تلخ حقیقت

چٹاخ..!
بدتمیز،کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے،
تمہارا مسئلہ کیا ہے؟؟ وقت پہ کام نہ کرنے کی گویا قسم کھا رکھی ہے تم نے..،،
اسلم گھر داخل ہوتے ہی اپنے چھوٹے بھائی اسفند پر چڑھ دوڑا
وجہ یہ تھی کہ وہ کھیل کود میں مشغول رہنے کی وجہ سے کپڑے استری کروانا بھول گیا تھا..
اسفند ابھی سات سال کا تھا کہ والد کا شفقت بھراسایہ سر سے اٹھ گیا,اور ماں تھی کہ بیچاری دکھیاری اس کو مختلف بیماریوں نے آ گھیرا تھا
اور وہ ایک کونے میں پڑی اپنی زندگی کے ایام گن رہی تھی..
بیوی نے کھانا لا کر اسلم کے سامنے رکھ دیا
اسلم چلایا..، کتنی دفعہ کہا ہے کہ اتنا آئل نہ ڈالا کرو لیکن مجال ہے جو کان پہ جوں تک رینگی ہو،
لو جیی..! نمک کی کان ہاتھ لگ گئی جیسے...یہ وہ معمول کی آوازیں تھیں جو اسلم کے گھر داخل ہونے کے بعدپڑوسیوں کو بھی سنائی دینے لگتیں
یہ سب باتیں مجھے اسلم کے ایک پڑوسی نے ہی دکھ بھرے لہجے میں بتائیں
ابھی باتیں جاری تھیں کے اذان کی آواز کانوں سے ٹکرائی اور میں مسجد کو چل دیا
مغرب کی نماز پڑھی اور چونکہ جمعہ کا دن تھا تو سلام پھرنے کے بعد پہلی صف سے ایک آدمی نے کھڑے ہو کر اعلان کیا..
حضرات! ایک ضروری اعلان...بقیہ نماز کے بعد ایمان و یقین کی بات ہو گی سب حضرات تشریف رکھیں...
نماز سے فارغ ہو کرایک بارعب مضبوط جسم اور مناسب قدوقامت کا آدمی کھڑا ہوا اور بیان شروع کر دیا
اس نے قریبا بیس منٹ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ،حسن اخلاق،معاشرت اور صلہ رحمی کو اس قدر پر اثر اور خوبصورت انداز میں بیان کیا کہ سننے والوں کی آنکھیں نم ہو گئیں..
بیان ختم ہوا تو ازراہِ تجسس میں نے بیان کرنے والے نوجوان کا نام ساتھ والے سے پوچھا، جواب ملنے پر میں حیرت زدہ رہ گیا.. کیوں یہی وہ "اسلم" تھا.
مقصودِکلام یہ ہے کہ جس طرح ہمارے بولنے کا انداز و رویہ اپنے دوستوں،اور دوسروں سے ہوتا ہے اسی طرح اپنے اہل و عیال سے بھی رکھنا چاہیے
ایسا نہ ہو کہ ہمارا لہجہ ہمارے اپنوں کو ہم سے دورکر دے.
اخلاق کو سنوارنا اور مزاج میں تبدیلی،،
یہ ہو گا کیسے..؟؟
اس کے لئے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ ایک اچھا نمونہ ہے
ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ
تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے اچھا ہے
Usama Jameel
About the Author: Usama Jameel Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.