سوئیڈن کے جنگلات میں اڑن طشتری

اڑن طشتری کا وجود دنیا کے لیے ہمیشہ سے ہی ایک پراسرار شے رہا ہے اور آج تک اس کی حقیقت سے کوئی بھی واقف نہیں ہوسکا اور صرف نظریات ہی نظریات ہیں- لیکن اب سوئیڈن کے جنگلات میں ایک ایسا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جو سیاحوں کو اڑن طشتری جیسا ماحول مہیا کرتا ہے-
 

image


ٹری ہاؤس کوئی نئی چیز نہیں ہے لیکن اسی طرز پر تعمیر کیا جانے والا ٹری ہوٹل جو دیکھنے میں کسی اڑن طشتری کی مانند معلوم ہوتا ہے یقیناً دنیا کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

یہ ٹری ہوٹل سوئیڈن کے جنگلات میں تعمیر کیا گیا ہے جو جو اپنے اندر رہائش اختیار کرنے والے سیاحوں کو ایک منفرد تجربے سے ہمکنار کرتا ہے-

یہ ہوٹل مکمل طور پر ایلین دھات سے تیار کردہ ہے اور زمین سے 6 میٹر کی بلندی پر درختوں کی بلندی کے درمیان قائم کیا گیا ہے-
 

image

ہوٹل سے منسلک ایک سیڑھی پر پڑنے والی اسپاٹ لائٹ سیاحوں کی رہنمائی کرتی ہے جو یہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سیدھا ہوٹل کے کمرے میں جا پہنچتے ہیں-
 

image

ہوٹل کی اندرونی تزئین و آرائش بھی کسی خلائی جہاز کی مانند کی گئی ہے جبکہ ہوٹل میں موجود چادروں اور تکیوں پر پرنٹ کیے جانے والے ڈیزائن بھی خلا کے مناظر پیش کرتے ہیں جس میں تاروں بھرا آسمان اور کہکشاں شامل ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The concept of treehouses may not be a new thing - but Treehotel's UFO themed room is out of this world. As you walk through the serene Swedish forest, a completely alien metal construction rises 6m off the floor and into the treetops.