ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کا معمہ تقریباً اب سلجھ گیا ہے-
حال ہی میں بحیرہ عرب سے ہوائی جہاز کا ایک پَر دریافت کیا گیا ہے-
فرانسیسی اور ملائیشیا کے ذائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ
دریافت کیا جانے والا ملبہ فلائث ایم ایچ 370 کا ہی ہے-
|
|
مزید چھان بین کے لیے جہاز کا پَر فرانس کی BEA کریش انوسٹی گیشن ایجنسی کے
ادارے میں پہنچا دیا گیا ہے-
ملبہ دریافت کرنے والے Johnny Bègue کا کہنا ہے کہ “ ملبے کے قریب سے سوٹ
کیس بھی دریافت ہوئے ہیں اور امکان ہے کہ یہ سوٹ کیس بھی اسی جہاز کے
مسافروں کے ہوسکتے ہیں“-
ملائیشیا کے ڈپٹی ٹرانسپورٹ منسٹر عبدالعزیز کپراوی کا کہنا ہے کہ “ میرے
حساب سے ہم ایم ایچ 370 کے راز سے جلد پردہ اٹھا لیں گے- اس بات کا قوی
امکان ہے کہ ایم ایچ 370 بحیرہ عرب میں ہی ڈوبا ہے“-
|
|
“ ملبہ دریافت ہونے کے بعد یہ بات انتہائی وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ طیارہ
کولالمپور کے لیے اڑا اور سمندر میں گر کر ڈوب گیا“-
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ گزشتہ 16 مہینوں سے لاپتہ طیارے کے حوالے سے جاری
تحقیقات اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوجائیں گی- |