کیریر کو تباہ کرنے والی سنگین غلطیاں

آپ اکثر اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران ایسی کئی غلطیاں کر بیٹتھے ہیں جس سے کمپنی میں آپ کی پوزیشن کو دھچکا لگتا ہے اور بعض اوقات تو نوبت نوکری سے فارغ کیے جانے تک جا پہنچتی ہے-اگر ان غلطیوں کو درست نہ کیا جائے تو ممکن ہے کہ آپ کا کیریر تباہ و برباد ہوجائے- ہم آج اپنے آرٹیکل میں چند ایسی ہی چھوٹی چھوٹی خامیوں کا ذکر کریں گے جن پر قابو پا کر آپ اپنے مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں-
 

غلطیوں کو تسلیم نہ کرنا
اپنی غلطیوں کا تسلیم نہ کرنا اور ان پر بلاجواز بحث کرنا آپ کو پریشانی میں مبتلا کر سکتا ہے- بہتر ہے کہ کسی کام کے دوران پیش آنے والے مسائل سے اپنے باس کو بروقت آگاہ کریں- دیر سے آگاہ کرنے یا مختلف بہانے تراشنے کی وجہ سے آپ کی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے-

image


مسلسل شکایات کی عادت
اپنے باس سے مسلسل شکایات کرنے کی عادت سے بچیے٬ یہ عادت یا رویہ آپ کی ساکھ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں اور اس طرح آپ خود اپنے باس کے لیے ایک مسئلہ بن جاتے ہیں- اور اس کا آپ کو ناقابلِ تلافی نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے-

image


کمپنی کے ماحول کو اپنانا
ہر کمپنی کے کچھ ایسی سماجی سرگرمیاں ہوتی ہیں جنہیں اپنانا آپ کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے لیکن آپ انہیں نہ اپنا کر دیگر ملازمین کے نزدیک مغرور طبعیت کے مالک بن جاتے ہیں- اور اس طرح آپ اور ساتھی ملازمین کے درمیان ایک قابلِ ذکر فاصلہ قائم ہوجاتا ہے- آپ کو چاہیے کے دفتر کے ماحول کو ضرور اپنائیں اور خود کو اس کے رنگ میں رنگ لیں-

image


لباس کا خیال رکھنا
اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنے لباس کا بھی خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ لباس آپ کی پوزیشن میں بہتری کا سبب بن سکتا ہے- اکثر ملازمین صرف کام پر دھیان دیتے ہیں اور لباس کو نظرانداز کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے متعلق منفی رائے قائم کر لی جاتی ہے-

image


ٹال مٹول سے کام لینا
کسی بھی ٹاسک کو مکمل کرنے کے معاملے میں ٹال مٹول سے کام لینا اور اسے آخری وقت تک مکمل نہ کرنا آپ ہی کو مشکل میں ڈالے گا- اس طرح آپ دوسروں کے درمیان نہ صرف سست اور غیر ذمہ دار قرار دیے جائیں گے بلکہ خود آپ پر بھی دباؤ بڑھے گا- اور اگر کمپنی کو کسی قسم کا نقصان ہوا تو ممکن ہے اس کی ذمہ داری بھی آپ ہی کے کاندھوں پر آجائے-

image


ای میلز کا جواب بروقت
اگر آپ ای میلز کا جواب بروقت نہیں دیں گے تو جواب کے منتظر افراد کے درمیان آپ کے بارے میں یہی تاثر قائم ہوگا کہ آپ ایک ناقابلِ بھروسہ انسان ہیں- اور یہ رویہ آپ کو غیر پیشہ ورانہ سوچ کا حامل شخص قرار دلواتا ہے- بہتر یہی ہے کہ آپ ای میلز کا جواب مناسب وقت کے اندر ضرور دیجیے اور لوگوں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کیجیے-

image


میٹنگ کی تیاری قبل از وقت
یہ مت سوچیے کہ جب میٹنگ ہوگی تو اسی وقت کچھ نہ کچھ بول لیں گے بلکہ میٹنگ کے لیے پہلے سے تیاری مکمل رکھیے- آپ کے پہلے سے سوچے گئے آئیڈیاز میٹنگ میں آپ کو مثبت اور تعمیری کردار کا مالک قرار دے سکتے ہیں-

image


زیادہ مداخلت یا بولنا
اپنے ساتھی ملازمین سے اچھے تعلقات قائم کرنا بہترین ہے لیکن کسی کے کام میں بھی حد سے زیادہ مداخلت یا اس سے زیادہ بات چیت کسی صورت بہتر نہیں- یہ عادت آپ اپنے کام پر تو منفی اثر ڈالتی ہی ہے بلکہ دیگر افراد کو بھی پریشانی میں مبتلا کرتی ہے- بات چیت کے لیے بہترین وقت لنچ ٹائم ہے-

image


بدتمیز نہ بنیے
اگر آپ کا کام اچھا ہے تو پھر بھی آپ کو اس بات کی اجازت ہرگز نہیں کہ آپ ساتھی ورکرز کا ساتھ مغرورانہ یا رویہ قائم کریں یا ان سے بدتمیزی کے ساتھ پیش آئیں- آپ کے لیے ضروری ہے کہ سب کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ہوسکے تو دیگر ملازمین کی مدد بھی کریں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There are big mistakes that can instantly ruin your reputation at work or even get you fired. But more commonly, it's the gradual accumulation of smaller offenses that keeps employees from getting ahead in their careers. Bad habits, such as giving curt responses to emails or keeping to yourself all day, could be hurting your reputation — whether you realize it or not. Here are some bad behaviors that will slowly erode your credibility and cost you in the end.