دہشت گردی.سیاست اور جنرل راحیل شریف

پہلے مذھب کے ٹھیکیداروں کو تکلیف ہوئی جو اسلام کا نام بدنام کر رہے تھے اور خود کش حملے کروا رہے تھے اور خوب مسلمانوں کا اور پاکستان کا نام بدنام کیا اور جب جنرل راحیل شریف نے ان کے اوپر ہاتھ ڈالا تو پتہ چلا کہ یہ انڈیا کی فنڈنگ پر چل رہے تھے اور ابھی تک چل رہے ہیں .اور را اجنسی افغانستان میں ان کو ٹریننگ اور اسلح اور مراعات فراہم کرتی تھی اور کرتی ہے .جب راز کھلا تو کئی کی چیخیں نکل گئیں .کچھ بھاگ گیے.کچھ جھنم واصل کر دے گیے.اور مولانا فضل ار رحمان ڈیزل جیسے لیڈر بھی منہ چھپانے کے قابل نہ رہے .مگر ڈھیٹ تو آخر ڈھیٹ ہوتا ہے .اس کا علاج ہونا باقی ہے .یہ مرض کافی سیاستدانوں میں وافر مقدار میں پائی جاتی ہے .جس کا بھی جلد راحیل شریف بندوبست کر لیں گے .انشااللہ .جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا انڈیا سے رشتہ تو پرانہ ہے کوئی ڈھکا چھپا نہیں .ورنہ اب تک کالاباغ ڈیم بن چکا ہوتا اور پاکستان دہشت گردی سے پاک سر سبز ملک بن چکا ہوتا .پھر دہشت گردی میں ملوث .بھتہ خوری .ٹارگٹ کلنگ .لینڈ مافیا اور را کے اجنٹ الطاف حسین کو تکلیف ہوئی اور متحدہ کی کمائی اور عیاشی پر ہاتھ ابھی دلا ہی گیا تھا کہ انڈیا کو مدد کے لئے پکارنے کا سلسلہ جاری ہو گیا.اور پاکستانی فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش شوروح کر دی گئی .اور پھر جب کرپشن کے بادشاہ زرداری کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی گئی .تو زرداری نے کہا ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے .اور خورشید شاہ صاحب جو خود بھی کرپشن کی دہشت گردی میں ملوث ہیں .فرما دیا ہے کہ اگر زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ ہو گی .یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کی جنگ کس کے ساتھ ہو گی .کیا جنگ دہشت گردی کے ساتھ ہو گی یا راحیل شریف کے ساتھ یا نواز شریف کے ساتھ یا فوج رینجر کے ساتھ .ذرا کھل کر خورشید صاحب بولیں .جب دہشت گرد کرپشن والی بلی تھیلے سے باہر آ ہی چکی ہے .یا آپ کا ضمیر جاگ ہی چکا ہے تو کھل کر بات کریں عوام سچ بتائیں .کہ آپ جمہوریت .فوج اور میاں نواز شریف کے ساتھ نہیں تھے .آپ ملک کو نہیں اپنی دہشت گرد کرپشن کو بچا رہے تھے .آپ کو الہام ہو چکا ہے کہ زرداری .گیلانی اور راجہ رینٹل جیسے سب لوگ پکڑے جائیں گے .تو آپ نے الطاف حسین کی طرح شور مچانا شروح کر دیا ہے .آپ کو اس بات کا بھی علم ہونا چاہئے کہ آپ کا نام بھی کرپشن کی دہشت گردی میں شامل ہے .اور میرا ایمان ہے کہ اس مرتبہ بھی اگر آپ لوگ بچ نکلے تو پھر اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے .اگر راحیل شریف ہر قسم کی دہشت گردی کو ختم نہ کر سکا تو پھر کوئی مائی کا لال اس ملک کو خونی انقلاب سے نہیں بچا سکتا .تو خورشید شاہ صاحب میرا مشورہ آپ کو یہ ہے .شور مت ڈالیں چپ چاپ اپنے آپ کو عزت کے ساتھ احتساب کے لئے پیش کر دیں.اور لوٹا ہوا مال واپس خزانے میں جمہ کروا دیں.آخر آپ کی اوقات کیا تھی ایک آپریٹر ہی تو تھے آپ ..پھر سیاست میں آ کر خوب مال بنایا .اور اگر اب تھوڑا سا مال خیرات کے طور پر ملکی خزانے میں جمع کروا دیں گے تو کونسی قیامت آ جاۓ گی .اور ڈاکٹر عاصم کو بھی سمجھایں کہ پار سے مان جاۓ .لتر پریڈ کی نوبت نہ آے.میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ یہ کرپٹ چور لٹیرے جب کرسی پر بیٹھ کر فرعون و شداد ہوتے ہیں اور جب جیل جاتے ہیں تو میڈیکل سرٹیفکیٹ کے نیچے چھپتے ہیں پھر ان کو ہزاروں بیماریاں لگ جاتی ہیں .خورشید صاحب کی کسی بات سے اتفاق نہیں کرتا صرف ایک بات سے اتفاق کرتا ہوں .کہ سارے پاکستان کی بڑی بڑی اور گندی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا جاۓ .کرپشن صرف سندھ میں نہیں پنجاب میں اس سے بھی زیادہ ہے .مگر خورشید شاہ صاحب ذرا یہ بھی تو سوچیں کہ کبھی آپ کی دھمکیاں کبھی زرداری الطاف کی دھمکیاں کبھی انڈیا کی باڈر پر سازش کبھی افغانستان کی طرف سے انڈیا کی طرح کا ساز بجانا اور دوسری طرف اکیلا مرد مجاہد جنرل راحیل شریف ..اس پر بھی غور کر لیں .اس لئے صبر سے کام لو شاہ صاحب .ہم کو علم ہے کہ جب پنجاب کی دوم پر پاؤں آیا تو خواجہ آصف .خواجہ سعد رفیق .پرویز رشید اور رانا سناالله کی بھڑکیں بھی سننے کو ملیں گی .اس لئے خورشید شاہ صاحب اب وقت ہے اگر جمہوریت کو ملک کو .اس پیاری دھرتی کو ہر قسم کی دہشت گردی سے بچانا چاہتے ہو تو اداروں سے تعاون بھی کرو اور اداروں کو آزاد بھی کرو .اداروں کو سیاست سے آزاد رہنے دو .ان کو آپس میں گتھم گتھا نہ کرو .یہی اس ملک کے لئے بہتر ہے یہی تمہارے لئے بھی بہتر ہے .سب اداروں کے لئے بھی یہی بہتر ہے کہ فوج رینجر اور جنرل راحیل شریف سے تعاون کیا جاۓ .جو پہلی مرتبہ اس ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنے کا مصمم ارادہ کر چکا ہے .اللہ سے دعا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی اپنے کرم اپنے فضل سے غیب سے مدد فرماۓ.اآمین ..
Javed Iqbal Cheema
About the Author: Javed Iqbal Cheema Read More Articles by Javed Iqbal Cheema: 190 Articles with 147471 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.