ہر سال کی مانند رواں سال بھی 9 ذوالحجہ کے موقع پر غلافِ
کعبہ کو تبدیل کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں نئے غلاف کی تیاری مکمل کر لی
گئی ہے- نئے غلاف کی تیاری میں تقریباً 150 درزیوں نے حصہ لیا ہے-
|
|
غلافِ کعبہ کو کسویٰ کے نام سے پکارا جاتا ہے اور نئے غلاف کو 700 کلوگرام
خالص ریشم اور 120 کلوگرام سونے کی مدد سے تیار کیا گیا ہے-
نئے غلاف کی چوڑائی 45 میٹر جبکہ لمبائی 14 میٹر ہے- غلاف میں سونے کے
علاوہ 25 کلوگرام چاندی کے تاروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے-
یہ غلاف مکہ میں واقع کسویٰ فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے جہاں اس پر قرآنی
آیات کی بھی کڑھائی کی گئی ہے-
|
|
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر پرانے غلاف کے ٹکڑے پوری دنیا سے آنے والے
مختلف ممالک کے سربراہان میں تحفے کے طور تقسیم کر دیے جاتے ہیں- |