ملک دشمن کرپٹ عناصرز کیلیے تھرتھلی تو مچے گی
(Mian Khalid Jamil, Lahore)
ان دنوں پاکستان میں پاک افواج و
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خاصی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے
پاکستان کے چاروں صوبائی دارالخلافہ کراچی، لاہور، کوئٹہ ، پشاور سمیت تمام
بڑے شہروں کے مشہورتمام تجارتی و پبلک مقامات پر آجکل ہر چوتھے کھمبے پر
ایسے پوسٹرز آویزاں نظر آتے ہیں جن پر پاک افواج و آرمی چیف جنرل راحیل کو
سلام و خیرمقدم لکھا نظر آ تا ہے، ہر پوسٹر پر پاک افواج زندہ باد و ’تھینک
یو راحیل شریف اور یہ تمام بینرز و پوسٹرز تجارتی تنظیموں سمیت زندگی کے
مختلف شعبہ جات سے منسلک شخصیات کی جانب سے آویزاں لگی نظر آتی ہیں
پاکستان میں ایوب خان، یحییٰ خان، ضیا الحق اور پرویز مشرف کے بطور صدر اور
65 اور 71 کی جنگوں کے شہدا کے پوسٹر تو بہت شائع ہوئے لیکن آجکل پاک افواج
و جنرل راحیل کے پوسٹر شائع ہوکر منظر عام آنا اک نیا اور ولولہ انگیزتازہ
رجحان ہے
اس رجحان پر پاکستان میں کسی اک شہری کو کوئی تکلیف نہیں بلکہ سب خوش ہیں
بالخصوص جس سے' میگا کرپشن ' منظر عام پر آئی تب سے عوام ہر حال پاکستان کے
کونے کونے سے کرپشن کے خاتمے اور ان میں ملوث چہروں کے احتساب کیلئے بے چین
ہیں
جن کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے پاکستان میں کرپشن کرکے جہاں
پاکستانی معیشت و قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ مسلسل تابڑ
توڑ مہنگائی سے عوام کا جینا حرام کیا عوام ہر حال ان کا احتساب و انجام
چاہتی ہے
پاکستان کی عوام اور پاک افواج کا کبھی ختم نہ ہونے ولا اک رشتہ قائم ہے جس
سے پاکستان کے اندر بیٹھے دشمن انتہائی پریشان ہیں کہ کرپشن اور قومی خزانے
کو لوٹنے میں انکے نام سامنے آ رہے ہیں اور یہ ایسے کردار ہیں جنکے ہر وقت
یہ دعوے سامنے آتے رہے کہ وہ پاکستانی عوم کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے،
ملک و قوم کو خوشحال کر دکھائیں گے وغیرہ
کراچی اسٹاک ایکسچیج میں سٹہ بازی اک عرصے سے کون کر رہا ہے ؟؟ ہمیشہ عوام
کی جیبوں پر ڈاکہ کس نے ڈالا ہے ؟؟ اور ایسے مافیاز کی کارواءیوں کی وجہ سے
ڈالر اوپر کو اور مافیاز کو فاءدہ کس طرح پہنچتا ہے؟؟ کیا حکومتی خفیہ ہاتھ
کراچی اسٹاک ایکچینج میں ملوث نہیں؟؟
قوم جان چکی کہ دراصل یہی کرپٹ ہیں جنہوں نے پاکستان کو بدحالی کے اس
خطرناک دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے اور یہ کرپٹ کردار جو ملک دشمن ثابت ہیں
یہ اک ایجنڈے کے تحت پاکستان کے اندر مزید سقوط ڈھاکہ جیسے واقعات چاہتے
ہیں مگر قوم کے پاک افواج سے مضبوط رشتے کی بنیاد پر ناکام ہیں اور ناکام
رہیں گے اور آجکل یہ کرپٹ عناصر اپنے شیشے کے ڈرائنگ روموں میں بیٹھے ایسی
باتیں کرتے کہتے نظر آتے ہیں کہ ' باہر سب خیریت تو ہے؟ سب اچھا تو ہے؟
اوپر اوپر سے حکمران جماعت اک تاثر ابھارتی ہے کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر
ہے مگر یہ بات قطعی درست نہیں بلکہ حکومتی اقدامات ملک و قوم کی امنگوں کے
برعکس سامنے ہیں
تصویر کچھ یوں ہے کہ عوام میں پاک افواج اور جنرل راحیل شریف کو بھر پور
پذیرائی حاصل ہےکہ کراچی کے خراب حالات کو سدھارنے میں پاک افواج کے کردار
اور پاکستان دشمن بیرون قوتوں کے سامنے پاک افواج و جنرل راحیل شریف بڑی
رکاوٹ ہیں اور انکی سرکوبی میں ہمہ تن مصروف ہیں ، داخلی محاذ پر آپریشن
ضرب عضب کے نتیجے میں جو استحکام عمل میں آ رہا ہے اس عمل پر ساری قوم
معترف ہے اور چونکہ دہشت گردوں کی سرکوبی کیلءے آپریشن راہ راست، راہ نجات،
ضرب آپریشن میں تین ہزار سے زاءد فوجی افسران و جوان اور رینجرز حکام شہادت
کا مرتبہ حاصل کر چکے اور پاک فوج اس وقت ہر طرح کے وطن دشمنوں سے نبرد
آزما ہے جس میں بلوچستان و کراچی میں انڈین 'را' کی مداخلت ہو یا کنٹرول
لاءن پر آءے روز بھارتی فورسز کی جارحانہ کارواءیاں، اندرون ملک دہشت
گردانہ سرگرمیاں ہوں یا ٹارگٹ کلرز و بھتہ خوری کی کارواءیاں یعنی ہر جگہ
پاک افواج و رینجرز حکام ہی ان کاخاتمہ کرکے پاکستان کو محفوظ بنانے میں
مصروف عمل ہے جبکہ نواز شریف ہمیشہ اداکاری کرتے ہی نظر آتے ہیں اور انکی
تقلید میں انکے چارٹر آف ڈیموکریسی کے فرینڈلی اپوزیشن راہنما بھی برابر
کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں
پہلے زرداری نے فوج کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا اعلان کیا اس کے بعد طے شدہ
پلان کے تحت ن لیگ کے مشاہداللہ خان نے بذریعہ بی بی سی پاک فوج کے اندر
پھوٹ ڈلوانے کی ناکام کوشش کی اور اب ۶ ستمبر یوم دفاع کے دن قوم کی طرف سے
پاک فوج سے والہانہ محبت کے اظہار کے بعد سیاستداب بو کھلا کر اداکاری کر
رہے ہیں۔ اس فضا میں وفاقی وزرا بھی خاصے (اضافی حساس) ہو رہے ہیں۔ پچھلے
چند ماہ کے دوران فوج کی شاندار کارکردگی کی موجودگی میں سول ملٹری تعلقات
کے درمیان تناؤ کس قدر بڑھا، اس پر سیینٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ
حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں اور ایسا بیان اس طرح حقیقت کو آشکار کرتا
ہے کہ اب پاکستان کے اندر عوامی اشتراک کیساتھ ' پاکستان کو کمزور ' کرنے
والوں کے ساتھ بھرپور جنگ ہو گی اور یہی وجہ ہے کہ جب الیکٹرونک و سوشل
میڈیا میں پاک افواج زندہ باد اور تھینک یو راحیل شریف جیسی عوامی مہم شامل
ہو گی تو وہاں ملک دشمن کرپٹ عناصرز کیلءے تھرتھلی تو مچے گی اور ایسی
تھرتھلی مچنے کا حق ہے۔ |
|