چین: صرف 3 گھنٹے میں 2 منزلہ گھر تیار

اگرچہ تھری ڈی پرنٹڈ گھر کوئی نئی چیز نہیں ہے لیکن اس صنعت میں آنے والی تیزی نے سب کو حیران کر دیا ہے- حال ہی میں ایک چینی تعمیراتی کمپنی نے مکمل سہولیات سے آراستہ تھری ڈی گھر صرف 3 گھنٹے کے مختصر عرصے میں تیار کر کے ایک نیا کارنامہ سرانجام دیا ہے-
 

image


وسطی چین کے Zhuoda Group نے یہ دو منزلہ گھر پہلے سے تیار شدہ اجزا سے تعمیر کیے- اور یہ اجزا بھی اسی کمپنی میں تیار کیے گئے تھے جس کے بعد کمپنی نے کرین کی مدد سے تیار شدہ گھر کو اس کے متعلقہ مقام پر رکھ دیا-

اس گھر کی تیاری میں صرف 564 امریکی ڈالر کی لاگت آئی جو کہ اس صنعت میں تیار کیے جانے والے گھروں کی قیمت مقابلے میں سب سے سستا ترین گھر ہے-
 

image

یہ گھر زلزلے کے جھٹکوں سے محفوظ رہنے کے علاوہ آگ اور پانی سے پہنچنے والے نقصانات سے بھی محفوظ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

کمپنی کے مطابق ان گھروں میں استعمال میں ہونے والا 90 فیصد میٹریل فیکٹری میں ہی تیار کیا گیا ہے جیسے کہ دوسری اشیا تیار کی جاتی ہیں- گھر میں موجود تمام تر سامان چاہے وہ کچن کا ہو٬ الیکٹرک کا ہو یا پھر ڈیکوریشن کا تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے-
 

image

گھر کی پہلی منزل پر پہلے لیونگ روم پھر بیڈروم٬ کچن اور باتھ روم کو آپس میں جوڑا گیا- اس کے بعد دوسری منزل پر ٹیرس٬ باتھ روم اور یوٹیلٹی رومز کو آپس میں منسلک کیا گیا- یہ تمام 3 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مکمل کر لیا گیا-

کمپنی کا کہنا ہے کہ “ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی اس ٹیکنالوجی کو پیٹنٹ کر لیا جائے تاکہ اس پروجیکٹ کو وسیع پیمانے پر پھیلا جاسکے“-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

3D-printed homes aren’t exactly new, but the rapid progress made in this new industry never cease to amaze us here at Oddity Central. Another construction company has now perfected the process, making it possible to assemble a fully functional home in just three hours!