خزانے سے بھری ٹرین مل گئی؟

 ہٹلر کی خرانے کی ٹرین مل گئی ہے۔ جی ہاں پولینڈ کے ذرائع ابلاغ میں آج کل یہ خبر گرم ہے کہ خزانوں کی تلاش کرنے والے دو افراد نے دعوی کیا کہ انھوں نے ایک ایسی پراسرار نازی ٹرین دریافت کی ہے جو 1945 میں ہنگری سے جرمنی جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ ٹرین میں ہتھیار، ہیرے جواہرات اور دیگر قیمتی اشیاء لدی ہوئی تھیں جن میں کچھ نادر پینٹنگز بھی شامل ہیں جن کی قیمت 200 بلین امریکی ڈالرز بتائی گئی ہے۔ماہرین اس خبر پر مشکوک ہیں اور حکام تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
 

image


مقامی کہانیوں میں اس ٹرین کا بہت ذکر کیا گیا ہے اور طویل عرصے سے لوگ اس علاقے میں اس تاریخی ریل گاڑی کی تلاش میں ہیں۔ یہ ریل گاڑی 1945ء میں اس وقت غائب ہو گئی تھی، جب سوویت یونین کی سرخ آرمی دوسری عالمی جنگ کے اختتام کی جانب بڑھ رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹرین ایک سرنگ میں داخل ہونے یا پھر نازیوں کے ایک زیر زمین دیوہیکل مرکز سے لاپتہ ہو گئی تھی۔

150 میٹر طویل ٹرین 1945 میں اپنے سفر کے دوران حیرت انگیز طور پر غائب ہوگئی تھی۔ یہ کہا جارہا ہے کہ ٹرین اپنے سفر کے دوران سیاز کیاسل کے کوہستانی علاقہ میں ایک سرنگ میں داخل ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ سرنگ سے باہر ہی نہیں نکلی۔ اس سرنگ کو بعدازاں بند کردیا گیا تھا اور اس واقعہ کو لوگوں نے بالکل فراموش کردیا تھا-

لاپتہ ٹرین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس پر تین سو ٹن سونا موجود ہے۔ ان خزانوں کے متلاشی ان دونوں لوگوں کے وکیل نے ایک انٹرویو میں کہا، ’’یہ بین الاقوامی سطح پر تلاش کرنے کا ایک انتہائی اہم واقعہ ہے، بالکل ٹائی ٹینک جہاز کی طرح‘‘۔
 

image

ٹرین کو ڈھونڈنے والے دونوں افراد میں سے ایک کا تعلق جرمنی سے جبکہ دوسرے کا تعلق پولینڈ ہے۔دونوں افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے پراسرار ٹرین کا پتہ چلا لیا ہے اور ٹرین میں موجود نادر اشیاء اور دیگر قیمتی ساز و سامان کی مجموعی قیمت کا انھیں دس فیصد حصہ ادا کیا جائے تو اس کے بعد ہی وہ ٹرین کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

یوآنا لیمپیرسکا نامی ایک مقامی تاریخ دان کا کہنا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ موضوع بہت مشہور ہے لیکن آج تک کسی نے بھی ٹرین کے وجود کی تصدیق نہیں کی ہے: ’’ابھی تک یہ غیر واضح ہے کہ آیا یہ ایک سنسنی خیز دریافت ہے یا صرف یہ ان کی دلی خواہش کا معاملہ ہے۔‘‘
YOU MAY ALSO LIKE:

Local media are abuzz over the rumored discovery of an armored train car in southwestern Poland, which has revived old lore of trains full of gold and jewels stolen by the Nazis that vanished after World War II.