مسواک کرنے کا طریقہ

مسواک شریف کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ:
سب سے پہلے مسواک کو دھولے۔
اُس کے بعد پہلے دائیں جانب اُوپر کے دانتوں کو صاف کرے۔
اس کے بعد بائیں جانب کے اوپر کے دانتوں کو صاف کرے۔
پھر دائیں جانب کے نیچے کے دانت صاف کرے۔
اس کے بعد بائیں جانب کے نیچے کے دانتوں کی صفائی کرے۔
اس طرح دائیں، بائیں اوپر نیچے کے دانتوں کی تین تین مرتبہ صفائی کرے۔ اور ہر مرتبہ مسواک کو دھولے۔
مسواک نہ بہت نرم اور نہ بہت سخت ہو بلکہ ریشہ دار ہو۔ مسواک داہنے ہاتھ سے کرے اور اس طرح کہ چھنگلی مسواک کے نیچے اور بیچ کی تین انگلیاں اوپر اور انگوٹھا مسواک کے سرے پر نیچے ہو اور مٹھی نہ باندھے، نہ چت لیٹ کر مسواک کرے۔ دانتوں کی چوڑائی میں مسواک کرے، لمبائی میں نہ کرے۔ مسواک کرنے کے بعد اُسے دھولے اور زمین پر پڑی ہوئی نہ چھوڑے بلکہ کھڑی رکھے اور ریشہ دار جانب اوپر ہو۔
Nasir Memon
About the Author: Nasir Memon Read More Articles by Nasir Memon: 103 Articles with 193451 views I am working in IT Department of DawateIslami, Faizan-e-Madina, Babul Madinah, Karachi in the capacity of Project Lead... View More