تاریخ نے پپلز پارٹی کو موقع دیا
ہے.... کانوں کو ہاتھ لگا کر کالا باغ ڈیم کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد
منظور کر لیں...
عابد شیر علی نے کہا تھا... جن صوبوں یا دوسرے لفظوں میں علاقوں میں بجلی
کی وصولیاں کم ہیں... یا بالکل نہیں ہیں.. وہاں لوڈ شیڈننگ زیادہ ہو گی...
دیکھا جائے تو یہ اصولی بات تھی... اگر بل نہیں دینا تو بجلی بھی نہ
استعمال کریں... اور صرف سندھ نہیں.. پنجاب میں بھی کم ادائیگی والے علاقوں
میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ زیادہ ہے..
میرا خیال جو لوگ سندھ کے باسی ہیں.. یا سندھ جا کر کبھی رہے ہوئے ہیں.. وہ
وہاں کی بدترین بجلی چوری سے بخوبی آگاہ ہوں گے...... ادائیگیوں کا یہ بوجھ
کس پر ڈلتا ہے... یہ شاید کبھی سوچنے کی فرصت نہیں ملتی...
اب حالات کا تجزیہ دوسرے رخ بنتا ہے.....
حکومت کو رمضان شریف کے احترام میں رمضان شریف میں مساوی لوڈ شیڈننگ کرنی
چاہیے... سیدھا کرنے کا پلان رمضان کے بعد شروع کر لیتے...
کراچی میں گرمی سے ہونے والے جانی نقصان کا نشانہ وہ لوگ بنے... جو صرف
پنکھا چلاتے تھے.... وہ نہ رہا تو وہ بھی نہ رہے...
باقی متوسط طبقے سے اوپر تک یو پی ایس اور جنریٹر کے سہارے وقت نکال ہی
لیتے ہیں.. تین تین میٹر تین مختف لائنز کے لگے ہونا بھی ادھر ایک معمول ہے...
پاکستان میں کسی بھی بڑے سانحے کے بعد.. ذمہ داری سے آنکھ چرانا معمول ہے...
صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت اور وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت پر ذمہ داری
ڈال دی... میں سمجھتی ہوں سانحے کے پس منظر میں عابد شیر علی کا بیان بھی
غیر ذمہ دارانہ تھا...
سندھ حکومت حسب عادت بھٹو کو زندہ رکھ کر پانچ سو سے زائد لوگوں کو کھا گئی...
کالا بیگ ڈیم کی مخالف پی پی اپنے دور حکومت کے سات لگاتار برسوں میں نہ تو
بجلی پیدا کر سکی... نہ ہی بجلی چوری روک سکی... ان دو کاموں میں سے ایک
بھی کر لیا جاتا تو صورتحال بدل جاتی..
پی پی نے سارا فوکس سندھ کی کم تعلیم یافتہ طبقے کو بھیک دے کر غلام بنانے
پر رکھا... بنظیر انکم سپورٹ کی بھیک اگر توانائی کے شعبے میں لگائی جاتی
تو انرجی کی صورتحال بھی بہتر ہوتی اور روزگار بھی میسر آتا...
وفاقی حکومت کی جانب سے اس بھیک نما پروگرام جو خالصتا سیاسی بنیادوں پر
شروع کیا.. اس کو ختم نہ کرنا بھی حیران کن ہے... شایدحکمران جماعت بھی
ووٹرز کھونا نہیں چاہتی...میری نظر میں بھیک دے کر غلام خریدے جاتے ہیں..
اور ترقیاتی کام کر کے ووٹرز...
دنیا کے نااہل ترین انسان جو خود اٹھ کر پانی نہیں پی سکتے ان کے حوالے
پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا صوبہ اور آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر کیا
ہوا ہے.... میرا خیال کراچی کے لوگ شاید صیح کرتے ہیں.. بھتہ ٹارگٹ کلنگ تو
کراچی کی سب ہی بڑی جماعتیں کرتی ہیں.. صرف متحدہ ہی نہیں ہے...
لیکن ووٹ پی پی کے مقابلے میں متحدہ کو دینا شاید بہتر ہے. نوجوان اور
متوسط طبقے کی جماعت ہے.. اور اپنی تمام تر خرابیوں کے باوجود یہ لوگ کام
بھی کرتے ہیں....
دوسری طرف پی پی کے نااہل عیاش جاگیردار ذہنی غلاموں سے ووٹ لے کر کراچی
پدھار جاتے ہیں... پانچ سال خوب عیاشی کرتے ہیں... پھر اگلے الیکشن کی
تیاری... سندھ کو ان لوگوں نے علاقہ غیر بنایا ہوا ہے.. پلاسٹک کے دانشور
حضرات جو زرداری صاحب کے فوج مخالف بیان کو سپورٹ کرتے ہیں وہ ذرا جواب
دیں.زرداری صاحب نے بھیک کے عادی بنانے کے اور سندھ کی عوام کو کیا دیا...
یہاں عمران خان نواز شریف سمیت تمام دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈرز کا بھی
کام بنتا ہے وہ مرکز پنجاب اور پختوانخواہ سے ہٹ باقی نااہل صوبوں پر بھی
توجہ دیں.... مولانا صاحب کے سپوٹرز سے ناچ گانے کے خلاف جتنا مرضی سن لو
لیکن جب ان سے پوچھا جائے کہ مولانا کو ساری خرابی صرف ایک صوبے میں کیوں
نظر آتی ہے.. تو سارا اسلام گالیوں کی صورت باہر آ جاتا ہے.. گویا اسلام
میں صرف ناچ گانا ہی حرام ہے.. اور بلاشبہ حرام ہے... لیکن جان کی امان پا
کر... گالیاں دینا جھوٹ منافقت یہ بھی ثواب نہیں ہے...
پنجاب و مرکزی حکومت بمقابلہ پختوانخواہ حکومت میچ سے فرصت ملے تو دونوں
اہم لیڈر سندھ بالخصوص کراچی پر توجہ مرکوز کریں..
جمہوریت کے وہ چمپئنز جو گز لمبی زبان نکال کر فوج فوبیا میں مبتلا رہے
ہیں... وہ ذرا سامنے آئیں اور جواب دیں...
زندہ بھٹو کتنے جانوں کے صدقے زندہ ہے......
ذرا سوچیے.... |