بھوک تہذیب بھلا دیتی ہے ۔

بھوک تہذیب بھلا دیتی ہے ۔ از عائشہ بی بی

ماسی نعمت نے کپڑے سرف ملے پانی سے نکالنے کے بعد ان کو دوسرے ٹب میں ڈالا اورپروین سے کہا کہ وہ نلکا کھول دے اور ٹب میں پانی بھر دے-

ماما بھوک لگی ہے کھانے کو دیں کچھ دس سالا حافظ نے اسکول سے آتے ہی چلاناشروع کردیا تھا۔ تم یونی فورم تبدیل کرکے ہاتھ منہ دھو لو میں کھانا لگاتی ہوں جاوشاباش ۔ ماما نے اس کے بالوں میں پیار سے ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا اور پھر اس کے لیئےکھانا لینے کچن میں چلیں گئیں آج انہوں نے حافظ کی پسند کی میکرونی بنائی تھی جسکو ان کے بیٹے نے بہت شوق سے کھانی تھی-

اسی وقت نو سالا پروین کی بھی بھوک چمک اٹھی اس نے بھی اپنی ماں کے کندھے پہ سر رکھتے ہوئے کہا اماں مجھے بھی بھوک لگی ہے کچھ دو نا کھانے کو۔ لیکن ماسی نعمت کو ابھی کپڑے دھو کر ان کو اوپر بھی پھیلانا تھا پروین کی بھوک مٹانے کا انتظام اسکو مہنگا پڑ سکتا تھا اس نے پروین کو جھڑکتے ہوئے کہا نی رے صبح تو ناشتہ کروایاتھا تجھے اتنی جلدی بھوک لگنے لگی چل میری دھی میرے ساتھ اوپر یہ کپڑے پھیلانے چل پھر پچھلی گلی میں بیگم صاحبہ کے گھر بھی جانا ہے کام کرنے اور پروین صبح سات بجےکا کیا ناشتہ یاد کرنے لگی لیکن اس کو دن کے دو بجے وہ ناشتہ بلکل یاد نہیں آیاماسی نعمت بالٹی اٹھا کر اوپر چلی گئی لیکن پروین ادھر ہی حافظ سے سامنے کھڑی اسکو کھاتے دیکھتی رہی۔

نعمت اپنی بیٹی کو ادھر سے لے کر جاو ایک تو یہ ندیدے لوگ سکون سے کھانے بھی نہیں دیتے جلدی سے کام کرکے جاو تم لوگ اب کیا سارا وقت تمھارے سر پر کھڑے رہئیں ۔باجی کی آواز سن کر نعمت جلدی سے نیچے اتری پروین کے سر پر دو ہاتھ مارے اور اسےاپنے ساتھ اوپر لے کر چلی گئی ادھر بیٹھ بس ایک گھر اور ہے پھر مل کر دونوں دوپہرکا کھانا کھائیں گئے تو تھوڑا سا صبر کرلے اس طرح نہیں کھڑا ہوا کر سب کے سامنے۔نعمت کو احساس تھا پروین کی بھوک کا لیکن وہ کیا کرتی اس کا کام کرنا بھی ضروریتھا تھوڑی سی جو دیر ہوجاتی تو بیگم صاحبہ دس دس باتیں سناتیں تھیں دیر ہوجانے پر۔ادھر پروین سوچ رہی تھی کہ ڈش بھری ہوئتھی کیا تھا باجی تھوڑا سا اسے بھی دے دیتی کھانے کو۔ لیکن پروین نہیں جانتی تھی کہ مہذہب لوگ اپنی بھوک کے وقت دوسروںکی بھوک کو بھلا دیتے ہیں۔ یہ بچا ہوا کل کا کھانا تو آپ کو دے سکتے ہیں کیونکہوہ بچ گیا تھا لیکن بھری ہوئی آج کی ڈش میں سے کچھ نہیں دیں گئے کہ ہوس ہے اس باتکی کہ اگر ختم ہوگیا تو کیا ہوگا ۔ سچ کہا ہے کسی نے کہ بھوک تہذیب کے آداب بھلادیتی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ختم شد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Binte Ahemd
About the Author: Binte Ahemd Read More Articles by Binte Ahemd: 28 Articles with 26298 views I know that I m Some thing bcoz ALLAH Doesn't create garbage .. View More