پاکستان ایک ایسا ملک ہے جنوبی ایشیا کے وسط میں واقع ہے
اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے ایک اہم ترین ملک ہے- پاکستان
کی سرحدیں چار ممالک سے ملتی ہیں جبکہ اسے تین اطراف سے جنوب میں بحیرہ عرب
نے گھیر رکھا ہے- پاکستان کے سرحدی راستوں یا داخلی راستوں کو پاسز کہا
جاتا ہے جو کہ زیادہ پاکستان کے عظیم پہاڑوں کو کاٹ کر بنائے گئے ہیں-
لوگوں کے درمیان خنجراب پاس مشہور ہے جو قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے
اور پاکستان کو چین سے ملاتا ہے- لیکن خنجراب کے علاوہ بھی پاکستان میں
متعدد خوبصورت پاسز موجود ہیں- چند ایسے ہی مختلف علاقوں اور ممالک کو
پاکستان ملانے والی چند پرکشش سرحدوں اور پاسز کا ذکر آج آپ اس آرٹیکل میں
پڑھیں گے-
|
|
یہ پاکستان اور چین کی وہ سرحد ہے جو پاکستان کے شمالی پہاڑوں کے درمیان
واقع ہے- یہ پاک چائنہ بارڈر 532 کلومیٹر طویل ہے-
|
|
یہ پاکستان کا مشہور بارڈر ہے جسے واہگہ بارڈر کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ
پاکستانی شہر لاہور کو بھارت کے شہر امرتسر سے ملاتا ہے- یہ سرحد 2912
کلومیٹر طویل ہے-
|
|
پہاڑوں کے درمیان واقع یہ پاک افغان بارڈر ہے جسے ڈیورنڈ لائن کے نام سے
جانا جاتا ہے- یہ بارڈر 2430 کلومیٹر سے بھی زائد کے علاقے میں پھیلا ہوا
ہے-
|
|
یہ تصویر 909 کلومیٹر طویل پاک ایران بارڈر کی ہے جسے عام طور پر پاک ایران
بیریر کے نام سے جانا جاتا ہے- اس سرحد پر یہ دیوار کنکریٹ سے تعمیر کی گئی
ہے-
|
|
یہ ویش - چمن بارڈر ہے جو پاکستان سے افغانستان کو منسلک کرتا ہے- بلوچستان
کے علاقے چمن کا یہ راستہ افغانستان کے علاقے ویش سے جاملتا ہے-
|
|
قراقرم سلسلے میں واقع خنجراب پاس گلگت بلتستان کو نگر سے ملاتا ہے- نگر کا
علاقہ چین کی سرحد سے منسلک ہے-
|
|
یہ بلوچستان کے علاقے طوبہ کاکڑ میں واقع بولان پاس ہے- یہ پاس افغانی سرحد
سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور کوئٹہ کو سبی سے ملاتا ہے-
|
|
یہ خوبصورت پہاڑوں پر بنایا جانے والا یہ لواری پاس ہے پاکستان کے علاقے
دیر کو چترال سے ملاتا ہے- پہاڑوں پر بنائے جانے والے اس راستے کو لواری
ٹاپ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے-
|
|
ہسپر پاس بلند ترین پاس ہے جو قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے- یہ پاس
دو گلیشیر بیافو اور ہسپر کو آپس میں ملاتا ہے-
|
|
یہ قدیم برزل پاس ہے جو کشمیر اور سری نگر کو آپس میں
ملاتا ہے- یہ پاس قافلوں کے لیے راستے کے طور پر کام کر رہا ہے-
|
|
اس جگہ کو Mustagh پاس کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ
قراقرم کے بالتورو سلسلے میں واقع ہے- یہ پاکستان اور چین کی حالیہ درمیانی
سرحد ہے-
|
|
سیاچن کے پہاڑوں پر واقع Gyong La Pass نامی یہ پاس
پاکستان اور بھارت کو آپس میں ملاتا ہے-
|