الله کی آیتوں کو انکے ٹھکانوں سے بدلتے ہیں

سورہ المائدہ - ٥ - آیات # ١٣ تا ١٦
تو ان کی کیسی بد عہد یوں پر ہم نے انہیں لعنت کی اور انکے دل سخت کر دیے الله کی باتوں کو ان کے ٹھکانوں سے بدلتے ہیں اور بھلا بیٹھے بڑا حصہ ان نصیحتوں کا جو انہیں دی گئیں اور تم ہمیشہ انکی ایک نہ ایک دغا پر مطلع ہوتے رہو گے سوا تھوڑوں کے تو انہیں معاف کر دو اور ان سے در گزر کرو بیشک احسان والے الله کو محبوب ہیں - اور وہ جنہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نصاریٰ ہیں ہم نے ان سے عہد لیا تو وہ بھلا بیٹھے بڑا حصہ ان نصیحتوں کا جو انہیں دی گئیں تو ہم نے ان کے آپس میں قیامت کے دن تک بیر اور بغض ڈال دیا اور عنقریب الله انہیں بتا دیگا جو کچھ وہ کرتے تھے - اے کتاب والو بیشک تمہارے پاس ہمارے یہ رسول تشریف لائے کہ تم پر ظاہر فرماتے ہیں بہت سی وہ چیزیں جو تم نے کتاب میں چھپا ڈالی تھیں اور بہت سی معاف فرماتے ہیں بیشک تمہارے پاس الله کی طرف سے ایک نور آیا اور روشن کتاب - الله اس سے ہدایت دیتا ہے اسے جو الله کی مرضی پر چلا سلامتی کے ساتھ اور انہیں اندھیریوں سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے اپنے حکم سے اور انہیں سیدھی راہ دکھاتا ہے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124468 views nothing special .. View More