کسی بھی ملک کے ترقی پذیر سے ترقی تافتہ ملکوں کی فہرست
میں شامل ہونے میں اُس ملک کی عوام کا اپنے ملک سے محبت اور اُس کی ترقی کے
لئے مسلسل کام کرنا ضروری ہے۔مگریہ اُ س وقت ہی ممکن ہے جب اُ س ملک کی
قیادت عوام کواُن کی بنیادی ضروری سہولیات اُن کی دہلیز پر میسر کرے۔ صوبہ
پنجاب کی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ اُن کو میاں محمد شہبازشریف کی صورت میں
محنتی ، مخلص ، ملنسار اور عوام دوست وزیراعلیٰ میسر ہے جن کی قیادت میں
صوبہ پنجاب کی عوام کا معیار زندگی بلند ہو رہاہے۔ کسی بھی مسئلہ کے میسر
حل کیلئے پائیدار اور دیر پا تدابیر طے پاتی ہیں جن کے لئے کچھ وقت درکار
ہو تا ہے۔ موجودہ حکومت نے ملک کو سنگین مسائل سے نکالنے کے لئے موثر
اقدامات عمل میں لائیں ہے ۔ حال ہی میں پنجاب کی عوام کو تعلیم کی بہتر
سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں کئی ایسے اقدامات کیئے گئے ہیں جن کی مثال
ماضی میں نہیں ملتی۔ انہوں نے سکولوں میں بہتر معیار تعلیم کیلئے مسنگ
سہولیات کی فراہمی ، پینے کے صاف پانی، فرنیچر کی فراہمی، سکولوں میں
چاردیواری کا قیام، کمپیوٹر لیب کا قیام، سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظر
حفاظتی اقدامات کیلئے خطیر فنڈز کا استعمال، بے روزگار نواجوان کیلئے پہلے
یلیو کیپ اور پھر گرین سکیم کے ذریعے اُ نکو باعزت روزگار کی فراہمی، مزور
اور غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی
کیلئے میٹرو بس کا قیام، بجلی بہران پر قابوپانے کیلئے فوری طور پر سولر
سسٹم کے ذریعے زیادہ بجلی پیدا کیلئے صوبہ بھر میں سولر پاور سسٹم کی تنصیب
، تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلباء و طالبات
کو وظیفہ ، لیپ ٹاپس کی فراہمی ، سکالر شپ کے ذریعے طلباء و طالبات کی
فیسوں کی ادائیگی، عوام کا معیار زندگی بلندکیلئے صوبہ بھر میں عظیم الشان
اور پروقار تقریب کے ذریعے پنجاب سپورٹس فیسٹول کا ایسا انعقاد کرایا کہ جس
میں بلاک ، محلہ سطح،یونین کونسل، تحصیل لیول، ضلع لیول ،ڈویژن لیول اور
پھر پنجاب لیول سے لے کر انٹرنیشنل سطح تک کے مقابلہ جات کا انعقاد اور
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پاکستان کے نام سے کئی نئے ریکارڈ کا اندارج
اُن کی عوام دوستی اور اُن کے حقیقی خادم اعلیٰ پنجاب ہونے کا منہ بولتا
ثبوت ہے۔ہمارے ملک کی 70فیصد آبادی کاشتکاری یا دیہی علاقوں سے تعلق رکھتی
ہے اور اُن کے بنیادی مسائل جیسے تعلیم، صحت ، بہترروزگار کی فراہمی، اور
شہرکی منڈیوں تک جلداز جلد رسائی اُن کی اولین ضرور ت ہے۔ اس مقصد نے حکومت
پنجاب نے دیہی سٹرکوں کی بحالی اور اور اُن کو پختہ کرنے کا پروگرام شروع
کیا ہے۔ ضلع لودھراں میں اس منصوبے کے افتتاح کے سلسلے میں گذشتہ روز ایک
عظیم الشان اور پروقار تقریب کا اہتمام لودھراں کے نواح علاقے جندو موڑ
پرکیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی عبدالرحمان خان کانجو، ڈی
سی او لودھراں محمد شاہد نیاز، ممبر صوبائی اسمبلی زیبر خان بلوچ، سلطان
جہانگیر بھٹہ، سمیت دیگر مسلم لیگی رہنما ؤں، صدر انجمن تاجران راؤ احسان
الحق، سابق تحصیل نائب ناظم لودھراں شیخ افتخار الدین تاری، سمیت دیگر
متعلقہ محکمہ جات کے افسران ، مقامی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان
سے اہل علاقہ اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت۔ تقریب سے کے شرکاء سے خطاب
کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی خان عبدالرحمن خان کانجو مسلم لیگ (ن) حکومت کی
کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبو د کیلئے
مثبت اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلاحی منصوبہ جات کی فوری تکمیل کے
ساتھ ساتھ کام کی رفتار اور اُس کے معیار پر بھی کڑی نظر رکھی ہوئے ہے۔
انہوں نے مزیدکہا دیہی سٹرکوں کی بحالی اور ان کو پختہ کرنے سے غریب اور
دوردراز دیہی علاقوں کے کسانوں کو اپنے زرعی اجناس اور مال مویشیوں کی شہر
کی منڈیوں تک جلد اور آسان رسائی میسر ہو گی جس سے اُن کو روزگار کے بہتر
ذرائع میسر ہو نگے اور اُن کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ
موجودہ حکومت جانتی ہے کہا کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی سے ہی
ملک ترقی کی راہ پر گامز ن ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ موجود حکومت نے قلیل
عرصہ کے دوران ملک کو درپیش سنگین مسائل سے نکالنے کیلئے مثبت اقدامات کیئے
ہیں۔رُکن قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو نے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف
اور میاں نواز شریف پاکستان کی بہترین قیادت ہیں جنہوں نے ملک کو درپیش
عالمی و ملکی چیلنجز سے نکال لیا ہے اور بہت سے قومی مسائل پر قابو پالیا
ہے ۔ایم این اے عبدالرحمن کانجو نے مزید کہاکہ موجودہ قیادت نے مالیاتی
بدعنوانی، انرجی بحران، دہشت گردی ، سیلاب اور آئی ڈی پیز جیسے سنگین مسائل
پر قابو پالیا ہے۔ ڈی سی او محمد شاہد نیاز نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت
پنجاب نے مفاد عامہ کیلئے چھوٹے بڑے منصوبوں سے افسران کو بھی خادم عوام
بنادیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب علاج ، تعلیم ، مواصلات ، پینے کے
صاف پانی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے بھرپور تاریخی و انقلابی اقدامات کر
رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد دیہی ہسپتالوں میں لوگوں کو 24گھنٹے علاج
کی سہولیات میسر آئیں گی اور سٹا ف و ادویات کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر
پورا کیا جار ہا ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی جہانگیر سلطان بھٹہ نے اپنے
سرائیکی خطاب میں کہاکہ میاں محمدشہباز شریف تمام منصوبہ جات کی خود نگرانی
کرتے ہیں تاکہ خزانے کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے
کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت جلد بجلی بحران پر بھی قابو پالے گی۔ ممبر
صوبائی اسمبلی زبیر خان بلوچ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز
شریف نے فنڈز کا رُخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ کر خود کو حقیقی خادم اعلیٰ
ثابت کر دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پورا پنجاب ترقیاتی منصوبہ جات کی وجہ سے ان
کی خدمات کو نہیں بھلا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب میں دیہی سٹرکوں
کی بحالی اور تعمیرات پر پہلے مرحلے میں 15ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ
ضلع لودھراں کی 5دیہی سٹرکوں پر 39کروڑ روپے خر چ کیئے جائیں گے۔ دریں
اثناء ایم این اے عبدالرحمن کانجو ، ڈی سی او محمد شاہد نیا ز اور ممبران
صوبائی اسمبلی زیبر خان بلوچ، سلطان جہانگیر بھٹہ نے فیتہ کاٹ کر اور
بلڈوزر چلا کر سٹرک کی تعمیر کاآغازکیا۔ بعدازاں ممتاز عالم دین مولانا
محمد میاں نے استحکام پاکستان کیلئے دُعا کرائی۔بعدازاں اسی پروگرام کے تحت
ایک اور پروقار تقریب کا اہتمام ضلع کونسل لودھراں کے شہید کانجوہال میں
کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی احمد خان بلوچ نے کہا
ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبہ جات وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ترجیحات
میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فنڈز کا رُخ جنوبی پنجاب
کی طرف موڑ دیاہے۔ جبکہ تقریب کی صدارت ڈی سی اومحمد شاہد نیاز نے کی۔ممبر
صوبائی اسمبلی احمد خان بلوچ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 70فیصد دیہی
آبادی کے مسائل ذرائع مواصلات پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا
کہ ضلع لودھراں میں 39کروڑ روپے سے 60کلومیٹر لمبی سٹرکوں کی بحالی اور اُن
کو پختہ کرنے کے سلسلے میں کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ تقریب سے خطاب کر تے
ہوئے ڈی سی او محمد شاہد نیاز نے کہاکہ پنجاب حکومت بنیادی ضروریات کی ہر
ممکن فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب
دیہی علاقوں میں بنیادی تعلیم ، معیاری تعلیم، پینے کے صاف پانی ، علاج
ومعالجہ کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ
امسال کے آخرتک دیہی علاقوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر حال میں
یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ دیہی سٹرکوں کی بحالی اور اُن کو
پختہ کرنے سے کسانوں کو زرعی اجناس اور مال ومویشوں کی منڈیوں تک فوری اور
آسان رسائی مدد فراہم ہو گی جس سے اُ نکے منافع میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے
کہاکہ تحصیل لودھراں کی تین یونین کونسلوں سراج والا، یونین کونسل 35ایم
اور یونین کونسل چک ہمتہ کی سٹرکوں کو بحال اور ان کو پختہ کرنے پر کام کا
آغا ز ہو چکاہے۔قبل ازایں ضلع لودھراں میں تعلیم کے فروغ اور ہر بچے کو
سکول میں داخل کرانے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام "پڑھو پنجاب،
بڑھو پنجاب"کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے ڈی سی او محمد شاہد نیاز نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہر بچے
کو سکول میں بھیجنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق
تعلیم ہی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ
پنجاب محمد شہباز شریف کے پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب پروگرام کے تحت سکول
ایجوکیشن روڈ میپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان
خصوصی ایم پی اے احمد خان بلوچ تھے۔ا س موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن نازک
شہزاد، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مزمل بشیر، محکمہ تعلیم کے مردو خواتین
افسران ، مقامی میڈیا کے نمائندگان اورمعززین شہر کی کثیر تعداد اس موقع پر
موجود تھی۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ دنیا میں اس وقت ترقی یافتہ معاشرے کا
قیام و استحکام صرف تعلیم ہی کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہری
سکول نہ جانے والے بچوں کو سکول بھجوانے کی مخلصانہ کوششیں کریں اور سکولوں
میں سو فیصد داخلہ یقینی بنائیں۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ایم پی اے احمد
خان بلو چ نے کہاکہ پنجاب حکومت قلم اورکتاب کے ذریعے صوبے سے جہالت کے
اندھیرے دورکرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر یں کررہی ہے۔ انہوں نے
کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب کے تحت ہر بچے کو
سکول میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ
اساتذہ معیار تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دیں تاکہ ہمارے بچے سند یافتہ نہیں
بلکہ تعلیم یافتہ ہوں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ کمیٹی بنا
کر گھر گھر جا کربچوں کے سکولوں میں داخلے بارے شعور اُجاگر کریں۔ تقریب
میں ای ڈی او ایجوکیشن نازک شہزاد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ
وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام تحت سکولوں میں بچوں کے داخلہ مہم جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم تمام بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ملک کو مثالی
ترقی سے ہمکنار کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ پچھلے سال میں 65ہزار داخلوں
کا ہدف حاصل کیا گیا اور امسال بھی 65ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے
کا ہدف حاصل کر یں گے۔ انہوں نے کہاکہ والدین بھی بچوں کو سکولوں میں داخل
کرانے کا عہد کریں۔انہوں نے کہاکہ سکولو ں میں تمام سہولیات 95فیصدمیسر ہیں
اورپنجم کلاس کا رزلٹ72فیصد ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ 650سکولوں کو فرنیچر
فراہم کیا گیا اور ضلع میں کوئی بھی سکول بغیر فرنیچر کے نہیں ہے۔بحیثیت
پاکستانی ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ اپنی حکومت کے ہاتھ مضبوط کر یں اور
ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔
|