوم کی خاطر وہ لہو بیکار نہیں ہوتا .
وقت کے ہاتھوں مجبور ہے ہر کوئی
ہونے کو حادثہ بھی بن فکر نہیں ہوتا
فعل ہوتا ہے معتبر.آدمی معتبر نہیں ہوتا
جس میں ابہام کار فرما ہو
اک لمحہ وہ کبھی سر نہیں ہوتا
جس کا خوددار ہو یقین پیہم
دیکھ لو وہ کبھی دربدر نہیں ہوتا
ہاں میں ہاں کا عادی ہو جو
وہ کبھی تیرا چارہ گر نہیں ہوتا
جس کے بدلے کرے انا کا سودا
وہ جہاں کبھی کارگر نہیں ہوتا
وہ نظر کاٹ دے جگر تیرا
جس میں دنیا کا ڈر نہیں ہوتا
جو نہ ڈٹ جاۓ نفس کے آگے
اور کچھ ہو تو ہو وہ نر نہیں ہوتا
بس زبان سے حصول رزق ہلال
بن عمل تو یہ کوئی ہنر نہیں ہوتا
شاہ ے پرواز تو گھر سے نکل
جاوید .شاہینوں کا اپنا گھر نہیں ہوتا .

Javed Iqbal Cheema
About the Author: Javed Iqbal Cheema Read More Articles by Javed Iqbal Cheema: 190 Articles with 148773 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.