اللہ تعالی کی ہر بات میں یعنی ہر حکم میں حکمت پوشیدہ
ہوتی ہے۔ ہر حکم میں انسانی فلاح مقصود ہے۔ اسی طرح رمضان کے روزوں میں بھی
بہت بڑی حکمت موجود ہے۔ اس میں مادی اور روحانی فوائدحاصل ھوتے ہیں۔ رمضان
کی اہمیت قرآن کی روسے
"فرمایا اللہ نے، اے ایمان والوں!تم پر روزہ فرض کر دیا گیا ہے۔ (بقرہ)"
احادیث مبارکہ کی رو سے:
روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالی کو مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پیاری ہے۔
"روزہ میرے لیےہے، میں ھی اس کا اجر دوں گا"
روزوں کا فلسفہ:
اگر ہم روزہ کا ظاہری فلسفہ دیکھیں تو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
• وقت کی پابندی کرنا
• کھانے پینے میں اعتدال
• خواہش نفسانی کا کنٹرول
• معاشرتی برائیوں سے اجتناب مثلا" جھوٹ، غیبت،لڑائی وغیرہ
• انسانی ھمدردی کا جذبہ بیدار ہونا
• صبر اور شکر کا جذبہ پیدا ہونا
• بدن کی غلط لذتوں سے پاک ھونا
• اللہ کا دھیان یعنی معرفت
• اللہ مجھے ہر وقت دیکھ رھا کا یقین محکم ہونا
• روزے کا اصل مقصد یعنی تقوی پیدا ہونا۔
• برائی سے اجتناب اور نیکی کی طرف رغبت پیدا ہونا
|