کشمیر - پاکستان کی شہ رگ

کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ تقسیم بر صغیر کے اصول کے تحت کشمیر فطری طور پر پاکستان کا حصہ ہونا چاہئے تھا۔ انگریز اور ہندو کی سازش کی وجہ سے کشمیر پاکستان کا حصہ نہ بن سکا۔ مزید پاکستان کی مسند اقتدار پر جو کھیل کھیلا جاتا رہا اور اب تک جاری ہے اس میں پاکستانیوں کی امنگوں کو بہت کم دخل رہا ہے۔

اب پاکستان پر اس غلط فیصلے کے انتہائی غلط اثرات کا نقطہ آغاز ہوا ہے۔ اور اگر اب بھی عوامی طاقت اور عسکری ماہرین نے کوئی متبادل حل نہ نکالا تو ہمارے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی جائے گی جیسا کے ماضی میں ہوتا رہا ہے۔

اب قوم کو اپنی تاریخ پر نظر ڈالنی چاہئے اور جس جس فرد، خاندان اور قوم نے پاکستان کے اجتماعی مفاد کے خلاف کبھی بھی کوئی کام کیا ہو اس کو ہرگز معاف نہ کیا جائے۔ جو اب نہیں ہیں ان کی مذمت کی جائے اور جو موجود ہیں ان کو سزا دی جائے اور جو رضا کارانہ طور پر توبہ کریں اور اپنے غلط کیے ہوئے کاموں کو اپنی صلاحیتوں سے بہتر کرنا جائیں انہیں مجرموں کی طرح اپنی غلطیوں کو سدھارنے کا موقع دیا جائے۔ یہ ان کا قوم پر احسان نہ ہوگا۔ بلکہ قوم کا ان پر احسان ہوگا کہ انہیں سرخرو ہونے کا موقع دیا ہے۔
Muhammad Jaffar Malik
About the Author: Muhammad Jaffar Malik Read More Articles by Muhammad Jaffar Malik: 5 Articles with 4398 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.