کبھی ہم نے سوچا ہے کہ آخر دنیا کی ساری نعمیتں اُن ہی پہ
کیوں برس رہی ہیں جو لادین ہیں؟ اصولاََ عروج ہمارا ہونا چاہیے کیوں کہ ہم
اُسی ایک الله کے ماننے والے ہیں اور اُس کے پیارے نبی آپ حضوراکرم کے امتی
ہیں۔ تو پھر آخر کیوں مسلمان تمام دنیا میں زوال کا شکار ہیں؟ آخر وہ کونسی
برائیاں جو ہم میں نہیں دھوکا، فریب، جھوٹ، لوٹ کھسوٹ، رشوت، سود، سفارش،
ملاوٹ، ناانصافیاں، مکاریاں، ذخیرہ اندوزی،فرقہ بازی، لالچ اور سب سے بڑھ
کے ناانسانیت۔۔۔۔۔۔۔تو پھر آپ ہی بتائیں کیسے ہماری نمازیں، دعائیں قبول
ہوں؟ جب کے اسلام کا پہلا درس ہی انسانیت کا ہے۔ اسلام کی بنیاد ہی انسانیت
پہ ہے۔
جب تک ہم اپنے آپ کو اور معاشرے کو ان برایوں سے پاک نہیں کر لیتےتب تک
اُسکی لعنت ہم پہ برستی ہی رہے گی۔۔۔۔
یاد رکھیں روزِمحشر الله، انسان پہ اپنے حقوق تو معاف کرسکتا ہے پر ایک
انسان کے دوسرے انسان پہ جو حقوق ہیں وہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔
یوں تو ہزاروں ہیں خدا کے چاہنے والے پھرتے ہیں بنوں میں مارے
میں تو اُس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا
|