سونے کے سکے دریافت٬ بنوائے کس نے؟

خزانے کی تلاش میں سرکردہ چند افراد نے سینکڑوں سال پرانے سونے کے ہسپانوی سکے دریافت کیے ہیں- ان سکوں کے بارے میں ان افراد کا کہنا ہے کہ ان کی مالیت ساڑھے چالیس لاکھ ڈالر ہے جبکہ ان کا تعلق 18ویں صدی سے ہے-
 

image


سونے کے یہ سکے امریکی ریاست فلوریڈا کی ساحلی ریت کے نیچے سے دریافت کیے گئے ہیں اور ان سکوں کی تعداد 350 ہے-

ان سکوں کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ سکے ان جہازوں میں موجود تھے جو کیوبا سے سپین کی جانب سفر کے دوران ڈوب گئے تھے- ان جہازوں کے ڈوبنے کی وجہ سمندری طوفان تھا-

سونے کے سکے گزشتہ ماہ جولائی کے اختتام پر ایک میٹر پانی کی تہہ موجود ریت سے دریافت کیے گئے تھے-

تباہ شدہ جہازوں کے جملہ حقوق کے مالک برینٹ برسبن کے مطابق “ ان 350 سونے کے سکوں میں 9 نایاب سکے بھی شامل ہیں- یہ سکے اسپین کے بادشاہ کے لیے تیار کیے گئے تھے“-
 

image

امریکہ کے ریاستی قوانین کے تحت فلوریڈا کو اس دریافت کا 20 فیصد حصہ اپنے پاس رکھنے کا حق حاصل ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Diver William Bartlett had just started exploring a 300-year-old shipwreck with a metal detector late last month in the waters off Florida's Atlantic Coast when he found his first Spanish gold coin. Then one coin became two and two became so many he had to stuff them into his diving glove.