درُود شریف کے فوائد

درُود پاک ایسی نعمت ہے جس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا.درُود پاک کے بے شُمار فوائد ہیں جن میں سے چند بزرکانِ دین نے اپنی اپنی کتابوں میں بیان کیے ہیں. میں ان فوائد میں سے چند یہاں بیان کروں گا:

1.حبیبِ خُداصلی اللہ علیہ وسلّم پر درُودِپاک پڑھنے والے پر اللہ تعالٰی درُود بھیجتا ہے. ایک کے بدلے ایک نہیں بلکہ ایک کے بدلے کم از کم دس.
2.درُودِپاک پڑھنے والےکے لیے رب تعالٰی کے فرشتے رحمت اور بخشش کی دُعائیں کرتے ہیں.
3.جب تک بندہ درُودِپاک پڑھتا ہے فرشتےاس کے لیے دُعائیں کرتے رہتے ہیں.
4.درُودِپاک گناہوں کا کفارہ ہے.
5.درُود شریف سے عمل پاک ہو جاتے ہیں.
6.درُودِپاک خود پڑھنے والے کے لیے اللہ تعالٰی سے استغفار کرتا ہے.
7.درُودِپاک پڑھنے سے درجے بلند ہوتے ہیں.
8.درُودِپاک پڑھنے والے کے لیے ایک قیراط ثواب لکھا جاتا ہے جو کہ اُحد پہاڑ جتنا ہے.
9.درُودِپاک پڑھنے والے کو پیمانے بھر بھر کے ثواب ملتا ہے.
10.جو شخص درُودِپاک کو ہی وظیفہ بنا لے اُس کے دُنیا اور آخرت کے سارے کام اللہ تعالٰی خود اپنے ذمےلے لیتا ہے.
11.درُودِپاک پڑھنے کا ثواب غُلام آزاد کرنے سے بھی افضل ہے.
12.درُودِپاک پڑھنے والا ہر قسم کے ہولوں سے نجات پاتا ہے.
13.درُودِپاک پڑھنے والے کے لیے شفاعت واجب ہو جاتی ہے.
14.درُودِپاک پڑھنے والے کے لیے اللہ تعالٰی کی رضا اور رحمت لکھ دی جاتی ہے.
15.اللہ تعالٰی کے غضب سے امان لکھ دیا جاتا ہے.
16.اس کی پیشانی پر لکھ دیا جاتا ہےکہ یہ نفاق سے بری ہے.
17.لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ دوزخ سے بری ہے.
18.درُودِپاک پڑھنے والے کو قیامت کے دن عرشِ الٰہی کے سائے میںجگہ دی جائے گی.
19.درُودِپاک پڑھنے والے کی نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا.
20.درُودِپاک پڑھنے والے کے لئے جب وہ حوض کوثر پر جائے گا خصُوصی عنایت ہو گی.
21.درُودِپاک پڑھنے والا کل سخت پیاس کے دن امان میں ہو گا.
22.پُل صراط سے نہایت آسانی سے اور تیزی سے گزر جائے گا.
23.پُل صراط پر اُسے نُور عطا ہوگا.
24.درُودِپاک پڑھنےوالا موت سے پہلے اپنا مکان جنّت میں دیکھ لیتا ہے.
25.درُودِپاک پڑھنے والے کو جنّت میں کثرت سے بیویاں عطا ہوں گی.
26.درُودِپاک کی برکت سے مال بڑھتا ہے.
27.درُودِپاک پڑھنا عبادت ہے.
28.درُودِپاک اللہ کے نزدیک سب نیک عملوں سے پیاراہے.
29.درُودِپاک مجلسوں کی زینت ہے.
30.درُودِپاک تنگدستی کو دُور کرتا ہے.
31.درُودِپاک پڑھنے والا قیامت کے دن سب لوگوں سے حبیبِ خُداصلی اللہ علیہ وسلّم کے زیادہ قریب ہو گا.
32.درُودِپاک پڑھ کر جس کو بخشا جائے اُسے بھی نفع دیتا ہے.
33.درُودِپاک پڑھنے والے کو اللہ تعالٰی کا اورپھر اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلّم کا قُرب نصیب ہوتا ہے.
34.درُودِپاک پڑھنے سے دُشمنوں پر فتح و نصرت حاصل ہوتی ہے.
35.درُودِپاک پڑھے والے کا دِل زنگار سے پاک ہوتا ہے.
36.درُودِپاک پڑھنے والے سے لوگ محبّت کرتے ہیں.
37.درُودِپاک پڑھنے والا لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتا ہے.
38. سب سے بڑی نعمت یہ کہ درُودِپاک پڑھنے والے کو حبیبِ خُداصلی اللہ علیہ وسلّم کی خواب میں زیارت نصیب ہوتی ہے.(سُبحٰن اللہ).
39.ایک بار درُودپاک پڑھنے سے دس گناہ معاف ہوتے ہیں، دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، دس درجے بلند ہوتے ہیں،دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں.
40.درُودپاک پڑھنے والے کی دُعا قبول ہوتی ہے.
41.درُودپاک پڑھنے والے کا کندھا جنّت کے دروازے پرحبیبِ خُداصلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے مُبارک کے ساتھ چھُوئے گا.
42.درُودپاک پڑھنے والا قیامت کے دن سب سے پہلے آقائے دو جہاں حبیبِ خُداصلی اللہ علیہ وسلّم کے پاس پہنچ جائے گا.
43.درُود پاک پڑھنے سے دل کی صفائی حاصل ہوتی ہے.
44.درُود پاک پڑھنے والے کو جانکنی میں آسانی حاصل ہوتی ہے.
45.جس مجلس میں درُود پاک پڑھا جائے اُس مجلس کو فرشتے رحمت سے گھیر لیتے ہیں.
46.فرشتے درُود پاک پڑھنے والے سے محبت کرتے ہیں.فرشتے درُود پاک پڑھنے والے کے درُود شریف کو سونے کی قلموںسے چاندی کا کاغذوں پر لکھتے ہیں.
47.درُود پاک پڑھنے والے کا درُود شریف فرشتے دربارِرسالت میں لے جا کر یوں عرض کرتے ہیں”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم!فلاں کے بیٹے فلاں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلّم کے دربار میں درُودِپاک کا تحفہ حاضرکیا ہے.
48.درُود پاک پڑھنے والے کا گناہ تین دن تک فرشتے نہیں لکھتے.
49.درُود پاک پڑھنے والے کے گھر پر آفتیں اور بلائیں نہیں آتیں.
50.درُود پاک پڑھنے سے جنّت وسیع ہوتی جاتی ہے
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1396547 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.