وہ حیرت انگیز عمارتیں جنہیں شیشے نے منفرد بنایا

آپ اکثر اپنے اردگرد خوبصورت اور منفرد عمارات دیکھتے رہتے ہیں جو کہ نہ صرف بیرونی طور پر پرکشش ہوتی ہیں بلکہ اندرونی طور پر بھی انتہائی اعلیٰ تزئین و آرائش کی حامل ہوتی ہیں- لیکن بہت کم عمارات ایسی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر ان پر ٹھہر جاتی ہے- یہ عمارات اور تعمیرات اپنے دلچسپ اور منفرد اسٹرکچر کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں- آج ہم آپ کو چند ایسی حیرت انگیز اور خوبصورت عمارات کے بارے میں بتائیں گے جو شیشے سے تیار کردہ ہیں اور اپنے اس منفرد میٹریل کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور بھی ہیں-
 

The Botanical Garden
شیشے سے تیار کردہ یہ خوبصورت عمارت 19ویں صدی کے وسط میں مکمل ہونے والے لندن کے کرسٹل پیلس سے متاثر ہو کر تعمیر کی گئی- بوٹینیکل گارڈن کا افتتاح 1991 میں کیا گیا اور یہ عمارت درحقیقت ایک گرین ہاؤس ہے جو کہ Curitiba شہر کے مرکز میں واقع ہے- 450 اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلی یہ عمارت شہر میں آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے- اس عمارت کو شیشے اور دھات سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے اردگرد آبشار اور فوارے موجود ہیں-

image


Kanagawa Institute of Technology
ٹوکیو میں واقع یہ دلکش انسٹیٹوٹ ایک انتہائی ٹرانسپیرنٹ تعمیر ہے- یہ عمارت Junya Ishigami نے ڈیزائن کی ہے- ایک کمرے پر مشتمل اس عمارت کا رقبہ 2000 اسکوائر میٹر ہے- اس عمارت کو صرف شیشے اور سفید اسٹیل کی مدد سے تیار کیا گیا ہے- عمارت میں نصب شیشے کے پینل مختلف سائز اور مختلف شکلوں کے ہیں-

image


The Farnsworth House
آرکیٹیکٹ Ludwig Mies van der Rohe کا ڈیزائن کردہ یہ گھر پلانو میں واقع ہے ہور دریائے فوکس کے نزدیک تعمیر کیا گیا ہے- ہمارے اس آرٹیکل کی شیشے سے بنی عمارات کی اس فہرست میں سب سے قدیم ترین بھی ہے- ایک کمرے پر مشتمل اس عمارت کی تعمیر 1951 میں مکمل ہوئی تھی- یہ عمارت ڈاکٹر Edith Farnsworth کے لیے تیار کی گئی تھی اور آج اسے ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے-

image


Basque Health Department Headquarters
ممکن ہے کہ اس عمارت کی دلکشی دیکھ کر پہلا خیال آپ کے ذہن میں یہ آئے کہ شاید عمارت کو آرٹ گیلری یا میوزیم ہے- لیکن ہم آپ بتاتے چلیں کہ یہ آفس کی عمارت ہے- اسپین میں واقع یہ 13 منزلہ عمارت Basque ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا ہیڈکوارٹر ہے- یہ اسپین کی بےمثل عمارات میں سے ایک ہے اور اسے Coll-Barreu نے ڈیزائن کیا ہے- یہ عمارت اسپین آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے-

image


Hotel W
ہسپانوی شہروں کو ان کی جدید ترین عمارات کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے اور انہی عمارات میں سے ایک ہوٹل ڈبلیو بھی ہے-یہ خوبصورت ترین عمارت 2009 میں مکمل تعمیر ہوئی اور اسے Ricardo Bofill نے ڈیزائن کیا- یہ ایک فائیو اسٹار ہوٹل ہے جو کہ شیشے سے تعمیر کردہ ہے- عمارت پر پڑنے والی قدرتی روشنی اسے اور بھی خوبصورت بنا دیتی ہے-

image


Netherlands Institute
نیدر لینڈ کے شہر Hilversum میں واقع یہ رنگا رنگ عمارت دنیا کی منفرد ترین تعمیرات میں سے ایک ہے- نیدر لینڈ انسٹیٹیوٹ فور ساؤنڈ اینڈ ویژن کو Willem Jan Neutelings اور Michiel Riedijk نے ڈیزائن کیا گیا ہے- 10 منزلہ یہ عمارت نصف زیرِ زمین ہے- رات کے اوقات میں اس عمارت کا نظارہ انتہائی پرکشش معلوم ہوتا ہے-

image


Louvre Pyramid
شیشے سے تعمیر کردہ اس اہرام نما عمارت کو اپنے افتتاح کے موقع پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا- اکثر ماہرِ تعمیرات کا خیال تھا کہ یہ خوبصورتی کے نام پر ایک دھبہ ہے- لیکن یہ دنیا کی شیشے سے تیار کردہ عمارات میں سے سب سے مشہور عمارت ہے- 1989 میں تعمیر کیے جانے والی یہ عمارت آرکیٹیکٹ I. M. Pei نے ڈیزائن کیا تھا-

image


30 St Mary Axe
لندن میں واقع اس بلند ترین عمارت کو نورمن فوسٹر نے ڈیزائن کیا جبکہ اس کی تعمیر 2003 میں مکمل ہوئی- اس عمارت کا بیشتر حصہ موٹے شیشے سے تیار کردہ ہے- 41 منزلہ یہ عمارت 2004 میں RIBA اسٹرلنگ انعام بھی حاصل کیا-

image

Dancing House
پیراگوئے میں دریائے والٹاوا کے نزدیک واقع یہ عمارت 1996 میں تعمیر کی گئی- یہ عمارت جدید طرزِ تعمیر کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے- یہ عمارت 1996 میں ٹائم میگزین کی جانب سے سال کے بہترین ڈیزائن کا انعام حاصل کر چکی ہے- اس عمارت کو آرکیٹیکٹ Vlado Milunić اور Frank Gehry نے ڈیزائن کیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Modern architecture is traversing many unconventional ways. The use of glass in as a dominating material is one of the features that developed recently. Quite a few glass buildings have taken birth over the years, displaying breathtaking beauty and outstanding innovation. Here is a list of some amazing glass buildings in the world.