ماضی کے مشہور پاپ سنگر اور اب مذہبی رجحان رکھنے والے
جنید جمشید کی شخصیت ایک تصویر کے شائع ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر تنازعہ
کا شکار ہو گئی ہے-
اس متنازعہ تصویر میں جنید جمشید پاکستان کی مقبول ترین گلوگارہ حدیقہ
کیانی کے ہاتھ تھامے ہوئے ہیں- یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گردش
کررہی ہے جہاں مسلسل تنقید کی زد میں بھی ہے-
|
|
یہ تصویر وائٹل سائن اور جنون گروپ کی جانب سے مل کر بنائے جانے والے ایک
ملی نغمے کی تعارفی تقریب میں کھینچی گئی جہاں جنید جمشید کے علاوہ اور بھی
کچھ ستارے موجود تھے-
شوبز کی دنیا میں ساتھی فنکار کا ہاتھ پکڑنا ایک معمول کی بات ہے- لیکن
یہاں فرق صرف اتنا ہے کہ جنید جمشید پہلے بھی خواتین سے متعلق اپنے متنازعہ
بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں اور اب یہاں وہ خود حدیقہ
کیانی کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آرہے ہیں-
جنید جمشید کے متنازعہ بیانات میں ایک بیان خواتین کے گاڑی چلانے کے خلاف
بھی تھا-
|
|
اگرچہ اس متنازعہ تصویر کے حوالے سے جنید جمشید کی جانب سے اب تک کوئی
وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے سوشل میڈیا صارفین
کی تنقید دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ کسی وضاحتی بیان کو قبول
بھی نہیں کریں گے- |