امام اعظم ابوحنیفہ علماء وفقہا کی نگاہ میں قسط ٤

علامہ خوارزمی اپنی کتاب سیف الائمہ میں فرماتے ہیں کہ

امام اعظم از چہار ھزار تابعی علم آموختہ و بسبب کمال احتیاط چوں مسئلہ از قرآن و حدیث برمی آورد مادامیکہ ھمہ استادن پسند کردند آں مسئلہ راجاری نہ کردے

یعنی امام اعظم ابوحنیفہ نے چار ہزار تابعین سے علم دین حاصل کیا اور بسب کمال احتیاط کے آپ جب بھی کوئی مسئلہ قرآن و حدیث سے نکالتے تو جب تک ان کے تمام اساتذہ اسے پسند نہ فرماتے اس کو جاری نہ فرماتے

اور اس طرح کتب معتبرہ مثل ارشاد الطالبین اور فتاویٰ برہنہ میں یہ منقول ہے کہ

ترجمہ:-یعنی امام اعظم کوفہ کی مسجد میں تعلیم وتدریس اور فیض رسانی کی مسند پر جلوہ افروز ہوئے تو آپ کے ارد گرد ایک ہزار شاگرد بیٹھے ہوتے تھے آپ کے چالیس جلیل القدر فقہا شاگرد آپ کے نزدیک بیٹھتے اور مسائل شرعیہ کا استحراج کرتے تھے جب کسی مسئلے کی درستی پر سب کا اتفاق ہوجاتا تو امام المسلمین بہت خوشی میں الحمدللہ واللہ اکبر کے کلمات فرماتے اور آپ کی موافقت میں حاضرین مجلس اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے اور مسئلہ کو کتاب میں درج کر لیتے

(جاری ہے)
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 275266 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More