تحریر: فائزہ اسلم صدیقی
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سلسلہ پورے ملک میں شروع ہوچکا ہے۔
کراچی سمیت بیشتر شہروں میں بارشوں اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ وقفے سے جاری
ہے۔ جس نے ایک طرف نہ صرف حکومتی اقدامات کا پول کھول کر رکھ دیا ہے تو
دوسری طرف لوگوں کے مزاج کو خوشگوار بنادیا ہے۔ گرمی اور حبس سے گھبرائے
لوگ اﷲ کی اس نعمت کو مختلف طریقوں سے انجوائے کررہے ہیں۔ کبھی موسم کا مزا
لینے کیلئے وہ ساحلے سمندر کا رخ کرتے ہیں تو کبھی موسمی بارش میں چھتوں
اور سڑکوں پر نہانے نکل جاتے ہیں۔ گھروں میں نواع اقسام کے کھانوں اور
محافل کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ غرض یہ کہ ہر کوئی اپنے طریقے سے اس موسم
کو محسوس کرنا چاہتا ہے۔ ان سب کے باوجود جہاں یہ موسم ماحول بدلتا ہے وہیں
ہماری صحت پر بھی اثرا نداز ہوتا ہے۔ یہ تو ہمارے بڑے بھی کہتے آئے ہیں کہ
بدلتے موسم میں بہت احتیاط کرنی چاہیے اور آج کل کے حالات میں ہم پہلے سے
زیادہ احتیاط کریں تو غلط نہ ہوگا۔ ایسے بدلتے موسم میں بہت سی بیماریاں
جنم لیتی ہیں جن کا نشانہ بچوں سے لے کے ہر عمر کا انسان ہوسکتا ہے۔
اس مو سم میں ز یادہ ترلو گ جلدی بیماریوں ‘ الرجیز ‘ آنکھوں کی بیماریاں ‘
گلہ خر اب ہونا ‘ نزلہ زکام اورسانس کی بیماری ‘ ملیر یااور ڈنگی جیسی
بیماریوں میں مبتلاہو سکتے ہیں ۔ ما ہرین کے مطابق اس مو سم میں زیادہ
ترخدشاآنکھوں کی بیماری کاہے ۔ انکے مطابق کورنیل انفکشن آنکھو ں کا وہ مر
ض ہے جس کی غلط تدابیرسے اندھا پن واقع ہو سکتا ہے ۔اس انفکشن کی علامات
آنکھوں میں شدیددرد کاہونا ‘ پس نکلنااور دھندلادکھائی دیناہے۔ایسی علامات
ظا ہر ہونے پر گھریلوٹوٹکے انسان کی بینائی چھین سکتے ہیں اس لئے جتنی جلدی
ہوسکے ڈ اکٹر سے رجوع کیاجائے اسکے علاوہ آ نکھوں کالال ہوجا نایاشدیددرد
ہونابھی بکٹیرل انفکشن کاسبب ہو سکتے ہیں۔ایسے موقع پرٹھنڈے اور گر م پانی
سے آنکھوں کی سیکھائی کرنی چا ہیے اور آئی ڈراپس کا استعمال ڈکٹرکی ہد ایت
کے مطابق کرنا چاہیے۔ گھرمیں داخل ہوتے وقت اپنے ہاتھوں کو ضر ور دھوئیں
تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ جراثیم سے بچ سکیں ۔
اس مو سم میں جلد کی بیما ریاں بھی عام ہیں جن میں خا رش ہونا ‘جلد میں رگڑ
محسوس ہونا اور جلد کا لا ل ہو جا ناشا مل ہیں ۔ما ہر ین کے مطا بق ہوا میں
نمی کا تنا سب زیا دہ ہونے کی وجہ سے جلد ی بیما ریا ں وجود میں آتی ہیں ۔
ان سے نمٹنے کا بہتر ین علا ج اپنے چہر ے اور جسم کو صا ف رکھنا ہے ۔کوشش
کی جائے کے دن میں دوبار نہایا جائے اور گیلی جر ابو ں اور جو تو ں سے جتنا
ہو سے اجتنا ب کیا جا ئے تا کہ فنگس جیسے جر اثیم سے بچا جا سکے ۔
نز لہ‘ زکام ‘ملیریااور گلہ خراب ہونے جیسی بیماریاں بھی یہ موسم اپنے سا
تھ لاتا ہے۔ ما ہرین کے مطابق ان بیماریوں کا کوئی مخصوص علاج نہیں ہے مگر
چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم خو د کو اور اپنے خاندان کونہ صرف محفوظ
کرسکتے ہیں بلکہ صحت مند ماحول بھی دے سکتے ہیں ۔روزا نہ اچھی اور متوازن
غذا کا استعمال کرکے آپ اپنی قوت مد افعت بڑھائیں تا کہ آپ کا جسم بیما ر
یا ں سے لڑ نے کی طا قت پید ا کر سکے۔ روز انہ معمو ل کی ورزش آپ کے جسم کو
تند رست رکھنے میں اہم کر دار ادا کر تی ہے۔وقت نکا ل کر آرام کر یں ۔اپنی
غذ ا میں پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔ اس مو سم میں
نزلہ زکام ایسی بیماری ہے جو ہوا کے ساتھ بڑھتی ہے اور ساتھ رہنے والوں میں
تیزی سے پھیلتی ہے لٰہذ ا کو شش کریں کہ نزلہ یا زکام میں اپنا تولیہ اور
استعمال کی اشیاء الگ رکھیں تاکہ یہ وائر س دوسر ں کو نقصا ن نہ پہنچائے ۔اسی
طرح گلی میں کھڑے پانی میں اپنے بچوں کوکھیلتا نہ چھوڑیں ۔گندے پا نی سے
جتنا ہوسکے بچ کر چلیں ۔کو شش کریں کہ زیادہ سے زیا دہ گھر کا پکا ہوا سا
دہ کھا نا کھائیں تاکہ پیٹ کی بیما ریوں سے بچاجاسکے ۔
یا د رہے احتیا ط تدابیر سے بہتر ہے۔اس موسم میں جہاں آپ لطف اندوز ہو رہے
ہیں وہیں اپنے سا تھ ساتھ دوسرں کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے ۔ اب وہ دوسر ے
جاننے والے ہوں یا اجنبی فکر بہر حال لازمی ہے ۔اﷲ آپ کو اپنی اور دوسرں کی
مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین)
|